30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھ چھوڑدیایعنی میرااِ نتقال ہوگیا۔ عزیز و اَقارب پر گِریہ طاری ہوگیا۔ اہل وعیال مثلاً بیوی بچوں ، بہن بھائی ، ماں باپ وغیرہ کی آنکھیں شدتِ غم سے نَم ہیں ۔ کسی نے آگے بڑھ کر میری آنکھیں بند کر دیں ، پاؤں کے دونوں انگوٹھے اوردونوں جبڑوں کو کپڑے کی پٹی سے باندھ کر مجھ پر چادر اَوڑھا دی گئی۔ میری موت کے اِعلانات ہونے لگے، رشتہ داروں اور دوستوں کو اِطلاعات دی جانے لگیں ۔کچھ لوگ میری تکفین و تدفین کے انتظامات میں لگ گئے۔ غسل کا اِنتظام ہونے پر مجھے تختۂ غسل پر لٹاکر غسل دیا گیا اور کفن پہنا کر میری میِّت آخری دیدار کے لئے رکھ دی گئی۔میرے چاہنے والوں نے آخری مرتبہ مجھے دیکھا کہ یہ چہرہ اب دنیا میں دوبارہ ہمیں دکھائی نہ دے گا، گھر کی فضا سوگوارہے اور دَرودیوارپراُداسی چھائی ہوئی ہے۔پھر میرے ناز اٹھانے والوں نے میرا جنازہ اپنے کندھوں پر اٹھا لیا اورجنازہ گاہ کی طرف بڑھنا شروع ہو گئے ۔ وہاں پہنچ کر میری نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور میرے جنازے کا رُخ اُس قبرستان کی طرف کردیاگیا جہاں مجھے اپنی زندگی میں رات کے وقت تنہا آنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی مگر اب نہ جانے کتنی راتیں اِس قبرستان میں گزارنی ہوں گی !یہ وہی قبرستان ہے جو اپنے نئے مکینوں کا منتظر ہوتا ہے ، جہاں پر انسانوں کے ساتھ ان کی خواہشات بھی دفن ہوجاتی ہیں ۔لوگوں نے میری لاش کو چارپائی سے اٹھا کر اُس قَبْرمیں منتقل کردیا جس کے بارے میں حدیث پاک میں آیا کہ جنت کا ایک باغ ہے ۔۔یا۔۔ دوزخ کا گڑھا !(اَلتَّرْغِیْب وَالتَّرْھِیْب ج۴ ص۲۰۱ ، الحدیث۴۱۱۵) قَبْر پر مٹی ڈال کرجب میرے ساتھ آنے والے لَوٹ کر چلے تو میں نے اُن کے قدموں کی چاپ سُنی ، اُن کے جانے کے بعد قَبْر مجھ سے ہم کلام ہوئی اورکہنے لگی : اے آدَمی! کیا تُو نے میرے حالات نہ سُنے تھے ؟ کیا میری تنگی، بد بو، ہولناکی اور کیڑوں سے تجھے نہیں ڈرایا گیا تھا؟ اگر ایسا تھاتو پھر تُو نے کیا تیّاری کی؟
قبر میں مجھ کو لٹا کر اور مِٹّی ڈال کر چل دئیے سا تھی نہ پاس اب کو ئی رِشتے دار ہے
خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی د یکھا نہ تھا جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکارہے
(وسائلِ بخشش ، ص۴۷)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! انسان کے دو گھر ہوتے ہیں : ایک زمین کے اوپر اور ایک زمین کے اندر(یعنی قبر)، آج ہم اپنے گھر کو آرام دہ وپُرسکون بنانے کے لئے کیسے کیسے جَتَن کرتے ہیں ، اندھیرے کو دور کرنے کے لئے جگہ جگہ بَلْب روشن کرتے ہیں ، گرمی میں ٹھنڈک کے لئے اِیَرکَنْڈِیشْنَر ( Air conditioner) اور سردی کے موسم میں سردی سے بچنے کے لئے ہِیٹر( Heater) تک لگواتے ہیں ، بجلی چلی جائے تو مُتَبادِل اِنتظام کے طور پر جنریٹر اوریو۔پی۔ ایس (ups) تیار رکھتے ہیں ، مگر ایک دن سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر خالی ہاتھ دوسرے گھر یعنی قَبْر میں منتقل ہوجائیں گے۔ سوچئے تو سہی اُس وقت ہم پر کیا گزرے گی جب قَبْر کی وحشتوں ، گہری تاریکیوں اور اجنبی ماحول کی اُداسیوں میں تنہا ہوں گے ، کوئی ہمدرد نہ مددگار، کسی کو بُلا سکیں نہ خُود کہیں جاسکیں ، ہمپرکیسی گھبراہٹ طاری ہو گی! ؎
اندھیرا کاٹ کھا تا ہے اکیلے خوف آتا ہے تو تنہا قبر میں کیونکر رہوں گا یارسولَ اللّٰہ
نکیرین امتحاں لینے کو جب آئینگے تُر بت میں جو ابات اُن کو آقا کیسے د وں گا یارسولَ اللّٰہ
برائے نام دردِ سر سہا جاتا نہیں مجھ سے عذابِ قبر کیسے سہ سکوں گا یارسولَ اللّٰہ
یہاں چیونٹی بھی تڑپا دے مجھے تو قبر کے اندر شہا بچھّو کے ڈنک کیسے سہوں گا یارسولَ اللّٰہ
(وسائلِ بخشش ، ص۱۴۰)
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ’’ ’’ فیضانِ سنت‘‘ جلد 2 کے 499 صَفحات پر مشتمل باب ، ’’ غیبت کی تباہ کاریاں ‘‘ صَفْحَہ 67پرہے : اوّل تو موت کے صدمے کا تصوُّر ہی جان کو گھلانے والا ہے اور اوپر سے خدا ومصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی ناراضی کی صورت میں عذاب ہوا تو کیسے برداشت ہو سکے گا!مُردے کے صدمے کا نقشہ کھینچتے ہوئیمیرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں : وہ موت کا تازہ صدمہ اٹھائے ہوئے رُوح(کہ نکلتے وقت) جس کا ادنیٰ جھٹکا سَو ضربِ شمشیر (یعنی تلوار کے سو وار)کے برابر، جس کا صدمہ ہزار ضربِ تیغ (یعنی تلوار کے ہزار وار)سے سخت تر، بلکہ ملکُ الموت (علیہ السلام)کا دیکھنا ہی ہزار تلوار کے صدمے سے بڑھ کر ۔ وہ نئی جگہ ، وہ نِری تنہائی ، وہ ہر طرف بھیانک بے کسی چھائی ، اِس پر وہ نکیرَین(یعنی منکر نکیر) کا اچانک آنا ، وہ سخت ہیبت ناک صورَتیں دکھانا کہ آدمی دن کو ہزاروں کے مجمع میں دیکھے تو حو اس بَجانہ رہیں ، کالا رنگ ، نیلی آنکھیں دیگوں کے برابر بڑی، اَبرَق(چمکیلی دھات) کی طرح شُعلہ زن ، سانس جیسے آگ کی لَپَٹ ، بیل کے سینگوں کی طرح لمبے نوک دار کِیلے(یعنی اگلے دانت)، زمین پر گِھسٹتے سر کے پیچیدہ بال، قدو قامت جسم و جَسامت بلا وقیامت کہ ایک شانے (یعنی کندھے)سے دوسرے(کندھے ) تک منزلوں (یعنی بے شمار کلومیٹرز)کا فاصِلہ ، ہاتھوں میں لوہے کا وہ گُرز (یعنی ہتھوڑا)کہ اگر ایک بستی کے لوگ بلکہ جنّ و اِنس جمع ہو کر اٹھانا چاہیں نہ اٹھا سکیں ، وہ گرج کڑک کی ہولناک آوازیں ، وہ دانتوں سے زمین چیرتے ظاہر ہونا، پھر ان آفات پر آفت یہ کہ سیدھی طرح بات نہ کرنا، آتے ہی جھنجھوڑ ڈالنا ، مُہْلَت نہ دینا ، کَڑَکتی جِھڑَکتی آوازوں میں امتحان لینا۔ وَ حَسْبُنَااللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ اِرْحَمْ ضُعْفَنَا یَا کَرِیْمُ یَا جَمِیْلُ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَی نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ وَاٰلِہِ الْکِرَامِ وَ سَائِرِالْاُمَّۃِ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔
(ترجمہ : اوراللّٰہ(عَزَّ وَجَلَّ) ہمارے لئے کافی ہے اوروہ سب سے بڑا کارساز ہے۔ اے کرم فرمانے والے!ہماری کمزوری پر رَحم وکرم فرما، اے ربِّ جمیل! دُرُودوسلام بھیج نبیٔ رَحمت(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ) پر اور ان کی عزّت والی آل اور بَقِیَّہ تمام اُمّت پر ۔قَبول فرما ، قَبول فرما، اے سب سے زیادہ رَحم و کرم فرمانے والے!) (فتاوٰی رضویہ ج۹ ص۴۳۹ تا ۷۳۹)
گھُپ اندھیر ا ہی کیا وحشت کا بسیر ا ہو گا قبر میں کیسے اکیلا میں رہوں گا یا رب !
گر کفن پھا ڑ کے سانپوں نے جمایا قبضہ ہائے بربادی! کہاں جا کے چُھپوں گا یا رب!
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع