دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

       حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہنَبِیِّ مُعَظَّم، رَسُولِ مُحتَرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا :    ’’عذابِ قبر عموماً پیشاب سے ( نہ بچنے کی وجہ سے)ہوتا ہے۔‘‘(ابن ماجہ، کتاب الطہارت، باب التشدید فی البول، الحدیث ۸۴۳، ج۱، ص ۹۱۲)

(12) ملاوٹ کرنے کی سزا

        ایک مرتبہ حضرت سیدناابنِ عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا اورعرض کی :   ’’ حضور! ہم بہت سے لوگ حج کرنے آئے ہیں ۔ صفا ومروہ کی سعی کے دوران ہمارے ایک دوست کا انتقال ہو گیا۔ غسل و تکفین وغیرہ کے بعد اسے قبرستان لے جایا گیا۔ جب اس کے لئے قَبْر کھودی تو ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ایک بہت بڑا اژدہاقبرمیں موجود ہے۔ ہم نے اسے چھوڑکر دوسری قَبْر کھودی۔ وہاں بھی وہی اژدھا موجود تھا۔پھر تیسری قَبْر کھودی تو اس میں بھی وہی خوفناک سانپ کنڈلی مارے بیٹھا تھا۔ ہمیں بڑی پریشانی لاحق ہوئی۔ اب ہم اس میّت کو وہیں چھوڑ کرآپ کی بارگاہ میں مسئلہ دریافت کرنے آئے ہیں کہ اس خوفناک صورت حال میں کیا کریں ؟‘‘ حضرت سیدناابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا :    ’’وہ اژدہا اس کا بُرا عمل ہے جووہ دنیا میں کیا کرتا تھا، تم جاؤاور ان تین قبروں میں سے کسی ایک میں اسے دفن کر دو، اگر تم اس شخص کے لئے ساری زمین بھی کھو د ڈالو تب بھی وہاں اس اژدہے کو ضرور پاؤگے۔‘‘وہ شخص واپس چلا گیا اور اس فوت شدہ شخص کو ان کھودی ہوئی قبروں میں سے ایک قَبْر میں دفن کر دیا گیا اور اژدہا بدستور اس قَبْر میں موجود تھا ۔پھر جب ہماراقافلہ حج کے بعد اپنے علاقے میں پہنچا تو لوگو ں نے اس شخص کی زوجہ سے پو چھا :   ’’ تمہارا شوہر ایسا کون سا گناہ کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کو ایسی درد ناک سزا ملی ؟‘‘اس عورت نے افسوس کرتے ہوئے کہا :    ’’میرا شوہر غَلّے کا تاجر تھااوروہ غلّے میں ملاوٹ کیا کرتاتھا۔ روزانہ گھر والوں کی ضرورت کے مطابق گندم نکال لیتا اور اتنی مقدار میں جَو کا بھوسا گندم میں ملا دیتا ، یہ اس کا روز کا معمول تھا ، لگتا ہے اسے اسی (یعنی ملاوٹ کے ) گناہ کی سزا دی گئی ہے ۔ ‘‘

(عیون الحکایات : الحکایۃ الرابعۃ عشرۃ بعد المأۃ، ص۲۳۱)

ملاوٹ کا شرعی حکم

        ملاوٹ والا مال بیچنے کی جائز صورتیں بھی ہیں اور ناجائز بھی، چُنانچِہ اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولاناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  سے ملاوٹ والے گھی کی خرویدوفروخت کے بارے میں سوال ہوا تو فتاوٰی رضویہ جلد 17صَفْحَہ  150  پر فرمایا : اگریہ مصنوع جعلی (یعنی نقلی )گھی وہا ں عام طور پر بکتاہے کہ ہر شخص اس کے جعل(یعنی نقلی) ہونے پرمُطَّلع ہے اور باوُجُودِ اِطلّاع خریدتاہے تو بشرطیکہ خریداراسی بَلَد(یعنی بستی) کا ہو، نہ غریب الوطن تازہ وارِد ناواقف (یعنی مسافِر ، نیا آنے والا اور انجان نہ ہو)اور گھی میں اس قدرمَیل(یعنی ملاوٹ) سے جتنا وہا ں عام طورپر لوگو ں کے ذِہن میں ہے اپنی طرف سے اور زائد نہ کیا جائے نہ کسی طرح اس کا جعلی (یعنی نقلی )ہونا چھپا یاجائے۔خُلاصہ یہ کہ جب خریدارو ں پراس کی حالت مَکْشُوف(یعنی ظاہر) ہو اور فریب ومُغالَطہ راہ نہ پائے(یعنی دھوکہ دینے کی کوئی صورت نہ پائی جائے) تو اس (یعنی ملاوٹ والے گھی )کی تجارت جائزہے، گھی بیچنا بھی جائز اور جوچیز اس میں ملائی گئی اُس کا بیچنا بھی، جیسے بازاری دودھ کہ سب جانتے ہیں کہ اس میں پانی ہے او رباوصَفِ علم (یعنی جاننے کے باوُجُود) خریدتے ہیں ، یہ(یعنی ناجائز ہونا تو) اس صورت میں ہے جبکہ بائِع(یعنی بیچنے والا) وقتِ بَیع (یعنی بیچتے وقت) اصلی حالت خریدار پرظاہر نہ کردے اور اگر خود بتادے توظاہرُ الرّوایہ [1]؎  ومذہبِ امام عظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  میں مطلقًا جائز ہے خواہ (گھی میں )کتنا ہی مَیل (یعنی ملاوٹ )ہو، اگرچِہ خریدار غریبُ الوطن (یعنی پردیسی)ہو کہ بعدِبیان فریب (یعنی دھوکہ )نہ رہا۔بالجملہ مدارِ کار ظہورِ امر(یعنی ہر چیز کا دارومدار ظاہر) پرہے خواہ خود ظاہر ہو جیسے گیہوں میں جَو(نظر آرہے ہوں )، یا بجہتِ عرف و اشتہار(یعنی عرف وشہرت کے اعتِبار سے ) مُشتری(یعنی خریدار) پرواضِح ہو جیسے (کہ) دودھ کا معمولی پانی، خواہ یہ (بیچنے والا) خود حالت واقعی (یعنی حقیقت حال)تمام وکمال (یعنی اچھی طرح)بیان کرے۔‘‘( فتاوی رضویہ، ج۱۷، ص۱۵۰)   

(13) غسلِ جَنابَت میں تاخیر

        حضرتِ سیِّدُنا ابان بنعبداللّٰہ بَجلیعلیہ رحمۃُ اللّٰہِ الولی فرماتے ہیں :  ہمارا ایک پڑوسی مرگیا تو ہم کفن و دفن میں شریک ہوئے ۔جب قَبْر کھودی گئی تو اس میں بِلّے کی مِثل ایک جانور تھا، ہم نے اس کومارا مگر وہ نہ ہٹا۔ چُنانچِہ دوسری قَبْر کھودی گئی تو اس میں بھی وُہی بِلّا موجود تھا! اس کے ساتھ بھی وُہی کیا گیا جو پہلے کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن وہ اپنی جگہ سے نہ ہِلا۔ اس کے بعد تیسری قَبْر کھودی گئی تو اس میں بھی یِہی مُعامَلہ ہوا ، آخر لوگوں نے مشورہ دیا کہ اب اس کو اِسی قَبْر میں دَفن کردو، جب اس کو دَفن کردیا گیا تو قَبْر میں سے ایک خوفناک آواز سنی گئی! تو ہم اس شخص کی بیوہ کے پاس گئے اور اس سے مرنے والے کے بارے میں دریافت کیا کہ اس کا عمل کیا تھا؟ بیوہ نے بتایا : ’’ وہ غسلِ جَنابَت(یعنی فرض غسل) نہیں کرتا تھا۔‘‘( شرح الصدوربشرح حال الموتی والقبور، ص۹۷۱)

غسلِ جَنابَت میں تاخیر کب حرام ہے

        شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتاب   ’’اسلامی بہنوں کی نماز‘‘کے صفحہ 48پر اس روایت کو نقل کرنے کے بعد لکھتے ہیں : دیکھا آپ نے!وہ بدنصیب غسلِ جَنابَت کرتا ہی نہیں تھا۔ غسلِ جَنابَت میں دیر کر دینا گناہ نہیں البتّہ اتنی تاخیر حرام ہے کہ نَماز کا وَقت نکل جائے۔چُنانچِہ بہارِ شریعتمیں ہے :   ’’جس پر غُسل واجِب ہے وہ اگر اتنی دیر کر چکا کہ نَماز کا آخِر وَقت آگیا تو اب فوراً نہانا فرض ہے، اب تاخیر کرے گا گنہگار ہو گا ۔‘‘        (بہارِشریعت ج ۱حصّہ ۲ ص ۵۲۱)

جَنابت کی حالت میں سونے کے احکام

        حضرتِ سیِّدناابو سَلَمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کہتے ہیں : اُمّ الْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ اسے پوچھا گیا، کیا نبیِّ رَحمت ، شفیعِ امّت، تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   جَنابت کی حالت میں سوتے تھے ؟انہوں نے بتایا :    ’’ہاں اور وُضو فرما لیتے تھے۔‘‘(صَحِیحُ البُخارِی ج ۱ ص۱۱۷حدیث۲۸۶)  امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عُمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ



1      فقہ حنفی میں  ظاہرُ الرِّوایہ ان مسائل کو کہا جاتا ہے جو حضرتِ سیِّدناامام مُحمّد بِن  حَسَن شَیْبانِی قُدِّسَ سرُّہُ الرَّباّنیکی چھ کتابوں (1) جَامِع صَغِیر(2) جامِع کَبِیر (3)سِیَر کَبِیر (4)سِیَر صَغِیر(5) زِیادات (6)مَبْسُوط میں مذکور ہوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن