30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شہ عرش اعلٰی سلام علیکم
شہِ عرشِ اعلیٰ س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
حبیبِ خدایا س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
مرے ماہِ طیبہ س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
شہنشاہِ بطحا س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سے
ہوا جلوہ فرما س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالم
تو کعبہ پکارا س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
دو عالم کا آقا و مولیٰ بنا کر
تمہیں حق نے بھیجا س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
یہ آواز ہر سمت سے آرہی ہے
شہ دین و دنیا س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کر
کہوں پیش روضہ س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کا
ہو لب پر وظیفہ س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
جمیلؔ اپنے آقا شفیع الامم پر
پڑھے جا ہمیشہ س َلَامٌ عَلَیْکُمْ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع