دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

طرف سے صدقہ دوں تو کیا وہ اسے نفع پہنچائے گا؟‘‘ رحمتِ دَارَین، تاجدارِ حَرَمَینصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشادفرمایا :   ’’ہاں ۔‘‘انہوں نے عرض کی : ’’میرے پاس ایک باغ ہے ، آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  گواہ رہئے میں نے یہ باغ اُس کی طرف سے صدقہ کر دیا۔‘‘(الترمذی، کتاب الزکوۃ، باب ماجاء فی الصدقۃ، الحدیث ۹۶۶ج۲، ص۸۴۱)

(۲)  فسادی کی مغفرت

        حضرتِ سیِّدُنا عبداللّٰہ بن صالح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ میں نے ابونواس کو (اس کے مرنے کے بعد )خواب میں دیکھا کہ وہ بڑی نعمتوں میں ہے ۔میں نے اس سے کہا کہ’’  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے تیرے ساتھ کیا معاملہ کیا ؟‘‘ اس نے جواب دیا کہ   ’’اللّٰہ  تَعَالٰی نے میری بخشش فرمانے کے ساتھ ساتھ یہ نعمتیں بھی عطا فرمائی ہیں ۔‘‘  میں نے دریافت کیا کہ   ’’تیری مغفرت کا سبب کیا چیز بنی حالانکہ تُوتو فسادی تھا ؟‘‘اس نے کہا کہ   ’’دراصل ایک نیک شخص رات کو قبرستان میں آیا اوراپنی چادر بچھا کر اس پر دورکعت نماز پڑھی اوران دونوں رکعتوں میں دو ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص یعنی قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ   پڑھ کر اس کا ثواب تمام قبرستان والوں کو بخش دیا ۔چنانچہ اس کی برکت سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے تمام قبرستان والوں کی مغفرت فرمادی اورچونکہ میں بھی ان تمام میں شامل تھا لہٰذا مجھے بھی بخش دیا ۔(شرح الصدور ، ص۲۹۲)

(۳)  روزانہ ایک قراٰنِ پاک ایصالِ ثواب کرنے والا نوجوان

  ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی شخص نے خواب میں دیکھا کہ قبرستان کی تمام قبریں پھٹ گئی ہیں اورمردے ان سے باہر نکل کر جلدی جلدی زمین سے کوئی چیز سمیٹ رہے ہیں ، لیکن مُردوں میں سے ایک شخص فارغ بیٹھا ہوا ہے ، وہ کچھ نہیں چنتا ۔ اس شخص نے اسے جاکر سلام کیا اورپوچھا :    ’’یہ لوگ کیا چُن رہے ہیں ؟‘‘ اس نے جواب دیا :    ’’زندہ لوگ جو کچھ صدقہ، دُعایا دُرُود وغیرہ اس قبرستان والوں کو بھیجتے ہیں ، اس کی برکات سمیٹ رہے ہیں ۔‘‘ اس نے کہا :  تم کیوں نہیں چُنتے ؟‘‘ جواب دیا :    ’’مجھے اس وجہ سے فراغت ہے کہ میرا ایک بیٹاحافظِ قرآن ہے جو فلاں بازار میں حلوہ بیچتاہے ، وہ روزانہ ایک قرآنِ پاک پڑھ کر مجھے بخشتا (یعنی ایصالِ ثواب کرتا)ہے ۔‘‘ یہ شخص صبح اُسی بازار میں گیا ، دیکھا کہ ایک نوجوان حلوہ بیچ رہا ہے اوراس کے ہونٹ ہل رہے ہیں ۔ اس شخص نے جب نوجوان سے پوچھا   ’’تم کیا پڑھ رہے ہو ؟‘‘تو اس نے جواب دیا کہ میں روزانہ ایک قرآن پاک پڑھ کر اپنے والدین کو بخشتا(یعنی ایصالِ ثواب کرتا)ہوں ، اسی کی تلاوت کر رہا ہوں ۔ کچھ عرصے بعد اس نے خواب میں دوبارہ اسی قبرستان کے مُردوں کو کچھ چنتے ہوئے دیکھا، اس مرتبہ وہ شخص بھی چننے میں مصروف تھا کہ جس کا بیٹا اسے قرآن پاک پڑھ کر بخشا(یعنی ایصالِ ثواب )  کرتا تھا، اُسے چنتے دیکھ کر اِسے بہت تعجب ہوا ، اتنے میں اس کی آنکھ کھل گئی۔صبح اٹھ کر اسی بازار میں گیا اور تحقیق کی تو معلوم ہوا کہ حلوہ بیچنے والے نوجوان کا بھی انتقال ہوچکا ہے ۔

(روض الریاحین، الحکایۃ السابعۃ والخمسون بعد المائۃ، ص۱۷۷)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !     صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(22) صدقہ دینے سے قبر کی گرمی دور ہوتی ہے

حضرتِ سیِّدُنا عُقْبَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہسیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا :   ’’بیشک کسی شخص کا صدقہ اس کی قَبْرسے گرمی کو دور کردیتا ہے اور قیامت کے دن مؤمن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا ۔‘‘(المعجم الکبیر، الحدیث۷۸۸، ج۱۷، ص۲۸۶)

راہِ خدا میں خرچ کیجئے

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ میں خرچ کرنے میں فائدہ ہی فائدہ ہے ، آخِرت میں اجر و ثواب کی حقدار ی تو ہے ہی ، بعض اَوقات دنیا میں بھی اضافے کے ساتھ ہاتھوں ہاتھ اس کا نِعْمَ الْبَدَل عطا کیا جاتا ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ راہِ خدا  عَزَّوَجَلَّ  میں دینے سے بڑھتا ہے گھٹتا نہیں جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : دو عالَم کے مالِک و مختار، مکّی مَدَنی سرکار  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے اِرشاد فرمایا :  صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اوراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مُعاف کرنے کی وجہ سے بندے کی عزّت ہی بڑھاتا ہے اور جواللّٰہ   تَعَالٰی کی رِضا کی خاطِر انکساری کرتا ہے تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اُسے بلندی عطا فرماتا ہے۔   (صحیح مسلم ص ۱۳۹۷حدیث۲۵۸۸)

اپنے صدقات دعوتِ اسلامی کو دیجئے

        اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر تحریک  دعوت اسلامی 41سے زیادہ شعبہ جات میں مَدَنی کام کررہی ہے ۔برائے کرم! اپنی زکوٰۃوعُشراور صدقات وخیرات دعوتِ اسلامی کو دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رشتہ داروں ، پڑوسیوں اور دوستوں پربھی انفِرادی کوشِش فرما کر ان کے زکوٰۃوعشر اوردیگر عَطِیّات دعوت اسلامی کے مَدَنی مرکز پر پہنچاکریا کسی ذمّہ دار اسلامی بھائی کو دے کر یا مَدَنی مرکز پر فون کرکے کسی اسلامی بھائی کو طلب فرماکرانہیں عنایت فرمادیجئے۔اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  آپ کاسینہ مدینہ بنائے۔   اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

   عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ محلہ سوداگران ، پرانی سبزی منڈی ، باب المدینہ کراچی، پاکستان

 فون :  4921389-91

www.dawateislami.net / www.dawateislami.org

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(23تا29) ختم نہ ہونے والے 7 عمل

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن