my page 106
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabala-e-Bakhshish | قَبالَۂ بَخشِش

book_icon
قَبالَۂ بَخشِش
            

طبیعت آج کیوں ایسی رَسا ہے

طبیعت آج کیوں ایسی رَسا ہے کہ خود اپنی زباں پر مرحبا ہے صبا کیوں اس قدر اِترا رہی ہے چمن میں کون سا غنچہ کھلا ہے عنا دِل گارہی ہیں کیوں ترانے یہ کیسا شاد ہر شاہ و گدا ہے یہ کیسے شادیانے بج رہے ہیں یہ کیوں بابِ مسرت آج وا ہے تحیرّ جب بڑھا ہاتف پکارا رضائے قادری دولہا بنا ہے براتی ہیں تمامی اہلسنت رضائے قادری دولہا بنا ہے توکل کے شجر میں پھل یہ آیا کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے ترانے گارہی ہیں قمریاں آج کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے امیدوں کے کھلے ہیں آج غنچے کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے بریلی کا نصیبہ جگمگایا کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے دولہا بنا ہے کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے براتی آرہے ہیں وجد کرتے کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے یہ دیکھو صدقۂ صدیقِ اکبر کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے یہ ہے فاروقِ اعظم کی کرامت کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے کرم عثمان ذُوالنورین کا ہے کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے سخاوت ہے عَلِّی مرتضٰی کی کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے گھٹا بغداد سے اُٹھی کرم کی کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے یہ ہے بغداد والے کا تصرف کہ عبدالمصطفیٰ دولہا بنا ہے مبارک اہلسنت کو مبارک رضائے قادری دولہا بنا ہے کہیں کیونکر نہ اچھے تجھ کو اچھا حضور اچھے کا تو اچھا ہوا ہے بھکاری آرہے ہیں بھیک لینے رضا کے درسے باڑا بٹ رہا ہے جلیں اَعدائے دیں نار حسد میں کہ یوں ہی اُن کی قسمت کا بدا ہے رضا کیونکر نہ ہواَعدا پہ غالب کہ وہ تو نائب شیرِ خدا ہے منافق ہے عدو اس آستاں کا جو سنی ہے وہ اس در کا گدا ہے رُخِ قبلہ اگر پوچھو تو کہہ دوں درِ احمد رضا قبلہ نما ہے ب ِحَمْدِ اللّٰہ خوشبوئے رضا سے دِماغِ اَہلسنت بس رہا ہے پھلے اُن کا الٰہی باغِ اولاد یہ ہر سُنی کے لب پر اِلتجا ہے جمیلِؔ قادری ا َلْحَمْدُ لِلّٰہ کہ تو اس آستانے کا گدا ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن