دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Qabala-e-Bakhshish | قَبالَۂ بَخشِش

book_icon
قَبالَۂ بَخشِش
            

وہ حسن ہے اے سید ابرار تمہارا

وہ حسن ہے اے سید اَبرار تمہارا ا للّٰہ بھی ہے طالبِ دِیدار تمہارا محبوب ہو تم خالق کل مالک کل کے کیوں خلق پہ قبضہ نہ ہو سرکار تمہارا کیوں دِید کے مشتاق نہ ہوں حضرتِ یوسف ا للّٰہ کا دِیدار ہے دِیدار تمہارا ا للّٰہ نے بنایا تمہیں کونین کا حاکم اور رکھا لقب احمد مختار تمہارا بگڑے ہوئے سب کام سنبھل جائیں اسی دم دل سے کوئی گر نام لے اِک بار تمہارا اُمت کے ہو تم حامی و غمخوار طرفدار ا للّٰہ تعالیٰ ہے طرفدار تمہارا تم اَوَّل و آخر ہو تمہیں باطن و ظاہر رب کرتا ہے یہ مرتبہ اِظہار تمہارا کیا جانیے م َا اَوْحٰی میں کیا راز ہیں مخفی تم جانتے ہو یا وہی ستار تمہارا تم پیارے نبی نورِ جلی سر خفی ہو ا للّٰہ تعالیٰ ہے خبردار تمہارا سر ہے وہی سر جس میں ترا دھیان ہے ہر آن اور دل ہے وہی جو ہے طلبگار تمہارا جس کو مرضِ عشق نہیں ہے وہ ہے بیمار اچھا تو وہی ہے جو ہے بیمار تمہارا ہر وقت ترقی پہ رہے دَردِ محبت چنگا نہ ہو مولیٰ کبھی بیمار تمہارا دِل میں نہیں کچھ اس کے سوا اور تمنا ا للّٰہ دِکھا دے ہمیں دَربار تمہارا یہ اَرض و سما خوان ہیں مہمان زمانہ سرکار نہیں کون نمک خوار تمہارا ہر دَم ہے تمہیں اپنے غلاموں پہ عنایت دن رات کا یہ کار ہے سرکار تمہارا بے مانگے عطا کرتے ہو من مانی مرادیں دینا ہی غلاموں کو ہے کردار تمہارا کیوں عرض کروں مجھ کو ہے اس چیز کی حاجت سب جانتا ہے یہ دلِ بیدار تمہارا بالیں پہ چلے آؤ دمِ نزع خدارا دَم توڑتا ہے ہجر میں بیمار تمہارا لاشے کو کریں دفن مدینہ میں فرشتے مرجائے اگر ہند میں بیمار تمہارا پرواز کرے جسم سے جب رُوح تو دِل میں ا للّٰہ ہو اور لب پہ ہو اِقرار تمہارا اُمت بھی تمہاری ہوئی ا للّٰہ کو پیاری ا للّٰہ سے وہ پیار ہے سرکار تمہارا اُٹھ جائے مدینے سے لحد کا مری پردہ میں دیکھ لوں وہ چاند سا رُخسار تمہارا دن رات جو کرتے ہیں خطاؤں پہ خطائیں بخشش کے لیے ان کی ہے اِصرار تمہارا اللّٰہ نے وعدہ یہ کیا ہے شبِ معراج دوزخ میں رہے گا نہ گنہگار تمہارا جب تم کو بلایا شبِ معراج خدا نے جبریل بنا غاشیہ بردار تمہارا(1) بندوں کو کسی وقت بھی دل سے نہ بھلایا ہے اُمت عاصی پہ عجب پیار تمہارا کیوں عاصیو غم سے ہے دل اَفگار تمہارا غمخوار تمہارا ہے وہ دلدار تمہارا لو آیا وہ حامی و مددگار تمہارا بیڑا ہوا اے اَہلِ سنن پار تمہارا اے عاصیو تم اپنے گناہوں سے یہ کہہ دو سرکارِ مَدینہ ہے خریدار تمہارا میدانِ قیامت میں بجز ذاتِ مقدس اور عاصیو ہے کون خریدار تمہارا گھبرائے گنہگار تو رحمت نے پکارا اے عاصیو آپہنچا مددگار تمہارا اَعمال نہ کچھ پوچھنا رحمت کے مقابل جس وقت جمے حشر میں دَربار تمہارا دنیا میں قیامت میں سرِ پل پہ لحد میں دامن نہ چھٹے ہاتھ سے سرکار تمہارا اے کاش ملائک سرِ محشر کہیں مجھ سے لو دُھل گیا سب جرموں کا طومار تمہارا اَعدا کو جلانے کے لیے نارِ حسد میں ہم ذِکر کیے جائیں گے سرکار تمہارا توحید پہ مرتے ہیں مگراس سے ہیں غافل ا للّٰہ کا اِنکار ہے اِنکار تمہارا توہین کو توحید سمجھتے ہیں وہابی سمجھے انہیں رب واحدِ قہار تمہارا بلبل ہے جمیلؔ رضوی اے گلِ وحدت مِل جائے اسے رہنے کو گلزار تمہارا
1 ضیاء الدین پبلی کیشنز کے مطبوعہ میں یہ مصرعہ یوں ہے: جبریل بنا حاشیہ بردار تمہارا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن