دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabar main Aanay wala Dost | قبر میں آنے والا دوست

book_icon
قبر میں آنے والا دوست

لوٹ پوٹ ہوتا رہے گا اور (۳)قبر میں اس پرایک اژدھا مسلط کر دیا جائے گا جس کا نام اَلشُّجَاعُ الْاَقْرَع ہے، اس کی آنکھیں آگ کی ہوں گی جبکہ ناخن لوہے کے ہوں گے، ہر ناخن کی لمبائی ایک دن کی مسافت تک ہو گی، وہ میت سے کلام کرتے ہوئے کہے گا :    ’’میں  اَلشُّجَاعُ الْاَقْرَعیعنی گنجا سانپ ہوں ۔‘‘ اس کی آواز کڑک دار بجلی کی سی ہو گی، وہ کہے گا :   ’’میرے رب عزوجل نے مجھے حکم دیا ہے کہ نمازِ فجر ضائع کرنے پرطلوعِ آفتاب کے بعد تک مارتا رہوں اور نمازِ ظہر ضائع کرنے پر عصر تک مارتارہوں اور نمازِ عصر ضائع کرنے پر مغرب تک مارتا رہوں اور نمازِ مغرب ضائع کرنے پر عشاء تک مارتا رہوں اور نمازِ عشا ء ضائع کرنے پر فجر تک مارتا رہوں ۔‘‘ جب بھی وہ اسے مارے گا تو وہ 70ہاتھ تک زمین میں دھنس جائے گا اور وہ قیامت تک اس عذاب میں مبتلا رہے گا ۔

(الزواجر عن اقتراف الکبائر، ج۱، ص۵۹۲)

        اے فجر کے وقت غفلت کی چادر تان کر گہری نیند سونے والو! ہوش میں آؤ، اے ظہر کے وقت مسجد کا رُخ کرنے کے بجائے اپنے کاروبار اور نوکری میں مگن رہنے والو! مرنے کے بعد تمہارے پاس فرصت ہی فرصت ہوگی مگر نیکیاں کرنے کی مہلت ختم ہوچکی ہوگی !عصراور مغرب کی نماز پر اپنے کام کاج کو ترجیح دینے والو! ایک دن تمہاری زندگی کی شام ڈھل جائے گی، گھر والوں اور یاردوستوں کی بیٹھک میں دل لگا کر عشاء کی نماز چھوڑ دینے والو! گناہوں کی تاریکی تمہاری قبر کو مزید تاریک کردے گی، اے دُنیا کا ہر کام پابندی سے کرنے مگر سالہاسال سے نمازوں سے منہ موڑنے والو! اپنی آخرت کی فکرکرو، اس سے پہلے کہ موت تم سے زندگی چھین لے ، جلدی کروجتنی نمازیں قضاہوئی ہیں ، توبہ بھی کرو اوران کا حساب لگاکر اداکرلو۔

 سیاہ خَچَّر نُما بِچُّھو

         منقول ہے ، جہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام   ’’ لملم‘‘ہے، اس میں اونٹ کی گردن کی طرح موٹے موٹے سانپ ہیں ، ہر سانپ کی لمبائی ایک ماہ کی مَسافَت کے برابر ہے ۔ جب یہ سانپ بے نَماز ی کو ڈسے گا تو اُس کا زہر اس کے جسم میں ستَّر سال تک جوش مارتا رہے گا اورجہنَّم میں ایک وادی ہے جس کا نام   ’’جَبُّ الْحُزْن‘‘ہے اس میں کالے خَچَّر کی مانند بچّھوہیں ۔ اس کے ستَّر ڈنک ہیں اور ہر ڈنک میں زہر کی تھیلی ہے ۔ وہ بچّھوجب بے نَمازی کو ڈنک مارتا ہے تو اُس کا زہر اس کے سارے جسم میں سَرایت کرجاتاہے اوراس زَہر کی گرمی ایک ہزار سال تک رہتی ہے ۔ اس کے بعد اس کی ہڈّیوں سے گوشت جَھڑتا ہے اور اس کی شرمگاہ سے پیپ بہنے لگتی ہے اورتمام جہنَّمی اُس پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ (قُرَّۃُ العُیُون معہ الرَّوضُ الفائِق ص۵۸۳، کوئٹہ)

 بے نَمازی تیری شامت آئیگی      قبرکی دیوار بس مل جائیگی

           توڑ دیگی قبر تیری پسلیاں        دونوں  ہاتھوں کی ملیں جُوں اُنگلیاں

     عمر میں چُھوٹی ہے گرکوئی نَماز     جلد ادا کرلے تُو آ غفلت سے باز

 (وسائلِ بخشش ، ص۷۷۳)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نماز کے تفصیلی مسائل جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 499صفحات پر مشتمل کتاب   ’’نماز کے احکام‘‘ کا مطالعہ کیجئے ۔

(4) والدین کی نافرمانی

        حضور نبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاکصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  ’’جس نے والدین کی نافرمانی کی اس نے  اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اوراس کے رسولصَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی نافرمانی کی ، اور والدین کے نافرمان کو جب قبر میں دفن کر دیاجائے گاتو قبر اس کواس طرح دبائے گی کہ اس کی پسلیاں ٹوٹ پھوٹ کرایک دوسرے میں پیوست ہوجائیں گی۔‘‘( حاشیہ اعانۃ الطالبین، فصل فی الشھادات، ج۴، ۲۶۴)

رینکنے والا گدھا

           حضرت سیِّدُنا عوام بن حَوشَب رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں ایک مرتبہ میں ایک قبیلہ میں گیا ، وہاں پر ایک طرف کچھ قبریں تھیں ، عَصْر کے بعد اس قبرستان کی ایک قبر پھٹتی اور اس سے ایک شخص نمو دار ہوتا جس کا سر گدھے اور جسم انسان کی طرح ہوتا تھا وہ تین بار گدھے کی سی آواز نکال کر پھر قبر میں غائب ہو جاتا تھا۔ میں نے اس بارے میں لوگوں سے دریافت کیا تو انہوں نے بتایاکہ یہ شراب کا عادی تھا، جب یہ شراب پیتا تو اس کی ماں کہتی کہ ’’ ’’ بیٹے!اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّ سے ڈر!‘‘ تو وہ جواب دیتا :   ’’ تو گدھے کی طرح رینکتی رہتی ہے۔‘‘پھر عصر کے بعد وہ مر گیا، اب ہر روز عصر کے بعد نکلتا ہے اور تین مرتبہرینکتا ہے اور پھر غائب ہو جاتا ہے۔(شرح الصدور بشرح حال الموتیٰ والقبور، باب عذاب القبر، ص۲۷۱)

         اپنے والدین کی شفقتیں ، محبتیں اور عنایتیں بُھلا کر ان کے سامنے زبان درازی بلکہ دَست دَرازی کی جرأت کرنے والے اِس روایت سے عبرت پکڑیں اورقبر وحشر اور دنیا کی پریشانیوں سے بچنے کے لئے جتنی جلدی ہوسکے اپنے والدین سے معافی مانگیں ، ہاتھ جوڑکرپاؤں پکڑ کر رو رو کر اُن کو منالیں اور اگرماں باپ دونوں یا ان میں سے کوئی ایک فوت ہوچکا ہوتوہرجُمُعہ کواُن کی قبر پر حاضری دینے کی کوشش کریں ، سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار، شَہَنْشاہِ اَبرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ خوشگوار ہے، جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قَبْرپر ہرجُمُعہکے دن زِیارت کو حاضِر ہو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُس کے گناہ بخش دے اور ماں باپ کے ساتھ اچّھا برتاؤ کرنے والا لکھا جائے ۔ ( نوا درالاصول للترمذی، ص ۴۲  دار صادر بیروت)

کن باتوں میں اطاعت کی جائے گی ؟

        یاد رہے کہ اطاعت صرف جائز باتوں میں کی جائے گی جیسا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰنفرماتے ہیں : جائز باتوں میں والدین کی اِطاعت فر ض ہے اور اگر وہ کسی ناجائز بات کا حکم دیں تو اِس میں اُن کی اِطاعت جائز نہیں ۔ (فتاوٰی رضویہ ج۱۲ص۷۵۱)مثلاًاگر والدین نماز نہ پڑھنے ، فرض روزہ بلاعذرِ شرعی ترک کرنے یا داڑھی منڈانے کا حکم دیں تو اب اُن کی بات نہ ماننے والے کو نافرمان نہیں کہا جائے گا بلکہ ایسی باتیں ماننے والا شریعت کا نافرمان قرار پائے گا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن