30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۴} کتنا عجیب ہے وہ آدمی جس کو یقین ہے کہ قِیامت کو ذرّے ذرّے کا حساب دینا ہے اس کے باوجود دنیا کی دولت جمع کرنے کی دُھن میں مگن ہے ۔
{۵} حیرت ہے اُس شخص پر جو جہنَّم کو سخت ترین عذاب کا مقام تسلیم کرنے کے باوجود گناہوں سے باز نہیں آتا۔
{۶} عجیب ہے وہ شخص کہ جو اللہ عَزَّوَجَلَّکو پہچاننے کے باوجود غیروں کے تذکرے کرتا ہے ۔
{۷} تَعَجُّب ہے اُس پر جو یہ جانتا ہے کہ جنت میں نعمتیں ہی نعمتیں ہیں پھر بھی دنیا کی راحتوں میں گم ہے۔ اِسی طرح اُس کا حال بھی عجیب ہے جو شیطان کو جان و ایمان کا دشمن جانتے ہوئے بھی اس کی پیروی کرتا ہے۔ (اَلمنبھات علی الاستعداد ص۸۳ مُلَخّصاً )
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ان دو یتیموں کے خزانۂ لا جواب پر ان سات عبارات کا پراَسرار خزا نہ بھی کافی عبر تناک ہے۔یہ پراَسرار خزانہ ہمیں عبرت کے مشکبار مَدَنی پھول پیش کررہا ہے ۔واقِعی موت کا یقین رکھنے والوں کا ہنسنا تَعَجُّب خیز ہے ، دنیا کو فانی ماننے کے باوجود اس میں مطمئن رہنا حیرت انگیز ہے، تقدیر پر یقین رکھنے کے باوجود دنیا کا مال نہ ملنے پر یا نقصان ہوجانے پر واویلا کرنا حیرت ناک ہے، جِتنا مال زیادہ اُتنا وبال زیادہ، قیامت میں حساب کتاب زیادہ یہ سب کچھ یقین رکھنے کے باوجود ہر وَقت اس سوچ میں رہنا کہ بس کسی طرح دولت میں اِضافہ ہوجائے، یہاں کا روبار ہے تو وہاں بھی برانچ کھل جائے اِس طرح کی دُھن میں مگن رہنے والے پر کیوں حیرت نہ ہو کہ جب اسے یہ معلو م ہے کہ بروزِ قیامت مجھے ذرّے ذرّے کا حساب دینا پڑجائے گا، تو آخر پھر وہ اتنی دولت کیوں جمع کرتا چلا جارہا ہے؟ اسے مال و دولت کے حریصو ں کے عبرتناک انجام سے آخر کیوں درس حاصل نہیں ہوتا؟ کل قیامت کی کڑی دھوپ میں اپنے کثیر مال و دولت کا حساب کس طرح دے سکے گا؟
وہ بندہ بھی کتنا عجیب ہے جو یہ جانتا ہے کہ دوزخ سخت ترین عذاب کا مقام ہے پھر بھی گناہوں کا اِرتکاب کرتا ہے۔ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! جہنَّم کو اگر سوئی کے ناکے کے برابر کھو ل دیا جائے تو تمام زمین والے اس کی گرمی سے ہلاک ہوجائیں۔ (مُعجَم اَوسَط ج۲ص۷۸حدیث۲۵۸۳)
اہلِ جہنَّم کو جو مشروب پینے کیلئے دیا جائے گا وہ اس قدر خطرناک ہے کہ اگر اس کا ایک ڈول دنیا میں بہا دیا جائے تو دنیا کی تمام کھیتیاں برباد ہوجائیں نہ اناج اُگے نہ پھل۔ جہنَّم کے سانپ اور بچھو بے حد خوفناک ہیں ۔حدیث شریف میں ہے : ’’جہنَّم میں عجمی اونٹوں کی گردن کی مثل بڑے بڑے سانپ ہونگے جو دوزخیوں کو ڈستے ہوں گے، وہ ایسے زہریلے ہونگے کہ اگر ایک مرتبہ کاٹ لیں گے تو چالیس سال تک ان کے زَہر کی تکلیف نہیں جائے گی اور لگام لگائے ہوئے خچَّروں کے برابر بڑے بڑے بچھو جہنمیوں کو ڈنک مارتے رہیں گے کہ ایک بارڈنک مارنے کی تکلیف چالیس سال تک باقی رہے گی۔ ‘‘ (مسند امام احمد بن حنبل ج۶ص۲۱۶حدیث ۱۷۷۲۹)
ترمذی کی روایت میں ہے : ’’ جہنَّم میں ’’صَعُود‘‘ نامی آ گ کا ایک پہاڑ ہے جس پر کافرجہنمی کو 70 سال تک چڑھا یاجائے گاپھر اوپر سے اسے گرایا جائے گا تو 70 سال میں وہ نیچے پہنچے گا، اِسی طرح ہمیشہ عذاب دیاجاتا رہے گا۔ ‘‘ ( تِرمذی ج۴ص۲۶۰حدیث ۲۵۸۵ )
جہنَّم کے ایسے ایسے خوفناک عذاب کا تذکرہ سننے کے باوجود بھی جو گناہوں سے باز نہ آئے اُس پر واقعی تعجُّب ہے ۔آخر انسان کو اس دنیا نے کیا دے دینا ہے جو اس کی رنگینیوں میں گم اور اس کی لوٹ مار میں مصروف ہے ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع