دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

مبارک وناخن ہائے مقدسہ کو میرے منہ اور آنکھوں اورپیشانی وغیرہ مواضع سجودپر رکھ دینا ۔‘‘(  الاستعیاب فی معرفۃ الاصحاب،    ترجمہ معاویہ بن سفیان، ج۳، ص ۳۷۴)

تبرکات رکھنے کا طریقہ

        اعلیٰ حضرت ، امام اہلسنّت الشاہ امام احمد رضا خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں :   ’’شجرہ طَیِّبَہ (اور دیگر تبرکات) قَبْر میں طاق بناکر رکھیں خواہ سرہانے کہ نکیرین پائینتی کی طرف سے آتے ہیں اُن کے پیشِ نظر ہو، خواہ جانبِ قبلہ کہ میّت کے پیش رو (یعنی سامنے)رہے اور اس کے سکون و اطمینان واِعانتِ جواب کا باعث ہو۔‘‘(فتاوی رضویہ، ج ۹، ص۱۳۴)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 قبر پر  تلقین کا طریقہ

          حدیث میں ہے حضور سیّد عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  فرماتے ہیں : جب تمہارے کسی مسلمان بھائی کا انتقال ہو اوراس کی  قَبْر  پر مٹی برابر کر چکو تو تم میں سے ایک شخص اس کی قَبْر کے سرہانے کھڑا ہوکر کہییَافُلَانَ ابْنَِ فُلَانَۃٍ کہ وہ سُنے گا اور جواب نہ دے گا۔ پھر کہے :  یَافُلَانَ ابْنَ  فُلَانَۃٍوہ سیدھا ہوکر بیٹھ جائے گا ، پھر کہے :  یَافُلَانَ ابْنَ فُلَانَۃٍ ، وہ کہے گا :  ہمیں ارشاد کر، ا ﷲ  تَعَالٰی تجھ پر رحم فرمائے۔مگر تمہیں اس کے کہنے کی خبر نہیں ہوتی۔ پھر کہے : اذْکُرْ (اُذکُرِی) مَاخَرَجْتَ خَرَجْتِ عَلَیْہِ مِنَ الدنْیَا شَھَادَۃَ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّاا ﷲ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہ وَرَسُوْلُہ، صَلِّی ا ﷲ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمْ وَاَنَّکَ رَضِیْتَ(انَکِ رَضِیْتِ)بِا ﷲ  رَ بًّا وَبِالْاِسْلَامِ دِیْنًا وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی ا ﷲ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم نَبِیًّاوَبِالْقُرْاٰنِ اِمَامًا‘‘نکیرین ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر کہیں گے :  چلو ہم اس کے پاس کیابیٹھیں جسے لوگ اس کی حجت سکھا چکے۔ اس پر کسی نے عرض کی :  یارسولَ اللّٰہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !اگر اس کی ماں کا نام معلوم نہ ہو، فرمایا : توحوّا کی طرف نسبت کرے۔‘‘ (المعجم الکبیر للطبرانی ج۸، حدیث۷۹۷۹، ص۲۵۰)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

قبر پر اذان دیجئے

        مٹی برابر کرنے کے بعد قَبْر پر اذان دیجئیمفسر شہیر حکیم الامت مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں :   ’’یہ وقت امتحانِ قبر کا ہے ، اذان میں نکیرین کے سارے سوالات کے جوابات کی تلقین بھی ہے اوراس سے میت کے دل کو تسکین بھی ہوگی اور شیاطین کا دفعیہ بھی ہوگا اور اگر قَبْر میں آگ ہے توا س کی برکت سے بجھا دی جائے گی ، اسی لئے پیدائش کے وقت بچے کے کان میں ، دل کی گھبراہٹ، آگ لگنے ، جنات کے غلبے وغیرہ پراذان سنّت ہے۔‘‘ ( مراٰۃ المناجیح، ج۲، ص۴۴۴)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد   

کفن کیلئے تین انمول تُحفے

        (۱)جو ہر نَماز(یعنی فرض سنتیں وغیرہ پڑھنے) کے بعد عہد نامہ پڑھے ، فِرِشتہ اسے لکھ کر مُہر لگا کر قیامت کے لئے اٹھا رکھے، جب  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس بندے کوقَبْر سے اٹھائے ، فِرِشتہ وہ نَوِشتہ (یعنی دستاویز) ساتھ لائے اور ندا کی جائے :  عہد والے کہاں ہیں ؟انہیں وہ عہد نامہ دیا جائے۔امام حکیم ترمذی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اسے روایت کر کے فرمایا :   ’’امام طاؤس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی وصیّت سے یہ عہد نامہ اُن کے کفن میں لکھا گیا۔‘‘(الدر المنثور، ج۵، ص۲۴۵ دارُ الفکر بیروت) امام فقیہ ابن عجیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے اسی دعائے عہد نامہ کی نسبت فرمایا، جب یہ عہد نامہ لکھ کر میّت کے ساتھ قَبْر میں رکھ دیں تو اللّٰہ  تَعَالٰی اُسے سُوالِ نکیرین و عذاب ِقبر سے اَمان دے، عہد نامہ یہ ہے :

اَللّٰہُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّہَادَۃِ ، اَلرَّحْمٰنَ الرَّحِیْمَ اِنِّیْ اَعْہَدُ اِِلَیْکَ فِیْ ہٰذِہِ الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا بِاَنَّکَ اَنْتَ اللّٰہُ الَّذِیْ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ وَحْدَکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ وَ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُکَ وَرَسُوْلُکَ فَلَا تُکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ فَاِنَّکَ اِنْ تُکِلْنِیْ اِلٰی نَفْسِیْ تُقَرِّبْنِیْ مِنَ الشَّرِّ وَتَبَاعِدْنِیْ مِنَ الْخَیْرِ وَاِنِّیْ لَا اَثِقُ اِلَّا بِرَحْمَتِکَ فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ لِیْ عَہْدًا عِنْدَکَ تُؤَدِّیْہِ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَاد‘‘

(الدر المنثور، ج۵، ص۵۴۲ دارُ الفکر بیروت)

    (۲)جو یہ دُعا میِّت کے کفن میں لکھے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  قیامت تک اس سے عذاب اٹھالے۔ وہ دعا یہ ہے :    ’’اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ یَاعَالِمَ السِّرِّیَا عَظِیْمَ الْخَطْرِ یَاخَالِقَ الْبَشَرِ یَامُوْقِعَ الظَّفْرِ یَامَعْرُوْفَ الْاَثْرِ یَا ذَاالطَّوْلِ وَالْمَنِّ یَاکَاشِفَ الضَّرِّوَالْمِحْنِ یَااِلٰہَ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَ فَرِّجْ عَنِّیْ ھُمُوْمِیْ وَاکْشِفْ عَنِّیْ غَمُوْمِیْ وَصَلِّ اَللّٰھُمَّ عَلٰی سِیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَسَلِّمْ‘‘

(فتاوی رضویہ مخرجہ بحوالہ فتاوی کبری، ج۹، ص۱۱۰ مرکز الاولیاء لاہور)

(۳)جو یہ دُعاکسی پرچہ پر لکھ کر سینہ پر کفن کے نیچے رکھ دے اُسے عذابِ قبر نہ ہو نہ منکر نکیر نظر آئیں ، اوروہ دعا یہ ہے ’’ ’’ لَا اِلٰہَ اِلَّاا ﷲ  وَا ﷲ  اَکْبَرُلِآاِلٰہَ اِلَّاا ﷲ  وَحْدَہٗ ، لَاشَرِیْکَ لَہٗ لَااِلٰہَ اِلَّاا ﷲ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ لَااِلٰہَ اِلَّاا ﷲ  وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّابِا ﷲ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم‘‘ (فتاوی رضویہ جدید بحوالہ فتاوی کبری، ج۹، ص۸۰۱ مرکز الاولیاء لاہور)

مَدَ نی پھول : بہتر یہ ہے کہ عہد نامہ (بلکہ یہ پرچہ اور شجرہ وغیرہ)میِّت کے منہ کے سامنے قبلہ کی جانب(قبر کی اندرونی دیوار میں ) طاق کھود کر اس میں رکھیں ۔(بہار شریعت ، حصہ۴، ص۴۶۱ مکتبہ رضویہ بابُ المدینہ کراچی)

مَدَ نی مشورہ : دعوت اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ اور اس کی تمام شاخوں سے ’’ ’’کفن کے تین انمول تحفے ‘‘ کے پرچے ہدیَّۃً طَلب کیجئے، کچھ پرچے اپنے پاس رکھ لیجئے اور مسلمانوں کی فَوتگی کے مواقِع پر پیش کر کے ثواب کمائیے نیز کفن فروشوں اور تجہیز و تکفین کرنے والے سماجی اداروں کو بھی پیش کیجئے کہ وہ ہر مسلمان کیلئے کفن کے ساتھ ایک پرچہ فِی سَبیلِ اللّٰہ دے دیا کریں ۔   

ماخذ ومراجع

(۱)         قراٰن مجید               کلامِ باری تعالیٰ                                 مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

(۲)         کَنْزُالْاِیْمَانِ فِیْ تَرجَمَۃِالْقُرْاٰن    اعلٰیحضرت امام احمد رضا خان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن