دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Pur asrar Khazana | پُراَسرار خزانہ

book_icon
پُراَسرار خزانہ

جہنَّم کی خطرناک غذائیں

          لذیذ غذائیں مز ے لے لے کر کھانے والوں کوجہنَّم کی بھیانک غذاؤں کونہیں بھولنا چاہئے!’’ ترمذی ‘‘کی روایت میں ہے :   ’’دوزخیوں پر بھوک مسلط کی جا ئے گی تو یہ بھوک ان سارے عذابوں کے برابر ہوجا ئے گی جن میں وہ مبتلا ہیں ،   وہ فریاد کریں گے تو انہیں آگ کے کانٹے والا کھانادیا جائے گا،   جو نہ موٹا کرے نہ بھوک سے نجات دے،  پھر وہ کھانا مانگیں گے تو انہیں گلے میں اٹکنے والا کھانا دیا جائے گاتو انہیں یاد آئے گا کہ ( دنیا میں ) ایسے کھانے کے وقت وہ پانی پیا کرتے تھے چنانچہ وہ پانی مانگیں گے توان کو لوہے کی بالٹیوں سے کھولتا ہوا پانی دیا جائے گاجب وہ اُن کے منہ کے قریب ہوگا تواُن کے منہ بھون د ے گا پھر جب اُن کے پیٹ میں داخل ہوگا تو ان کے پیٹوں کی ہر چیز کا ٹ ڈالے گا۔ ‘‘  ( تِرمذی ج۴ص۲۶۳حدیث ۲۵۹۵ )

           ایک اور حدیث پاک میں ہے:  ’’زَقوم  (یعنی تھوہڑجو کہ دوزخیوں کوکھلایا جائے گا)  کا ایک قطرہ اگر دنیا پر ٹپک پڑے تو دنیا والوں کے کھانے پینے کی تمام چیزوں کو  (تلخ وبدبوداربنا کر)  خراب کردے۔‘‘  (ابنِ ماجہ ج۴ص۵۳۱حدیث ۴۳۲۵ )

     آہ!جہنَّم میں ایسا ہولناک عذاب ہونے کے باوجود آخر انسان گناہوں پر اتنا دلیر کیوں ہے ؟    

جھوٹے کے جبڑے چیرے جا رہے تھے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خداوندی عَزَّوَجَلَّسے لرز اٹھئے! اوراپنے گناہوں سے توبہ کر لیجئے ! فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے: خواب میں ایک شخص میرے پاس آیا اور بولا: چلئے!میں اس کے ساتھ چل دیا،  میں نے دوآدمی دیکھے،  ان میں ایک کھڑا اور دوسرا بیٹھا تھا ، کھڑے ہوئے شخص کے ہاتھ میں لوہے کا زَنبور ([1]) تھا جسے وہ بیٹھے شخص کے ایک جبڑے میں ڈال کر اُسے گدی تک چیر دیتا پھر زنبورنکال کر دوسرے جبڑے میں ڈال کر چیرتا،  اتنے میں پہلے والاجبڑا اپنی اصلی حالت پرلوٹ آتا،  میں نے لانے والے شخص سے پوچھا:  یہ کیا ہے؟ اس نے کہا:  یہ جھوٹا شخص ہے اسے قیامت تک قبر میں یہی عذاب دیا جا تا رہے گا۔   (مَساوِی الْاَخلاق لِلخَرائطی  ص ۷۶ حدیث ۱۳۱ )

چہرے اور سینے نوچ رہے تھے

          معراج کی رات سرورِکائنات،  شاہِ مو جودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جو تانبے کے ناخنوں سے اپنے چہرے اور سینے نوچ رہے تھے ۔  سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اِستفسار (یعنی پوچھنے)  پر عرض کیا گیا:  ’’یہ لوگ آدَمیوں کا گوشت کھانے والے  (یعنی غیبت کرنے والے)  اور لوگوں کی آبرو ریزی کرنے والے تھے۔ ‘‘  (ابوداوٗد ج۴ص۳۵۳حدیث ۴۸۷۸)

زندَگی مُختصر ہے

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یقینا زندگی بے حد مختصر ہے۔عنقریب ہماری سانس کی مالا ٹوٹ جائے گی اور ہمارے ناز اُٹھانے والے ہمیں اپنے کندھوں پر لاد کر ویران قبرستان کی طرف چل پڑیں گے ۔آہ! ہماری ساری آرزوئیں خاک میں مل جائیں گی،  ہماری خون پسینے کی کمائی ہمارے ساتھ آئے گی نہ ہمیں کام آئے گی۔

بے وفا دنیا پہ مت کر اِعتبار       تُو اچانک موت کا ہوگا شکار

موت آکر ہی رہے گی یاد رکھ! جان جا کر ہی رہے گی یاد رکھ!

گر جہاں میں سو برس توجی بھی لے

 



[1]    یعنی لوہے کی سلاخ جس کا ایک طرف کا سرا مڑا ہوا ہوتا ہے ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن