دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabr waalon ki 25 Hikayaat | قبروالوں کی 25 حکایات

book_icon
قبروالوں کی 25 حکایات

قَبْر پر پانی چِھڑکنا

          شبِ براء ت میں یا کسی بھی حاضِری کے موقع پر بعض لوگ اپنے عزیز کیقَبْر پر بِلا مقصد ِصحیح محض رسمی طور پر پانی چِھڑکتے ہیں یہ اِسراف و ناجائز ہے ، اور اگر یہ سمجھتے ہیں کہ اِس سے میِّت کی قَبْر میں ٹھنڈک ہوگی تو اِسراف کے ساتھ ساتھ نِری جہالت بھی ہے ، ہاں میِّت کی تدفین کے بعد چھڑکنے میں حرج نہیں بلکہ بہتر ہے ۔ اِسی طرح اگرقَبْر پر پودے  وغیرہ ہیں اِس لئے پانی ڈالا جب بھی حرج نہیں ۔ لیکن یہ یاد رہے ! پانی ڈالنے کے لئے اگر قبروں پر پاؤں رکھ کر جانا پڑتا ہو تو جائے گا تو گنہگار ہوگا، بلکہ ایسی صورت میں اُجرت دیکر کسی اور سے بھی نہ ڈلوائے  ۔

پُرانے قبرِستان میں مکان بنانا کیسا؟

        قبرستان وَقف ہے اور وَقف میں اپنی سُکُونَت (یعنی رِہائش)کا مکان بنانا  ’’تَصَرُّفِ بے جا‘‘ہے او راس(یعنی وَقف) میں تَصَرُّفِ بے جا حرام ہے ۔ پھر اگر اُس قطعے (یعنی زمین کے ٹکڑے ۔ پلاٹ) میں قُبُور بھی ہوں اگر چِہ نشان مٹ کر  ناپَید(یعنی بالکل غائب) ہوگئی ہوں ، جب تو مُتَعدَّد حراموں کا مجموعہ ہے ، (مثلاًان نظر نہ آنے والی) قبروں پر پاؤں رکھنا ہوگا، چلنا ہوگا، بیٹھنا ہوگا، پیشاب پاخانہ کرنا ہوگا، او ریہ سب حرام ہے ۔ اس میں مسلمانوں کو طرح طرح سے ایذا ہے او ر مسلمان بھی کون؟اَموات(یعنی فوت شدہ) کہ شکایت نہیں کرسکتے ، دنیا میں عِوَض(عِ ۔ وَض ۔ یعنی بدلہ یا انتِقام) نہیں لے سکتے ، بے وجہِ شَرعی مسلمانوں کی ایذا اللہ و  رسول کی ایذا ہے ، اللہ و رسول (عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کو اِیذا دینے والا مُستحَقِ جہنَّم ۔  اِسی طرح اگر قبرِستان کے قریب مکان بنایا ، پاخانے یا دھوبیوں کے غَلیظ پانی کا بہاؤ قُبُور پر رکھا تو یہ بھیسَخت حرام ہے اور جو باوَصفِ قُدرت اُسے مَنع نہ کرے وہ بھی مُرتکبِ حرام ہے اوربَطَمَعِ کِرایہ(یعنی کِرائے کے لالچ میں ) اُسے رَوا(یعنی جائز)رکھنا سستے داموں دوزخ مول لینا(یعنی سستے بھاؤ میں جہنَّم خریدنا)ہے ، یہ کام اُسی شخص کے ہو سکتے ہیں جس کے دل میں نہ اسلام کی قَدر ، نہ مسلمانوں کی عزَّت، نہ خُدا کا خوف، نہ موت کی ہَیبت ۔  وَالْعِیاذُبِاﷲِتعالٰی ۔ (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ )  (فتاویٰ رضویہ ج ۹ ص ۴۰۹)

پُرانی قَبْر میں  ہَڈیاں نظر آئیں تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ؟

          اگر بارِش یا کسی بھی سبب سے قبر کُھل جائے اور مُردے کی ہڈِّیاں وغیرہ نظر آنے لگیں تو اُس   قَبْر کو مِٹّی سے بند کر دینا ضَروری ہے ۔ اِس ضِمن میں فتاویٰ رضویہ شریف سے سُوال جواب ملاحَظہ ہوں  : سُوال : کیا فرماتے ہیں عُلَمائے دین اس مسئلے میں کہ قدیم قبراگر کسی وجہ سے کُھل جائے یعنی اُس کی مـٹّی الگ ہو جائے اورمُردے کی ہڈِّیاں وغیرہ ظاہِر ہونے لگیں تو اِس صورت میں قبر کو مٹّی دینا جائز ہے یا نہیں ؟الجواب : اس صورت میں اُسے مِٹّی دینا فَقَط جائز ہی نہیں بلکہ  واجِب ہے کہ سَتْرِ مسلِم(یعنی مسلمان کا پردہ رکھنا) لازِم ہے ۔ (فتاوٰی رضویہ ج ۹ ص ۴۰۳)

خواب کی بُنیاد پر قَبْر کُشائی کا مسئلہ

          بعض اوقات مُردہ خواب میں آ کر بتاتا ہے کہ میں زندہ ہوں !مجھے نکالو ! یا کہتا ہے :  میری قبر میں پانی بھر گیا ہے ، مجھے یہاں پریشانی ہے !میری لاش کسی اور جگہ مُنتَقِل (TRANSFER) کر دو! وغیرہ ، چاہے بار بار اِس طرح کے خواب نظرآئیں ، خوابوں کی بُنیاد پر ’’   قَبْرکُشائی ‘‘یعنی قبر کھولنا جائز نہیں ۔  بِالفرض کسی نے خواب کی بُنیاد پریا شرعی اجازت نہ ہونے کے باوُجُود قَبْرکھول دی اور میِّت کا بدن مَعَ کفن سلامت نکلا، خوشبوئیں آئِیں اور دیگربھی اچّھی اچّھی نشانیاں دِکھیں تب بھی بِلا اجازتِ شرعی قَبْرکُشائی کرنے والے گنہگارہی ٹھہریں گے ، اِس ضِمْن میں فتاوٰی رضویہ شریف کے  ’’ سُوال جواب‘‘ مُلاحَظہ ہوں ، سُوال : اس بارے میں کیا فرماتے ہیں کہ ایک عورت پوری مدّتِ حَمْل کے بعد بحالتِ حمْل انتِقال کر گئی، دستور کے مطابِق اُسے دَفن کردیا گیا، ایک مردِصالِح(یعنی نیک آدمی) نے خواب دیکھا کہ اُس عورت کو زندہ بچّہ پیدا ہواہے ، اب شخصِ مذکور کے خواب پر اعتِماد کرکے قبر کھود کر بچّے کو عورت کے ساتھ نکالنا جائز ہے یا نہیں ؟الجواب : جائز نہیں ، مگر جب کوئی روشن دلیل ہو، پر دہ محفوظ ہے ، اور خواب طرح طرح کے ہوتے ہیں ،  ’’ سِراجِیہ‘‘ پھر ’’  ہندیہ‘‘ میں ہے :  ایک عورت کے حَمل کو سات مہینے ہوئے بچّہ اُس کے پیٹ میں حَرَکت کرتا تھا ، وہ مرگئی او

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن