30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کو کب ہو گل و گلزار عزیز
اُس کو کب ہو گل و گلزار عزیز
ہیں مَدینے کے جسے خار عزیز
ہو چمن تجھ کو مبارک بلبل
مجھ کو طیبہ کا ہے گلزار عزیز
اے طبیبو نہ کرو میرا علاج
مجھ کو ہے عشق کا آزار عزیز
بار بار آتے تھے سدرہ سے امیں
کہ ہے ان کو دَرِ سرکار عزیز
کیسی تقدیر کہ ا للّٰہ کو ہے
اُمت احمد مختار عزیز
نیچری رافضی و وہابی
سنیوں کو نہیں زِنْہار عزیز
یہ ہیں سب دشمن ا للّٰہ و رسول
کیسے رکھے انہیں دِیندار عزیز
اہلسنّت کو ہے جنت مرغوب
اور بدمذہبوں کو نار عزیز
حور کیا دیکھوں جمیلؔ رضوی
مجھ کو ہے شاہ کا دیدار عزیز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع