دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

قبر وحشر کی تیاری کا ذ ہن بنے گا، ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ

دُرُودشریف کی فضیلت

        بے چین دلوں کے چَین، رحمتِ دارَین، تاجدارِ حَرَمَین، سرورِ کَونَین ، صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ رَحمت نِشان ہے :  جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ  فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قَلَم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں ، کون یومِ جُمعر ا ت  اور شبِ جُمُعہ  مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔  (کنز العمال ج۱ص۰۵۲حدیث۴۷۱۲)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

        اُمُّ الْمُؤْمِنِینحضرتِ سیِّدَتُنا عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا سے مروی ہے کہ ایک دن نُور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان سے دریافت فرمایا :   ’’تم جانتے ہو کہ تمہاری ، تمہارے اہل وعَیال ، مال اور اَعمال کی مثال کیسی ہے؟‘‘ عرض کی :  ’’ اَللّٰہُ وَ رَسُوْلُہٗ اَعْلَمُ یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں ۔‘‘ ارشاد فرمایا :     

   ’’تمہاری ، تمہارے اہل وعَیال ، مال اور اَعمال کی مثال اُس شخص کی طرح ہے جس کے تین بھائی ہوں ، جب اُس کی موت کا وقت قریب آئے تووہ اپنے تینوں بھائیوں کو بلائے اور ایک سے کہے :   ’’تم میری حالت دیکھ رہے ہو، یہ بتاؤ کہ تم میرے لئے کیا کرسکتے ہو؟‘‘ وہ جواب دے :   ’’ میں تمہارے لیے اِتنا کرسکتا ہوں کہ فِی الْحَال تمہاری تِیمارداری کروں ، تمہارے ساتھ رہ کر تمہاری حاجات وضروریات کو پورا کروں پھرجب تمہارا اِنتقال ہوجائے توتمہیں غُسْل دے کر کفن پہناؤں اورلوگوں کے ساتھ مل کر تمہارا جنازہ اٹھاؤں کہ کبھی میں کندھادوں توکبھی کوئی اور شخص، جب (تمہیں دفن کر کے )واپس آؤں تو جو کوئی تمہارے بارے میں پوچھے اُس کے سامنے تمہاری بھلائی ہی بیان کروں ۔‘‘ یہ بھائی درحقیقت اُس شخص کے اہل وعَیال ہیں ۔ یہ فرمانے کے بعد سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان سے پوچھا :   ’’اِس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟‘‘ عرض کی :   ’’یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! ہم اِس میں کوئی بھلائی نہیں پاتے ۔‘‘ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے کلام جاری رکھتے ہوئے اِرشاد فرمایا : پھر وہ اپنے دوسرے بھائی سے کہے :   ’’تم بھی میری حالت دیکھ رہے ہو، میرے لئے کیا کرسکتے ہو؟ تووہ جواب میں کہے :   ’’میں اُس وقت تک تمہارا ساتھ دوں گا جب تک تم زندہ ہو، جونہی تم دُنیا سے رُخصت ہوگے ہمارے راستے جُدا ہوجائیں گے کیونکہ تم قبر میں پہنچ جاؤ گے اور میں یہیں دُنیا میں رہ جاؤں گا ۔‘‘یہ بھائی اصل میں اُس شخص کا مال ہے، اِس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوَان نے عرض کی :   ’’یارسولَ اللّٰہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !ہم اِسے بھی اچھا نہیں سمجھتے ۔‘‘ مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے مزیدارشاد فرمایا : پھر وہ شخص اپنے تیسرے بھائی سے کہے :   ’’یقینا تم بھی میری حالت دیکھ رہے ہواور تم نے میرے اہل وعیال اور مال کا جواب بھی سُن لیا ہے ، بتاؤ تم میرے لئے کیا کرسکتے ہو؟‘‘وہ اُسے تسلی دیتے ہوئے کہے :    ’’میرے بھائی! میں توقَبْر میں بھی تمہارے ساتھ رہوں گااور تمہیں وحشت سے بچاؤں گا اورجب یومِ حساب آئے گا تو میں تیرے مِیزان میں جابیٹھوں گا اور اُسے وَزن دار کردوں گا ۔‘‘یہ اُس کا عمل ہے، اس کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضوان نے عرض کی :   ’’یارسولَ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ! یہ توبہت اچھا دوست ہے ۔‘‘ حُضورِ پُرنور ، شافِعِ یومُ النُّشُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : ’’ اَلْاَمْرُ ھٰکَذَا یعنی یہی حقیقت ہے ۔‘‘

 (کنزالعمال، کتاب الموت ، ج۱۵، ص۳۱۸)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

وفادار کون ؟

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ نے ملاحظہ فرمایاکہ ہمارے آقا، مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک آسان مثال کے ذریعے عمل کی اہمیّت کو بیان فرمایا۔یقینا مال، اہل وعیال اور اَعمال میں سے ہمارا سب سے وفاداردوست   ’’عمل‘‘ ہے جو قبر وحشر میں بھی ہمارامددگار ہوگا ۔   ؎

تُو اپنی موت کو مت بھول کر سامان چلنے کا      زمیں کی خاک پر سونا ہے اِینٹوں کا سِرہاناہے

نہ بَیلی ہو سکے بھائی نہ بیٹا باپ تے مائی          تُو کیوں پھرتا ہے سَو دائی عمل نے کام آناہے

ہم کس پر مہربان ہیں ؟

         انسان وفادار دوست کا قدردان اور اُسی پر زیادہ مہربان ہوتا ہے ، اِسی بات کے پیشِ نظر ہمیں زیادہ اہمیت   ’’قبر وحشر میں کام آنے والے دوست‘‘یعنی عمل کو دینی چاہئے تھی مگر افسوس!ایسا نہیں ہے ، ہم میں سے کچھ لوگ مال کو زیادہ اہم سمجھتے ہیں حالانکہ یہ اس وقت تک ہمارا ساتھ دیتا ہے جب تک ہماری سانسیں بَحال ہیں ، آنکھیں بند ہوتے ہی ہمیں چھوڑ کر ہمارے وارِثوں کے پاس چلا جاتا ہے اور قبر میں   ’’پُھوٹی کَوڑی‘‘ بھی ہمارے ساتھ نہیں جاتی کیونکہ کفن میں تھیلی ہوتی ہے نہ قبر میں تِجوری ! ضروریاتِ زندگی کی تکمیل کے لئے مال کی اہمیت سے انکار نہیں مگر آج ہماری غالِب اکثریت مال ودولت کی مَحَبَّت میں ایسی گرفتار ہے کہ زیادہ سے زیادہ مال کمانے کی دُھن میں حرام وناجائز ذرائع بے دریغ استعمال کئے جاتے ہیں مثلاً رِشوت اور سُودکالین دین کیا جاتا ہے ، ذخیرہ اَندوزی کی جاتی ہے ، زمینوں پر قبضے کئے جاتے ہیں ، لوگوں کے قرضے دبائے جاتے ہیں ، اَمانت میں خِیانت کی جاتی ہے، وَقْف کے اَموال میں خُرد برد کی جاتی ہے، چوری کی جاتی ہے ، ڈاکہ مارا جاتا ہے ، چِٹھیاں بھیج کر لوگوں سے بَھتہّ وصول کیاجاتاہے ، مالداروں کو تاوان کی خاطر اِغوا کیا جاتا ہے ، اَلْغَرض تِجوری کو روپے پیسے اور سوناچاندی سے بھرنے کے لئے نامۂ اعمال کو خُوب گناہوں سے بھرا جاتا ہے ۔ایسا کرنے والوں کے دل ودماغ پر حرص ولالچ کا اتنا غلبہ ہوجاتا ہے کہ اُنہیں یہ اِحساس تک نہیں ہوتا کہ ایک دن سب یہیں چھوڑ جانا ہے ، جیسا کہ

پیچھے کیا چھوڑا؟

        حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مرفوعاً مروی ہے : ’’جب کوئی شخص مر جاتا ہے توفرشتے کہتے ہیں کہ اِس نے آگے کیا بھیجا ؟اورلوگ پوچھتے ہیں :  اِس نے پیچھے کیا چھوڑا ؟‘‘

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن