دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :    ’’ مومن کے انتقال کے بعد اس کے عمل اور نیکیوں میں سے جو کچھ اسے ملتا رہے گا، وہ یہ ہے :   (۱)اس کا وہ علم جسے اس نے سکھایا اور پھیلایا اور(۲) نیک بیٹا جسے اس نے چھوڑا، یا(۳) وہ قرآن پاک جسے ورثہ میں چھوڑ ا، یا(۴) وہ مسجد جسے اس نے بنایا، یا (۵) مسافرخانہ بنایا ، یا (۶) کسی نہر کو جاری کیا ، یا (۷) وہ صدقہ جاریہ جسے اس نے حالتِ ِصحت اور زندگی میں اپنے مال سے دیا ، ان کا ثواب اسے موت کے بعد بھی ملتا رہے گا۔‘‘

(ابن ماجہ ، کتاب السنۃ ، باب ثواب معلم الناس الخیر، الحدیث۲۴۲، ج ۱، ص ۱۵۸)

علم قبر میں ساتھ رہے گا

        سیّدُ المُرسَلِین، جنابِ رحمۃٌ  لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا کہ جب عالم فوت ہوتا ہے تو اس کا علم قیامت تک قَبْر میں اس کو مانوس کرنے کے لئے متشکل ہو کر(یعنی شکل اختیار کر کے) رہتا ہے اور زمین کے کیڑوں کو دور کرتا ہے۔(شرح الصدور للسیوطی، باب احادیث الرسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فی عدۃ امور، ص۸۵۱)

اولاد کو عِلْمِ دین سکھانے کی بَرَکت

        حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوحُ اللّٰہعَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک قَبْر کے پاس سے گزرے تو دیکھا کہ قَبْر میں مُردے کوعذاب ہورہا تھا ۔کچھ دیر بعد پھر گزرے تو دیکھا کہ قَبْر میں نور ہی نور ہے اور وہاں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت برس رہی ہے ۔ آپعَلَیْہِ السَّلام بہت حیران ہوئے اوراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں عرض کی : یااللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ ! مجھے اس کا راز بتادے کہ پہلے اس پر عذاب کیوں ہو رہا تھا اور اب اسے جنت کی نعمتیں کیسے مل گئیں ؟ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے ارشاد فرمایا :   ’’اے عیسیٰ ! یہ سخت گنہگار اور بدکار تھا ، اس وجہ سے عذاب میں گرفتار تھا ، مرنے کے بعداس کے گھرلڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مدرسے بھیجا گیا ، استاذ نے اسے بِسْمِ اللّٰہ پڑھائی ، مجھے حیا آئی کہ میں زمین کے اندر اس شخص کو عذاب دوں جس کا بچہ زمین پر میرا نام لے رہا ہے ۔‘‘(التفسیرالکبیر، الباب الحادی عشر، ج۱، ص۵۵۱)

        اَ لْحَمْدُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ علم دین سکھانے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ بھی ہیں جہاں پر ہزارہا طلبہ وطالبات الگ الگ علمِ دین حاصل کرتے ہیں ۔؎

مِری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں

انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مدینے والے

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(30) مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنے کا ثواب

       نبیٔ رحمت، شفیعِ اُمت، قاسم نعمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا :   ’’ جو شخص کسی مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرتاہے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اس خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتاہے جو  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی عبادت اورذکر میں مصروف رہتاہے۔ جب وہ بند ہ اپنی قَبْر میں چلا جاتاہے تو وہ فرشتہ اس کے پاس آکر پوچھتاہے :  ’’کیا تو مجھے نہیں پہچانتا؟ ‘‘وہ کہتا ہے کہ ’’ ’’ تو کون ہے ؟‘‘ تو وہ فرشتہ کہتاہے کہ   ’’میں وہ خوشی ہوں جسے تو نے فلاں کے دل میں داخل کیا تھا ، آج میں تیری وحشت میں تجھے اُنس پہنچاؤں گا اور سوالات کے جوابات میں ثابت قدم رکھوں گا اور تجھے روزِ قیامت کے مناظر دکھاؤں گا اور تیرے لئے تیرے رب  عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں سفارش کروں گا اور تجھے جنت میں تیرا ٹھکانادکھاؤں گا۔‘‘

(التر غیب والترھیب ، کتاب البر والصلۃ ، باب التر غیب فی قضاء حوائج المسلین ، الحدیث ۲۳ ، ج ۳ ، ص ۲۶۶)

        سُبْحٰنَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ !کسی کے دل میں خوشی داخل کرنا کتنا آسان مگر اس کا انعام کتنا شاندار ہے ، مگر یہ فضیلت اسی وقت حاصل ہوسکے گی جب وہ خوشی عین شریعت کے مطابق ہو چُنانچِہ اگر عورت نے شوہرکو خوش کرنے کے لئے بے پردگی کی یا بیٹے نے باپ کو خوش کرنے کے لئے داڑھی منڈا دی یا ایک مٹھی سے گھٹا دی تو وہ اس فضیلت کا ہرگز حقدار نہیں ہوگا بلکہ مبتلائے عذابِ نار ہوگا ۔ہم اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے غضب سے پناہ مانگتے ہیں اور اس سے رحمت کا سوال کرتے ہیں ۔

کسی کے دل میں خوشی داخل کرنے کے چند کام

        ٭کسی پیاسے کو پانی پلا دینا٭کسی بھوکے کو کھانا کھلادینا٭کوئی دعا کے لئے کہے تو فورا اس کے لئے دعا کر دینا٭ضروت مند کی مدد کرنا ٭حاجت مند کوقرض دینا٭تنگدست مقروض کو قرض ادا کرنے میں مہلت دینا٭غریب مریض کی عیادت کو جانا٭مسکرا کر بات کرنا٭کوئی غلطی کر بیٹھے تو اس سے در گزر کرنا٭پسندیدہ چیز کھلانا٭اہم مواقع پر تحفہ دینا٭والدین کی خدمت کرنا ٭مظلوم کی مدد کرنا٭دوران سفر بیٹھنے کے لئے جگہ دے دینا۔

رہیں بھلائی کی راہوں میں گامزن ہر دم

کریں نہ رُخ مرے پاؤں گناہ کا یارب

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

عذابِ قبر سے محفوظ رہنے والے خوش نصیب

 (۱)شہید عذابِ قبر سے محفوظ رہتا ہے

        حضرتِ  سیِّدُنامِقدام بن مَعدِی کَرِبَ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ’’ ’’ شہنشاہِ خوش خِصال، پیکرِ حُسن وجمالصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :    ’’بیشک  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   شہیدکو چھ انعام عطا فرماتاہے : (۱)اس کے خون کا پہلا قطرہ گرتے ہی اس کی مغفرت فرمادیتا ہے اور جنت میں اسے اس کا ٹھکانا دکھا دیتا ہے (۲) اسے عذابِ قبرسے محفوظ فرماتا ہے(۳)قیامت کے دن اسے بڑی گھبراہٹ سے امن عطا فرمائے گا(۴)اس کے سرپر وقار کا تاج رکھے گا جس کا یاقوت دنیا اور اس کی ہرچیز سے بہتر ہو گا (۵) اس کا حُوروں میں سے 72 حوروں کے ساتھ نکاح کرائے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن