دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

اس نصاب پر ایک سال گزر جائے ۔(ملخصاً، بہارشریعت، ج۱ حصہ۵، ص ۵۷۸تا۴۸۸ )

        ان شرائط کی تفصیل اور زکوٰۃکے بارے میں مزید معلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی 149صفحات پر مشتمل کتاب ’’ ’’فیضانِ زکوٰۃ ‘‘ کا ضرور مطالعہ کیجئے ۔

لُوٹ کے مال سے حج کرنے والے کا انجام

        ایک قافلہ حج کو جارہا تھا کہ راستے میں ایک مسافر چل بسا۔ قافلے والوں نے کسی سے ایک پھاوڑا اُدھار لیااوراس سے قبر کھودکر اسے وہیں دفن کردیا۔جب قبر بند کرچکے تو انہیں یاد آیا کہ پھاوڑا بھی قبر ہی میں رہ گیا۔ انہوں نے اسے نکالنے کے لئے قبر کھودی ۔ اب جو اندر دیکھا تو اس شخص کے ہاتھ پیر پھاوڑے کے حلقہ میں جکڑے ہوئے ہیں ۔ یہ خوفناک منظر دیکھ کر قبر فوراً بند کردی اور پھاوڑے والے کو کچھ پیسے دے کر جان چھڑائی ۔حج سے واپسی پر اس کی بیوی سے اس کے اعمال کے بارے میں سوال کیا تو اس نے بتایا کہ ایک مرتبہ اس کے ہمراہ ایک مال دار شخص نے سفر کیا۔ راستے میں اس نے اس کو مار ڈالا، اب تک یہ حج اور جہاد سب کچھ اسی کے مال سے کرتا رہا ہے۔‘‘(شرح الصدور، ص۴۷۱)

مِٹا دے ساری خطائیں مری مِٹا یا رب      بنادے نیک بنا نیک دے بنا یارب

اندھیری قبر کا دل سے نہیں نکلتا ڈر         کروں گا کیا جو تُو ناراض ہو گیا یا رب

گنا ہ گار ہوں میں لائقِ جہنَّم ہوں           کرم سے بخش دے مجھ کو نہ دے سزا یا رب

 (وسائلِ بخشش ، ص۴۵)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !        صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(6تا10) شراب، زنا، غیبت، جھوٹی قسمیں کھانااورروزہ نہ رکھنا

        دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 32 صفحات پر مشتمل رسالے   ’’کفن چوروں کے انکشافات ‘‘میں ہے : ایک بار خلیفہ عبدالملک کے پاس ایک شخص گھبرا یا ہوا حاضر ہوا اورکہنے لگا : عالی جاہ!میں بے حد گنہگار ہوں اورجاننا چاہتاہوں کہ میرے لئے مُعافی بھی ہے یا نہیں ؟خلیفہ نے کہا :  کیا تیرا گناہ زمین وآسمان سے بھی بڑا ہے ؟ اُس نے کہا :  بڑا ہے ۔ خلیفہ نے پوچھا : کیا تیر اگناہ لوح وقلم سے بھی بڑا ہے ؟ جواب دیا : بڑا ہے ۔ پوچھا :  کیا تیر اگناہ عرش وکرسی سے بھی بڑا ہے؟ جواب دیا :  بڑا ہے۔خلیفہ نے کہا :  بھائی یقیناتیراگناہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی رحمت سے تو بڑا نہیں ہو سکتا ۔ یہ سن کر اس کے سینے میں تھما ہوا طوفان آنکھوں کے ذَرِیعے اُمنڈآیا اوروہ دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ خلیفہ نے کہا : بھئی آخِر مجھے پتا بھی تو چلے کہ تمہار ا گناہ کیاہے ؟ اِس پر اُس نے کہا :  حضور!مجھے آپ کو بتاتے ہوئے بے حد نَدامت ہورہی ہے تاہم عرض کیے دیتاہوں ، شاید میری توبہ کی کوئی صورت نکل آئے۔یہ کہہ کر اس نے اپنی داستانِ دہشت نشان سنانی شروع کی۔ کہنے لگا : عالی جاہ ! میں ایک کفن چور ہوں ۔آج رات میں نے پانچ قبروں سے عبرت حاصل کی اور توبہ پر آمادہ ہوا۔

 شرابی کا انجام

        کفن چُرانے کی غرض سے میں نے جب پہلیقَبْر کھودی تو مُردے کا منہ قبلہ سے پھرا ہوا تھا ۔ میں خوفزدہ ہوکر جوں ہی پلٹا کہ ایک غیبی آواز نے مجھے چونکا دیا۔ کوئی کہہ رہا تھا :    ’’اِس مُردے سے عذاب کا سبب تودریافت کرلے ۔ ‘‘ میں نے گھبرا کر کہا :  مجھ میں ہمّت نہیں ، تم ہی بتاؤ!آواز آئی : یہ شخص شرابی اورزانی تھا۔

 خنزیر نُمامردہ

         دوسری قَبْر کھودی تو ایک دل ہلادینے والامنظر میری آنکھوں کے سامنے تھا۔کیادیکھتا ہوں کہ مُردے کا منہخِنزیر جیساہوچکا ہے اورطوق وزنجیر میں جکڑا ہوا ہے ۔ غیب سے آوازآئی :  یہ جھوٹی قسمیں کھاتا اور حرام روزی کماتا تھا۔     

 آگ کی کِیلیں

        تیسری قَبْر کھودی تو اس میں بھی ایک بھیانک منظر تھا۔ مردہ گُدّی کی طرف زَبان نکالے ہوئے تھا اوراس کے جسم میں آگ کی کیلیں ٹھکی ہوئی تھیں ۔  غیبی آواز نے بتایا :  یہ غیبت کرتا، چغلی کھاتا اورلوگوں کو آپس میں لڑواتا تھا۔

 آگ کی لپیٹ میں

        چوتھیقَبْر کھودی تو میری نگاہوں کے سامنے ایک بے حدسنسنی خیز منظر تھا! مُردہ آگ میں اُلٹ پلٹ ہورہا تھااور فرشتے اس کو آگ کے گُرزوں (یعنی آتَشیں ہتھوڑوں )سے مار رہے تھے ۔ مجھ پر ایک دم دہشت طاری ہوگئی اورمیں بھاگ کھڑا ہوا مگر میرے کانوں میں ایک غیبی آواز گونج رہی تھی کہ یہ بد نصیبنَماز اورروزئہ رَمَضان میں سُستی کیا کرتاتھا۔

جوانی میں توبہ کا اِنعام

         پانچویں قَبْر جب کھودی تو ا سکی حالت گزَشتہ چاروں قبروں سے بالکل برعکس تھی ۔قَبْر حدِ نظر تک وسیع تھی ، اندر ایک تَخت پر خُوبرُونوجوان بیٹھا ہوا تھا ۔ غیبی آواز نے بتایا :  اِس نے جوانی میں توبہ کرلی تھی اورنمازو روزہ کا سختی سے پابند تھا۔ ( ماخوذ از تذکرۃ الواعظین  ص۲۱۶ کوئٹہ) (کفن چوروں کے انکشافات ، ص۲۳)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !         صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد   

(11) پیشاب سے نہ بچنا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن