دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabr waalon ki 25 Hikayaat | قبروالوں کی 25 حکایات

book_icon
قبروالوں کی 25 حکایات

     اگر کسی کی رقم وغیرہ میِّت کے ساتھ دفن ہو گئی تو اُس کو نکالنے کیلئے قبر کُشائی کی اجازت ہے ۔ چُنانچِہ فُقہائے کرام رَحِمَھُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں : عورت کو کسی وارِث نے

زیور سمیت دفن کر دیا اور بعض وُرَثاء موجود نہ تھے ان وُرثاء کو قَبْر کھودنے کی اجازت ہے  ۔ کسی کا کچھ مالقَبْر میں گرگیا، مٹّی دینے کے بعد یاد آیا تو قَبْر کھود کر نکال سکتے ہیں اگرچِہ وہ ایک ہی دِرہَم ہو ۔  (فتاوٰی عالمگیری ج۱ص۱۶۷)

 ’’ زیارتِ قُبُور سنَّت ہے ‘‘ کے چودہ حُرُو ف

کی نسبت سے 14 مَدَنی پھول

(۱) قُبُورِمُسلمین کی زیارت سنّت اور مزاراتِ اولیاء ِکرام و شُہَداء ِعِظام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامکی حاضِری سعادت بَر سعادت اور انہیں ایصالِ ثواب مَندُوب (یعنی پسندیدہ )و ثواب (فتاوٰی رضویہ  ’’  مخرّجہ ‘‘ج ۹ ص۵۳۲)

قبرستان میں سلام کرنے کا طریقہ

(۲)  ا ِس طرح کھڑے ہوں کہ قِبلے کی طرف پیٹھ اورقبر والوں کے چِہروں کی طرف منہ ہو، اس کے بعد ترمذی شریف میں بیان کردہ یہ سلام کہئے : اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا اَھْلَ الْقُبُوْرِ یَغْفِرُ اللہُ لَنَا وَلَکُمْ اَنْتُمْ سَلَفُنَاوَنَحْنُ بِالْاَثَر ۔ ترجَمہ : اے قَبْر والو! تم پر سلام ہو، اللہعزوجل ہماری اور تمہاری مغفرت فرمائے ، تم ہم سے پہلے آگئے اور ہم تمہارے بعد آنے والے ہیں ۔  ( تِرمِذی ج۲ ص۳۲۹ حدیث ۱۰۵۵)

اَربوں مرحوموں سے دعائے مغفرت حاصل کرنے کاوِرد

(۳) جو قبرستان میں داخِل ہو کر یہ دُعا پڑھے :  اللّٰہُمَّ رَبَّ الْاَجْسَادِ الْبَالِیَۃِ وَالْعِظَامِ النَّخِرَۃِ الَّتِیْ خَرَجَتْ مِنَ الدُّنْیَا وَہِیَ بِکَ مُؤْمِنَۃٌ اَدْخِلْ عَلَیْہَا رَوْحًا مِّنْ عِنْدِکَ وَسَلامًا مِّنِّیْ ۔ تَرجَمہ :  ’’  اے  ﷲ!(اے ) گل جانے والے جِسموں اور بَوسیدہ ہڈّیوں کے رب!جو دنیا سے ایمان کی حالت میں رخصت ہوئے تُو اُن پر اپنی رحمت فرما اور ان کو میرا سلام پہنچا دے  ۔ ‘‘ تو(حضرت سیِّدُنا) آدم( علیہ السلام) سے لے کر اِس(دُعاکے پڑھتے ) وقت تک جتنے مومِن فوت ہوئے سب اُس (یعنی دعا پڑھنے والے ) کے لیے دعائے مغفِرت کریں گے  ۔ (شَرْحُ الصُّدُورص۲۲۶)

 (۴) اگر قبر کے پاس بیٹھنا چاہیں تو صاحِبِ قبر کے مرتبے کو ملحوظ رکھ کر باادب بیٹھ جایئے ۔ (رَدُّالْمُحتار ج۳ص۱۷۹)

زیارتِ قُبور کے اَفضل اَوقات

(۵)  قبروں کی زیارت کے لیے یہ چار دن بہتر ہیں  : پیر، جمعرات(جُم ۔ عَہ ۔ رات)، جمعہ، ہفتہ ۔  (فتاوٰی عالمگیری ج۵ص۳۵۰)(۶)  جمعہ کے دن بعدِ نمازِصُبح زیارتِ قُبُور افضل ہے ۔ (فتاوٰی رضویہ مخرّجہ ج ۹ص۵۲۳) (۷) رات کو تنہاقبرِستان نہ جانا چاہئے ۔ (اَیْضاً)(۸)  مُتَبرَّک(یعنی بَرَکت والی) راتوں میں زیارتِ قُبُور افضل ہے خصوصاً  شبِ برا ئَ ت ۔  (فتاوٰی عا لمگیری ج۵ص۳۵۰)(۹) اِسی طرح مُتَبرَّک(یعنی بَرَکت والے ) دنوں میں بھی زیارتِ قُبُور افضل ہے مَثَلاً عیدَین(یعنی عیدُ الفِطْراور بَقَر عید) ، 10محرم الحرام اورعَشَرہ ٔذی الحجہ (یعنی ذوالحجہ کے ابتدائی 10دن) (اَیْضاً )

قَبْر پر اگر بتّی جلانا

     (۱۰) قَبْر کے اوپر ’’  اگر بتّی‘‘ نہ جلائی جائے اِس میں سُوئے ادب( یعنی بے اَدَبی) اور بد فالی ہے ہاں اگر(حاضِرین کو) خوشبو(پہنچانے )کے لیے (لگانا چاہیں تو) قَبْر کے پاس خالی جگہ ہو وہاں لگائیں کہ خوشبو پہنچانا مَحبوب (یعنی پسندیدہ) ہے ۔ (مُلَخَّصاً فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج ۹ص  ۴۸۲، ۵۲۵)

قَبْر پر موم بتّی رکھنا

(۱۱)  قَبْرپر چَراغ یا جلتی موم بتّی وغیرہ نہ رکھے ، ہاں اگر آپ کے پاس ،  ’’ چارجر‘‘ ٹارچ یا ٹارچ والا موبائل فون نہ ہو ، گورنمنٹ کی بتیاں بھی نہ ہوں یا بندہوں اور رات کے اندھیرے میں راہ چلنے یا دیکھ کر تِلاوت کرنے  کے لیے روشنی مقصود ہو، تو  قَبْر کے ایک جانب خالی زمین پر موم بتّی یاچَراغ رکھ سکتے ہیں ، جبکہ وہ خالی جگہ ایسی نہ ہو کہ جہاں پہلے  قَبْر تھی اب مِٹ چکی ہے  ۔ (۱۲)  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ نقل فرماتے ہیں  :

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن