دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

          ’’ اللہُ اَکْبَرْ اللہُ اَکْبَرْ ‘‘یہ دوکلمات ہیں اسطرح پوری اذان میں ۱۵ کَلِمات ہیں ۔ اگرکوئی اسلامی بہن ایک اذان کاجواب دے یعنیمُؤَذِّنجو کہتاجائے اسلامی بہن بھی دوہراتی جائے تو اُس کو۱۵ لا کھ نیکیا ں ملیں گی ۔۱۵ہزاردَرَجا ت بُلندہونگے اور ۱۵ہزار گناہ مُعاف ہو نگے۔اوراسلامی بھائیو ں کیلئے یہ سب دُگنا ہے ۔ فجرکی اذان میں دومرتبہ   اَلصَّلٰو ۃُ خَیرٌ مِّنَالنَّوٍْمہے توفَجرکی اذان میں ۱۷ کلمات ہوگئے اوریوں فَجرکی اذان کے جواب میں ۱۷لاکھنیکیاں ، ۱۷ہزار دَرَجات کی بُلندی اور۱۷ہزار گناہوں کی مُعافی ملی اور اسلا می بھائیوں کیلئے دُگنا۔ اِقامت میں دومرتبہ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ بھی ہے یوں اِقامت میں بھی ۱۷ کلمات ہوئے تواِقامت کے جوا ب کا ثواب بھی فجرکی اذان کے جواب جتناہوا۔ الحاصِل اگرکوئی اسلامی بہن اِہتِمام کیساتھ روزانہ پانچوں نَمازوں کی اذانوں اور پانچوں اِقامَتوں کا جواب دینے میں کامیاب ہوجائے تواُسے روزانہ ایک کروڑ باسٹھ لاکھ نیکیاں ملیں گی، ایک لاکھ باسٹھ ہزاردَرَجات بُلندہونگے اور ایک لاکھ باسٹھ ہزارگناہ مُعاف ہونگے اوراسلامی بھائی کو دُگنا یعنی 3کروڑ 24 لاکھ نیکیاں ملیں گی، 3لاکھ24ہزاردَرَجات بُلندہونگے اور 3 لا کھ  24 ہزار گناہ مُعاف ہونگے۔

اذان واِقامت کے جواب کا طریقہ

        مُؤَذِّنصاحِب کوچاہئے کہ اَذان کے کلمات ٹھہرٹھہرکرکہیں ۔ اللہُ اَکْبَرْ       اللہُ اَکْبَرْ    دونوں مل کر( بِغیر سَکْتہ کئے ایک ساتھ پڑھنے کے اعتبارسے)ایک کَلِمہ ہیں دونوں کے بعدسَکْتہ کرے(یعنی چُپ ہوجائے)اورسَکْتہ کی مقداریہ ہے کہ جواب دینے والا جواب دے لے، سَکْتہ کاتَرْک مکروہ ہے اورایسی اذان کااعادہ مُستَحَبہے۔  (دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۲ص۶۶) جواب دینے والے کو چاہئے کہ جب مُؤَذِّن صاحِب اللہُ اَکْبَرْ  اللہُ اَکْبَرْ  کہہ کر سَکْتہ کریں یعنی خاموش ہوں اُس وقت اللہُ اَکْبَرْ  اللہُ اَکْبَرْ  کہے ۔ اِسی طرح دیگرکَلِمات کاجواب دے۔جب مُؤَذِّن پہلی بار َاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللّٰہ کہے یہ کہے : صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ ترجمہ :  آپ پر دُرُود ہویارسول  َ  اللّٰہ     (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )  (رَدُّالْمُحتار ج۲ص۸۴)

  جب دوبارہ کہے، یہ کہے :

قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ

                                                                                                   یَارَسُوْلَ اللّٰہ ! آپ سے میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے

 اور ہربار انگوٹھوں کے ناخن آنکھوں سے لگالے، آخِرمیں کہے :

اللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِا لسَّمْعِ والْبَصَرِ         (اَیْضاً)

اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ! میری سننے اور دیکھنے کی قُوّت سے مجھے نفع عطافرما ۔

        جو ایسا کرے سرکارِمدینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اسے اپنے پیچھے پیچھے جنّت میں لے جائیں گے۔ (اَیْضاً)

حَیَّ عَلَیالصَّلٰوۃاورحَیَّ عَلَی الْفَلَاحکےجواب میں (چاروں بار) لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہکہے اوربہتریہ ہے کہ دونوں کہے(یعنیمُؤَذِّننے جوکہاوہ بھی کہے اورلَاحَوْل  بھی)بلکہ مزیدیہ بھی مِلالے :

مَاشَاءَ اللّٰہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَأُ لَمْ یَکُنْ

ترجَمہ :  جواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہاہوا، جو نہیں چاہا نہ ہوا

(دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۲ص۸۲، عالمگیری ج۱ص۵۷)   

 اَلصَّلٰو ۃُ خَیرٌ مِّنَالنَّوٍْم کے جواب میں کہے :

صَدَقْتَ وَ بَرَرْتَ وَ باِلْحَقِّ نطَقْتَ

                                                                                  ترجَمہ : تُوسچّا اورنیکوکارہے اورتُونے حق کہا ہے ۔   (دُرِّمُختار ورَدُّالْمُحتار ج۲ص۸۳)  

   

        اِقامت کاجواب مُسْتَحَبہے۔ اس کاجواب بھی اسی طرح ہے فرق اتنا ہے کہ اَقاَمَھاَ اللہُ وَاَدَامَھَا مَادَامَتِ السَّمٰوٰتُ والْاََرْضُکے جواب میں کہے :

ترجَمہ :  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس کو قائم رکھے جب تک آسما ن اورزمین ہیں ۔(بہارِ شریعت ج۱ص۴۷۳، عالَمگیری ج۱ ص ۵۷)   (نماز کے احکام، ص۴تا۹)

(۲)سورۂ کہف کی تلاوت کی برکت

        سیف الدین  بَلْبَان کا بیان ہے کہ میں نے قبرستان میں ایک شخص کو دیکھا کہ وہ ایک قبر کے پاس روتے ہوئے تلاوت کررہا ہے اور دعائیں مانگ رہا ہے، میرے پوچھنے پر اس نے بتایا : یہ میرے دوست کی قبر ہے ، اس نے تلاوت کرتے ہوئے میری نگاہوں کے سامنے دم توڑا ، تدفین کے بعد میں نے اسے خواب میں دیکھا توحال دریافت کیا ، اس نے بتایا : جب تم لوگ مجھے قبر میں رکھ کر چلے گئے توایک غضبناک کتا میری طرف بڑھا ، قریب تھا کہ وہ مجھ پر حملہ کردیتا مگر ایک انتہائی خوبصورت وپاکیزہ بزرگ وہاں تشریف لے آئے اور کتے کو وہاں سے بھگا دیا اور میرے پاس بیٹھ گئے ، ان کی صحبت سے مجھے بہت سکون ملا ، میں نے ان سے پوچھا :  آپ کون ہیں ؟فرمایا : تم جمعہ کے سورۂ کہف  دن پڑھا کرتے تھے میں اُسی کا ثواب ہوں ۔

 (الدرالکامنۃ فی اعیان المائۃ لابن حجر عسقلانی ج۵ ص۳۵۲) 

(۳)قبر میں لائبریری

        حافظ ابو العلاء ہمدانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْغَنِی کو ان کی وفات کے بعد کسی نے ایک ایسے شہرِ علم میں دیکھا کہ جس کے درو دیوار سب کتابوں کے بنے ہوئے تھے۔ ان سے اس کا سبب پوچھا گیا تو بتایا کہ میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن