دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

عیادت حقوقِ اسلام سے ہے اور فاسق بھی مسلم ہے۔(بہارِ شریعت ، حصہ ۱۶، ص۱۴۸)

مریض کے لئے ا یک دُ عا

        حضرت ِ سیِّدنا ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَروَر، دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایاکہ ’’ ’’ جس نے کسی ایسے مریض کی عیادت کی جس کی موت کا وقت قریب نہ آیا ہواورسات مرتبہ یہ الفاظ کہے تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   اسے اس مرض سے شفا عطا فرمائے گا :  اَسْئَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ یعنی میں عظمت والے ، عرش عظیم کے مالک یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   سے تیرے لئے شفاء کا سوال کرتاہوں ۔(سنن ابی داوٗد ، کتاب الجنائز ، باب الدعاء للمریض عند العیادۃ ، الحدیث۶۰۱۳، ج۳ ، ص ۱۵۲)

مَدَنی انعامات اور عیادت

       امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اِس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقۂ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنام ’’مَدَنی انعامات‘‘بصورتِ سُوالات مُرتّب کیا ہے۔اِسلامی بھائیوں کیلئے 72، اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ، دینی طالِبات کیلئے 83، مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40جبکہ خُصُوصی اسلامی بھائیوں (یعنی گونگے بہروں ) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں ۔بے شمار اسلامی بھائی ، اسلامی بہنیں اورطَلَبہ مَدَنی اِنعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل   ’’فکرِمدینہ کرتے ہوئے ‘‘یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے جیبی سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں ۔ان مَدَنی اِنْعامات کواِخلاص کے ساتھ اپنا لینے کے بعد نیک بننے اورگناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللّٰہ تَعَالٰی کے فضل وکرم سے اکثر دُور ہوجاتی ہیں اوراس کی بَرَکت سے اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ پابند ِ سنّت بننے ، گناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذِہن بھی بنتا ہے ۔ان مَدَنی انعامات میں سے ایک مَدَنی انعام مریض کی عیادت بھی ہے ، چنانچہ  دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 23صفحات پر مشتمل رسالے  ’’ مَدَنی انعامات‘‘ کے صفحہ 17 پر مدنی انعام نمبر53 ہے : کیا آپ نے اس ہفتہ کم از کم ایک مریض یادُکھی کی گھر یا اسپتال جا کر سنت کے مطابق غمخواری کی اور اسکو تحفہ (خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ) پیش کر نے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطّاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟

اُتار دے مری نَس نَس میں   ’’ مَدَنی اِنعامات ‘‘

نصیب ہوتا رہے   ’’مَدَنی قافِلہ‘‘ یا رب

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !      صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(9) سورۂ مُلک پڑھنے کا انعام

         حضرتِ سیِّدُناعبد ا ﷲ  بن مسعودرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ   ’’جب بندہ قَبْر میں جائے گا تو عذاب اس کے قدموں کی جانب سے آئے گا تو اس کے قدم کہیں گے :    ’’ تیرے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک پڑھا کرتاتھا ۔‘‘پھر عذاب اس کے سینے یا پیٹ کی طر ف سے آئے گا تو وہ کہے گا کہ ’’ ’’ تمہارے لئے میری جانب سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک  پڑھا کرتاتھا۔‘‘پھر وہ اس کے سر کی  طر ف سے آئے گا تو سر کہے گا کہ ’’ ’’ تمہارے لئے میری طرف سے کوئی راستہ نہیں ، کیونکہ یہ رات میں سورۂ مُلْک پڑھا کرتاتھا۔‘‘ تو یہ سورت روکنے والی ہے، عذابِ قبر سے روکتی ہے ، توراۃ میں اس کانام سورۂ مُلْک ہے۔ جو اسے رات میں پڑھتا ہے بہت زیادہ اور اچھا عمل کرتاہے۔

(المستدرک ، کتاب التفسیر ، باب المانعۃ من عذاب القبر ، الحدیث ۳۸۹۲، ج۳ ، ص ۳۲۲)

قبر میں سورۂ مُلک پڑھی جارہی تھی

        خطیبِ سامرہ حضرت سیدنا ابوالحسن سامری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْبارِی  بہت پرہیزگار بُزرگ تھے ، انہوں نے لوگوں کوسامرہ کے قبرستان میں ایک قَبْر دکھائی کہ مجھے یہاں سے مسلسل سورۂ ملک پڑھنے کی آواز سنائی دی تھی۔(شرح الصدور، ص۱۹۰)

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سورۂ ملک کی تلاوت کرنا ایک مَدَنی انعام بھی ہے چنانچہ مدنی انعام نمبر3 ہے : کیاآج  آپ نے نَمازِ پنجگانہ کے بعدنِیز سوتے وقت کم از کم ایک ایک بار آیَتُ الکُرسی، سورَۃُ الْاِخلاص اورتسبیحِ فاطِمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ا   پڑھی؟ نیز روزانہ رات میں سورَۃُ الملک پڑھ یا سُن لی ؟

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

قبر میں فرشتہ قراٰن پڑھائے گا

        رسولِ ثَقَلَین ، سلطانِ کونَین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :    ’’جو شخص قراٰن پڑھنا شروع کرے اوراسے ازبر کرنے سے پہلے ہی مر جائے تو اس کی قَبْر میں ایک فرشتہ اسے قراٰن شریف سکھاتا ہے تواس حال میں وہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سے ملاقات کرے گا کہ اسے پورا قران حفظ ہوگا۔‘‘( کنز العمال، الحدیث۶۴۴۲، ج۱، ص۳۷۲)

(10)سورۂ یٰس شریف کی برکت

        مُلک یمن میں جب لوگ ایک مُردے کو دفن کرکے واپس ہونے لگے تو انہوں نے قَبْر میں مارنے پیٹنے کی آواز سنی۔پھر اچانک قَبْر سے ایک کالا کتا نمودار ہوا۔ ایک شخص نے پوچھا :   ’’ تو کون ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا :    ’’میں میت کا بُراعمل ہوں ۔‘‘ پوچھا :    ’’پٹائی تمہاری ہورہی تھی یا اس مردے کی؟‘‘ اس نے کہا :   ’’میری ہی ہورہی تھی، سورۂ یٰس اور دوسری سورتیں اس کے پاس تھیں ، وہ میرے اور اس کے درمیان حائل ہوگئیں اور مجھ کو مار بھگایا۔‘‘ (شرح الصدورص۱۸۶)

(11)سورۂ سجدہ شفاعت کرے گی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن