مجھے نماز پڑھنے دو
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

مجھے نماز پڑھنے دو

          حدیث مبارکہ میں ہے کہ جب میت قَبْر میں داخل کی جاتی ہے تو اُسے (یعنی میت کو) سورج ڈوبتا( یعنی غروب ہوتا) ہوا معلوم ہوتا ہے تو وہ آنکھیں ملتا ہوا بیٹھتا ہے اور کہتا ہے :  مجھے چھوڑ و میں نماز پڑھ لوں ۔ (سنن ابن ماجہ، کتاب الزہد، الحدیث۴۲۷۲، ج۴، ص۵۰۳)

        حضرتِ مُلّا علی قاری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْبَارِیلکھتے ہیں :   ’’گویا وہ اس وقت اپنے آپ کو دنیا ہی میں تصور کرتا ہے کہ سوال وجواب رہنے دو مجھے فرض ادا کرنے دو، وقت ختم ہوا جارہا ہے ، میری نماز جاتی رہے گی۔‘‘پھر لکھتے ہیں :   ’’یہ بات وہی کہے گا جو دنیا میں نماز کا پابند تھااور اس کو ہر وقت نماز کا خیال لگا رہتا تھا۔‘‘(مرقاۃ المفاتیح، تحت الحدیث : ۸۳۱، ج۱، ص۱۶۳)

قبر میں نماز پڑھنے والے بُزرگ

        حضرت سیدناثابت بنانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْغَنِی نے ایک مرتبہ دعا مانگی :    ’’ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر تو کسی کو قَبْر میں نماز پڑھنے کی اجازت دے تو مجھے ضرور دینا۔‘‘ جب ان کا انتقال ہوا تو قَبْر میں اُتارنے والوں کا بیان ہے کہ جب ہم اینٹیں رکھ چکے تو اچانک ایک اینٹ گر پڑی ، ہم نے دیکھا کہ حضرت ثابت بنانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْغَنِی  اپنی قَبْر میں نماز پڑھ رہے تھے۔حضرتِ سیِّدنا ابراہیم بن صمہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں کہ مجھے آپ کے مزار کے قریب سے گزرنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ  جب ہم حضرتِ ثابت بنانی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْغَنِیکی قَبْر کے پاس سے گزرتے ہیں تو قراٰن پڑھنے کی آواز سُنائی دیتی ہے۔(شرح الصدور، ص۱۸۸)

دواندھیرے دور ہوں گے

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   ’’فیضانِ سنت ‘‘جلد1کے صفحہ 872پر لکھتے ہیں : منقول ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت سَیِّدُنا  مُوسیٰکَلیمُ اللّٰہ علٰی نَبِیّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰٰوۃُ وَالسَّلَامُ سے فرمایا کہ میں نے اُمّتِ مُحَمّدِیہ  علٰی صاحِبِہا الصَّلٰوۃ وَالسَّلامکودو نور عطا کئے ہیں تاکہ وہ دو اندھیروں کے ضَرَر(یعنی نُقصان) سے مَحفُوظ رہیں ۔سَیِّدُنا  مُوسیٰکَلیمُ اللّٰہعلٰی نَبِیّنَا وَعَلَیْہِ  الصَّلٰٰوۃ وَالسَّلَامُنے عَرض کی : یااللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ !  وہ دو نور  کون کون سے ہیں ؟ اِرشاد ہوا :   ’’نورِ رَمَضان اور نُورِ قُراٰن۔‘‘  عَرض کی :  دو اندھیرے کون کون سے ہیں ؟ فرمایا،   ’’ایکقَبْرکا اور دُوسرا قِیامت کا۔ ‘‘         (دُرَّۃُ النَّاصِحِین ص۹)

خوشبودار قبر

        حضرت سیدنا عبداللّٰہبن غالب حدانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْغَنِیکو جب دفن کیا گیا تو ان کی قَبْر سے مشک کی مہک آنے لگی۔ ایک مرتبہ کسی نے ان کو خواب میں دیکھا تو پوچھا :   ’’آپکی قَبْر سے خوشبو کیسی آتی ہے ؟‘‘فرمایا :   ’’تِلْکَ رَائِحَۃُ التِّلَاوَۃِ وَالظَّمَائِیعنی یہ تلاوت اور روزے کی برکت ہے ۔‘‘(حلیۃ الاولیاء ، الحدیث۸۵۵۳، ج۶، ص۲۶۶)

نَماز و روزہ وحَجّ و زکوٰۃ کی توفیق

عطا ہو اُمّتِ محبوب کوسدا یا رب

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !          صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

قبر میں تلاوت کرنے والے بزرگ

      حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطی الشّا فِعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی نقل کرتے ہیں کہ کسی نے حضرتِ سیدناابوبکر بن مجاہدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِالْوَاحِد کو خواب میں دیکھا کہ وہ قراٰن پڑھ رہے ہیں ۔پوچھا :  آپ توانتقال فرما چکے ہیں ، کیسے پڑھ رہے ہیں ؟ جواب دیا :   ’’ اس لئے کہ میں ہر نماز اور ختم قراٰن کے بعد دعا کیاکرتا تھا :   ’’ اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! تو مجھے قَبْر میں تلاوتِ قران کی توفیق دینا۔‘‘(شرح الصدور ، ص۰۹۱)   

(6) صبر کے انوار

        ایک طویل حدیث پاک میں یہ بھی ہے کہ جب مرنے والے کو قَبْر میں رکھا جاتا ہے تو نماز اس کی دائیں طرف آتی ہے اور روزے بائیں طرف اور قراٰن و ذکر و اذکار اس کے سر کے پاس اور اس کا نمازوں کی طرف چلنا قدموں کی طرف اور صبر قَبْر کے ایک گوشہ میں آتا ہے۔ پھراللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عذاب بھیجتا ہے تو نماز کہتی ہے :   ’’ پیچھے ہٹ کہ یہ تمام زندگی تکالیف برداشت کرتا رہا، اب آرام سے لیٹا ہے۔ ‘‘پھر عذاب بائیں طرف سے آتا ہے تو روزے یہی جواب دیتے ہیں ، سر کی جانب سے آتا ہے تو یہی جواب ملتا ہے۔ پس عذاب کسی جانب سے بھی اس کے پاس نہیں پہنچتا۔ جس راہ سے جانا چاہتا ہے اُسی طرف سے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے دوست کو محفوظ پاتا ہے لہٰذا وہ وہاں سے چلا جاتا ہے۔ اس وقتصَبْر تمام اعمال سے کہتا ہے کہ میں اس لیے نہ بولا کہ اگر تم سب عاجز ہوجاتے تو میں بولتا، لیکن میں اب پل صِراط اور میزان پر کام آؤں گا۔(الموسوعۃ لابن ابی الدنیا ، الحدیث۲۵۴، ج۵، ص۴۷۲)

بدعقیدَگی سے توبہ

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کامل مسلمان بننے ،  غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے، نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اوّل تا آخِر شرکت کیجئے۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایمان افروز مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ لطیف آباد حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا :  بعض لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کی بِناپر میراذِہن خراب ہوگیااور میں تین سال تک نیاز شریف اورمیلاد شریف وغیرہ پر گھر میں اعتراض کر تا رہا مجھے پہلے دُرُود شریف

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن