30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کھول دوں ہر چند طاقت کی مگر نہ کھول سکا ۔ ’’ ﷲکی لگائی ہوئی گِرَہ کون کھول سکے ! ‘‘اُن عالِم صاحِب نے مَنع فرمایا، نہ مانا ۔ دوبارہ پھر زور کیا، عالم صاحِب نے پھرمَنع کیا کہ دیکھ اِسی میں خیریت ہے اسے ایسے ہی رہنے دے ، اُس نے کہا : ایک بار تو اور زَور کرلوں پھر جو ہوگا دیکھا جائے گا ۔ زَور کر ہی رہا تھا ، بِالآخِر زمین دھنسی اور وہ (زندہ) مرد و (مُردہ)عورت دونوں زمین میں چلے گئے ۔ وَالْعیاذ باﷲ تَعَالٰی ۔ (ملفوظات اعلیٰ حضرت ص ۵۰۲، ۵۰۳)
نہ پیدا ہو ضِد اور رہے ہر گھڑی سَر مِرا حکمِ شرعی پہ خم یا الٰہی
تِرے قَہر سے میں اَماں چاہتا ہوں تُو دے عافیَّت کر کرم یاالٰہی
بسر زندگی میری نیکی کی دعوت
میں ہو، نکلے طیبہ میں دم یا الٰہی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اَمانَتاً دَفن کرنے کا مَسْئَلہ
بعض لوگ دوسرے شہروں میں فوت ہوجاتے ہیں تو ان کو عارِضی طور پر اَمانتاً دَفن کر دیا جاتا ہے ، پھر مَوقَعے کی مُناسَبَت سے نکال کر ان کے آبائی گاؤں وغیرہ میں لے جا کر تدفین کرتے ہیں یہ ناجائز ہے ۔ اسی طرح کے ایک سُوال کے جواب میں میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں : ’’ یہ حرام ہے ، دَفن کے بعد(قَبْر) کھولنا جائز نہیں ۔ ‘‘ (فتاوٰی رضویہ ج۹ ص۴۰۶)
کسی کے پلاٹ پر بِغیر اجازت تدفین
اگر لوگ کسی کے پلاٹ یا کھیت وغیرہ میں بِغیر اجازتِ مالِک تدفین کر دیں تو مالِک کو اختیار ہے کہ میِّت کو نکلوا دے یا زمین کو ہموار کرکے اُس پر کھیتی یا تعمیرات وغیرہ جو چاہے کرے ۔ چُنانچِہ فُقَہائے کرام رَحمَہُمُ اللہُ السّلام فرماتے ہیں : مِٹّی ڈالنے کے بعد میِّت کوقَبْر سے نہ نکالا جا ئے گا مگر کسی آدمی کے حق کے باعِث مَثَلاً یہ کہ زمین غَصب کی ہوئی ہو اور مالک کو اختیار ہوگا کہ مُردے کو باہَر نکالے یاقَبْر زمین کے برابر کردے ۔ (درمختار ج۳ص۱۷۰) میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت ، مولانا شاہ امام اَحمد رضا خانعلیہ رحمۃُ الرَّحمٰن ایک سُوال کے جواب میں اِسی طرح کا جزئیہ (جُز ۔ ئی ۔ یَہ)تحریر کرنے کے بعد پلاٹ کے مالِک کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے فرماتے ہیں : یہ اصل حکمِ فِقہی ہے (یعنی شرعاً اجازت تو ہے )، مگر مسلمان نَرم دل اور دوسرے مسلمان(پر اور) خُصُوصاً میِّت پر رَحم دل ہوتا ہے ، قَالَ اللہُ تعالٰی : (یعنی اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) : رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ (پ۲۶ الفتح : ۲۹) (ترجَمہ کنزالایمان : اورآپس میں نرم دل )اگر وہ درگُزر کریگا(اور ناجائز طور پر دفن کی جانے والی میِّت کو اپنی زمین میں رہنے دے گا تو)اللہ عَزَّوَجَلَّ اس(پلاٹ کے مالِک) کی خطاؤں سے درگُزَر فرمائے گا ۔ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْؕ- (پ۱۸ النور : ۲۲) (ترجَمہ کنزالایمان : کیا تم اسے دوست نہیں رکھتے کہ اللہ تمہاری بخشش کرے )اگر وہ اپنے مُردہ بھائی پر اِحسان کرے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر اِحسان کرے گا، کَمَا تَدِیْنُ تُدَانُ (یعنی جیساتم کروگے ویسا ہی تمہارے ساتھ کیا جائے گا )اگر وہ اپنے مُردہ بھائی کا پردہ فاش نہ کر ے گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی پردہ پوشی کریگا مَنْ سَتَرَ سَتَرَہُ اللہُ (یعنی جو کسی کی پردہ پوشی کرے خُدا عزوجل اس کی پردہ پوشی کرے گا ) اگر وہ اپنے مُردہ بھائی کی قَبْر کا احتِرام کرے گا ، اللہ عَزَّوَجَلَّ اِس کی زندَگی وموت میں اِسے اِحتِرام بخشے گا ۔ اللَّہُ فِیْ عَوْنِ الْعَبْدِ مَا کَانَ الْعَبْدُ فِیْ عَوْنِ اَخِیْہِ اللہ عَزَّوَجَلَّ بندے کی مدد فرماتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے ) واللہُ تعالٰی اَعلم ۔ (فتاوٰی رضویہ '' مُخَرَّجہ ''ج ۹ ص ۳۷۹، ۳۸۰)
صَلُّوا عَلَی الحَبِیب ! صلیَّ اللہُ تعالٰی عَلی محمَّد
میِّت کے ساتھ مال دفن ہو گیا ، کیا کرے ؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع