my page 60
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabala-e-Bakhshish | قَبالَۂ بَخشِش

book_icon
قَبالَۂ بَخشِش
            

خدا کے پیارے نبی ہمارے

خدا کے پیارے نبی ہمارے رؤف بھی ہیں رحیم بھی ہیں شفیع بھی ہیں رسول بھی ہیں مُطاع بھی ہیں قسیم بھی ہیں اٹھاتے تکلیفیں کافروں سے دُعا ہدایت کی ان کی کرتے تمام اَوصاف میں ہیں یکتا شکور بھی ہیں حلیم بھی ہیں یہ لادوا ہے مرض ہمارا طبیب کیوں کر کریں گے چارہ علاج میرا کریں گے آقا طبیب دل ہیں حکیم بھی ہیں نہیں ہے کچھ عرض کی ضرورت کہ ان پہ روشن ہے سب کی حالت رسولِ اَکرم سمیع بھی ہیں بصیر بھی ہیں علیم بھی ہیں اُنہیں کے در کے ہیں ہم بھکاری اُنہیں کی یہ نعمتیں ہیں ساری اُنہیں کے ہیں سَلسَبِیل و کوثر اُنہیں کے قَصرِ نعیم بھی ہیں وہ عرش کے تاجدار مولیٰ صفت ہے یٰسٓ ثنا ہے طہٰ غنی و معطی ہے نام اُن کا عرب کے دُرِّیتیم بھی ہیں ہر ایک گل میں ہے رنگ اُن کا زبانِ بلبل پہ اُن کا نغمہ ہے سب کی آنکھوں میں نور اُن کا وہ سب کے دل میں مقیم بھی ہیں عطا کیے ہیں لقب خدا نے ہمارے آقا کو کیسے پیارے اَمین بھی ہیں مَکین بھی ہیں عزیز بھی ہیں عظیم بھی ہیں میں ان کا بندہ وہ میرے مولیٰ وہ میرے مالک میں ان کا بردہ خد اکے فضل و کرم سے آقا حفیظ بھی ہیں کریم بھی ہیں انہیں کے سر پر ہے تاجِ عزت انہیں کے باعث ہے ساری خلقت نہ کیوں ہوں مالک وہ عرشِ حق کے حبیب بھی ہیں کلیم بھی ہیں عفو ہو تم عزیز ہو تم وکیل ہو تم کفیل ہو تم تمہارے بندے ہیں ہم اگرچہ سقیم بھی ہیں اَثیم بھی ہیں جمیلؔ رضوی قادری کو غمِ عذابِ اَلیم کیوں ہو مَدینے والے ہیں اس کے سر پر مدد پہ غوثِ عظیم بھی ہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن