30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پھنسا دیگی مَرقَد میں نادان تجھ کو کرے گی قِیامت میں حیران تجھ کو
جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے
یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے
کر لے توبہ ربّ عَزَّوجَلَّ کی رَحمت ہے بڑی
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! یہ شورمچ جائے کہ اس کا انتِقال ہوگیا ہے! اب جلدی غسال کو بلا لاؤ چنانچہ غسال تختہ اٹھائے چلا آرہا ہو، غسل دیا جارہا ہو…کفن پہنایا جارہا ہو… پھر اندھیری قبر میں اُتار دیا جائے، اس سے قبل ہی مان جائیے! جلدی جلدی توبہ کر لیجئے ! ۔ ؎
کرلے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہوگی کڑی (وسائلِ بخشش ص۷۱۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت ، شمع بزمِ ہدایت ، نوشۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سیمَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
’’گدا بھی منتظر ہے خُلد میں نیکوں کی دعوت کا‘‘ کے بتّیس
حُرُوف کی نسبت سے کھانے کے32مَدَنی پھول
٭کھانے سے مقصود حصولِ لذّت نہ ہو بلکہ کھاتے وقت یہ نیت کرلیجئے : ’’میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کی عبادت پر قوت حاصل کرنے کیلئے کھا رہا ہوں ‘‘ ٭دعوت اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہکی مطبوعہ 312 صفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت ‘‘ حصّہ 16 صَفْحَہ17پر ہے: بھوک سے کم کھانا چاہیے اور پوری بھوک بھر کر کھانا کھا لینا مباح ہے یعنی نہ ثواب ہے نہ گناہ، کیونکہ اس کا بھی صحیح مقصد ہوسکتا ہے کہ طاقت زیادہ ہوگی۔ اور بھوک سے زیادہ کھالینا حرام ہے۔ زیادہ کا یہ مطلب ہے کہ اتنا کھالینا جس سے پیٹ خراب ہونے کا گمان ہے، مَثَلاً دَست آئیں گے اور طبیعت بدمزہ ہوجائے گی۔ (دُرِّمُختارج۹ص۵۶۰) ٭بھوک سے کم کھانا بے شمار فوائد کا مجموعہ ہے کہ تقریباً 80 فیصد بیماریاں ڈَٹ کر یعنی خوب پیٹ بھر کر کھانے سے ہوتی ہیں۔ لہٰذا ابھی بھوک باقی ہو تو ہاتھ روک لیجئے٭اکثردسترخوان پر عبارت لکھی ہوتی ہے (مَثَلاً شعر یا کمپنی وغیرہ کا نام) ایسے دسترخوانوں کو استعمال میں لانا، اُن پر کھانا کھانا نہ چاہیے۔ (بہارِشریعت حصّہ ۱۶ص ۶۳) ٭کھاناکھانے سے پہلے اور بعد دونوں ہاتھ پہنچوں تک دھونا سنت ہے۔ ( عالمگیری ج۵ص۳۳۷) ٭ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: ’’کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضو کرنا
( یعنی پہنچوں تک دونوں ہاتھ دھونا ) رِزق میں کُشادَگی کرتا اور شیطٰن کو دُور کرتا ہے۔‘‘ (اَلْفِردَوس بمأثور الْخِطاب ج۲ص۳۳۳حدیث ۳۵۰۱) ٭کھانا تناوُل کرنے کے موقع پر جوتے اتا ر لیجئے کہ اِس سے قدم آرام پاتے ہیں ۔ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ: ’’جب تم کھانا کھانے لگوتو اپنے جوتے اُتاردو ! کیونکہ یہ تمہارے قدموں کے لیے راحت کا باعث ہے۔ ‘‘ (مُعجَم اَوسط ج ۲ ص ۲۵۶ حدیث ۳۲۰۲) ٭کھاتے وَقْت اُلٹا پاؤں بچھادیجئے اور سیدھا گُھٹنا کھڑا رکھئے یا سُرین پر بیٹھ جایئے اور دونوں گھٹنے کھڑے رکھئے۔ (مُلَخَّص ازبہارِشریعت حصّہ ۱۶ ص ۲۱) یا دونوں قدموں کی پشت پر دوزانو بیٹھئے۔ (اِحیاء العلوم ج۲ص۵) ٭ اسلامی بھائی ہو یا اسلامی بہن سبھی کیلئے یہ مَدَنی پھول ہے کہ جب کھانے بیٹھیں تو چادر یا کُرتے کے دامن کے ذَرِیعے پردے میں پردہ ضرور کریں ٭سالن یا چٹنی کی پیالی روٹی پرمت رکھئے۔ (رَدُّالْمُحتَارج۹ص۵۶۲) ٭ ننگے سر کھانا ادب کے خلاف ہی٭بائیں یعنی الٹے ہاتھ کو زمین پر ٹیک دیکر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع