دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

گیا۔ اتِّفاق سے ایک با رمیں نے دُرُود شریف کی فضیلت پڑھی تو وہ جذبہ دوبارہ جاگا اور میں نے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کا معمول بنا لیا ۔ایک رات جب دُرُود شریف پڑھتے پڑھتے سو گیا تواَلْحَمْدُ لِلّٰہمجھے خواب میں سبز گنبد کا دیدار ہو گیا اور بے ساختہ میری زَبان سے الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ علیکَ یا رسولَ اللّٰہ جاری ہو گیا۔صبح جب اُٹھا تو میرے دل کے اندر ہل چل مچی ہوئی تھی ، میں اِس سوچ میں پڑ گیا کہ آخِر حق کا راستہ کون سا ہے؟حُسنِ اتِّفاق سے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا سنّتوں کی تربیّت کا مَدَنی قافِلہ ہمارے گھر کی قریبی مسجِد میں آیا توکسی نے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفر کی دعوت دی ، میں چُونکہ مُتَذَبْذِب (Confuse)تھا اِس لئے تلاشِ حق کے جذبے کے تحت مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ میں نے سفید عمامہ باندھا تھا مگر سبز عمامے والے مَدَنی قافِلے والوں نے سفر کے دَوران مجھ پرنہ کسی قسم کی تنقیدکی نہ ہی طَنْز کیابلکہ اجنبیت ہی محسوس نہ ہونے دی ۔امیرِ قافِلہ نے مَدَنی اِنعامات کا تعارُف کروایا اور اسکے مطابِق معمول رکھنے کا مشورہ دیا ۔میں نے مَدَنی انعامات کا بغورمُطالَعَہ کیا تو چونک اٹھا کیوں کہ میں نے اتنے زبردست تربیتی مَدَنی پھول زندگی میں پہلی ہی بار پڑھے تھے ۔ عاشقِانِ رسول کی صحبت اور مَدَنی انعامات کی بَرَکت سے مجھ پر ربِّ لَمْ یَزَل  عَزَّوَجَلَّ   کا فَضْل ہوگیا ۔ میں نے  مَدَنی قافِلے کے تمام مسافِروں کو جمع کر کے اعلان کیا کہ کل تک میں بد عقیدہ تھا آپ سب گواہ ہو جایئے کہ آج سے توبہ کرتا ہوں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی نیّت کرتا ہوں ۔ اسلامی بھائیوں نے اِس پر فرحت و مُسرّت کا اظہار کیا۔دوسرے دن30 روپے کی نُکتی( بَیسن کی مٹھائی جو موتی کے دانوں کی طرح بنی ہوتی ہے) منگوا کرمیں نے سرکارِ بغداد حُضُورِغوثِ اعظم شیخ عبد القادِر جِیلانی  قُدِّسَ سرُّہُ الرَّبّانی کی نیاز دِلوائی اور اپنے ہاتھوں سے تقسیم کی ۔ میں 35 سال سے سانس کے مَرَض میں مبتَلا تھا ، کوئی رات بِغیر تکلیف کے نہ گزر تی تھی، نیز میری سیدھی داڑھ میں تکلیف تھی جس کے باعِث صحیح طرح کھا بھی نہیں سکتا تھا۔اَ لْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! مَدَنی قافِلے  کی بَرَکت سے دورانِ سفر مجھے سانس کی کوئی تکلیف نہ ہوئی اور اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ !میں سیدھی داڑھ سے بِغیر کسی تکلیف کے کھانا بھی کھا رہا ہوں ۔ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ عقائدِ اَہلسنّت حق ہیں اور میرا حُسنِ ظن ہے کہ دعوتِ اسلامی  کا مَدَنی ماحول اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ا ور اس کے پیارے رسول  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں مقبول ہے ۔

چھائے گر شیطنَت ، تو کریں دیر مت     قافلے میں چلیں ، قافِلے میں چلو

صحبتِ بد میں پڑ، کر عقیدہ بگڑ           گر گیا ہو چلیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(غیبت کی تباہ کاریاں ص۶۰)   

(7) مسجد روشن کرنے کی برکت

         حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مرفوعاً روایت کی کہ ’’ ’’ جس نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی مساجد کو روشن کیا اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ   اس کی قَبْر کو روشن فرمائے گا اور جس نے اس میں خوشبوئیں رکھیں تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جنت میں اس کے لئے خوشبو مہیا کرے گا۔‘‘(شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور، ص۱۵۹)

        امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں :  معلو م ہوا مسجِدیں بنانا اور انہیں عُود، لُوبان اوراگربتّی وغیرہ سے خوشبودار رکھنا کارِثواب ہے۔ مگر مسجِد میں دِیا سلائی (یعنی ماچِس کی تِیلی) نہ جلائیے کہ اس سے بارُود کی بدبُو نکلتی ہے اور مسجِد کو بد بُو سے بچانا واجِب ہے۔بارُود کابَدبُودَار دُھواں اندرنہ آنے پائے اتنی دُور باہَر سے لُوبان یا اگر بتّی وغیرہ سُلگا کرمسجِد میں لائیے۔ اگر بتّیوں کوکسی بڑے طَشْت وغیرہ میں رکھنا ضَروری ہے تاکہ اِس کی راکھ مسجِدکے فرش وغیرہ پرنہ گِرے ۔ اگربتّی کے  پیکِٹ پراگرجاندار کی تصویربنی ہوئی ہو تو اُس کو کُھرچ ڈالئے۔ مسجِد ( نیز گھروں اور کاروں وغیرہ) میں   ’’ ائیر فریشنر‘‘(AIR FRESHNER) سے خوشبو کاچِھڑکاؤ مت کیجئے کہ اُس کے کیمیاوی مادّے فَضاء میں پھیل جاتے اور سانس کے ذَریعے پھیپھڑوں میں پَہُنچ کر نقصان پہنچاتے ہیں ۔ایک طِبّی تحقیق کے مطابِق ائیر فریشنرکے استِعمال سے جِلد کاسرطان یعنی( SKIN CANCER) ہو سکتا ہے۔ (مسجدیں خوشبودار رکھئے ، ص۲، ۳ )

        مزید معلومات کے لئے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالہ   ’’مسجدیں خوشبودار رکھئے ‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(8) مریض کی عیادت

        حضرت سیِّدُنا ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا :    ’’حضرت ِ سیِّدناموسیٰ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  سے عرض کی کہ   ’’مریض کی عیادت کرنے والے کو کیا اجرملے گا؟ ‘‘تواللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  نے ارشادفرمایا :    ’’اس کے لئے دو فرشتے مقرر کئے جائیں گے جوقیامت تک اس کی قَبْر میں روزانہ اس کی عیادت کریں گے۔‘‘(شرح الصدور بشرح حال الموتی والقبور، ص۱۵۹)

عِیادت کے مَدَنی پھول

   دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ310 صَفحات پر مشتمل کتاب   ’’بہارِ شریعت‘‘کے حصہ16 صَفْحَہ 148پر صدرُ الشَّریعہ، بدرُالطَّریقہحضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں :   ٭مریض کی عیادت کرنا سنت ہے ٭اگر معلوم ہے کہ عیادت کوجائے گا تو اس بیمار پر گِراں گزرے گا ایسی حالت میں عیادت نہ کرے ٭عیادت کو جائے اور مرض کی سختی دیکھے تو مریض کے سامنے یہ ظاہر نہ کرے کہ تمھاری حالت خراب ہے اور نہ سر  ہلائے جس سے حالت کا خراب ہونا سمجھا جاتا ہی٭

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن