دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Pur asrar Khazana | پُراَسرار خزانہ

book_icon
پُراَسرار خزانہ

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حضرت ِسیِّدُنا موسٰی کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور حضرت سیِّدُنا خضر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا مشہور قراٰنی واقعہ جو پندرھویں پارے سے شروع ہو کر سولہویں پارے میں ختم ہوتا ہے، اُس میں یہ بھی ہے کہ حضرتِ سیِّدُنا موسٰی کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اور حضرت سیِّدُنا خضر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک شہر میں تشریف لے گئے۔ وہاں کے باشندوں نے ان حضرات کی نہ مہمان نوازی کی نہ ہی کھانا حاضِر کیا۔ حضرت ِسیِّدُناخضر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے وہاں ایک بوسیدہ دیوار جو گرنے کے قریب تھی اُس کودرست کیا۔ ایسے لوگ جنہو ں نے پانی تک کو نہیں پوچھا ان کے یہاں دیوار کی خدمت کا کام تعجب انگیز تھا۔ لہٰذاحضرت ِسیِّدُنا موسٰی کلیمُ اللہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے حضرت ِسیِّدُنا خضر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام سے فرمایا:   ’’آپ اگر چا ہتے تو ان لوگوں سے کچھ اُجرت ہی لے لیتے۔ ‘‘  سیِّدُناخضر عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام نے کہا:  ’’یہ دو یتیموں کی دیوار ہے جو ایک نیک آدمی کی اولاد ہیں اور اس کے نیچے خزانہ ہے،  اگر دیوار گر جاتی تو خزانہ ظاہر ہوجاتااور لوگ اٹھا جاتے لہٰذا آپ کے رب عَزَّوَجَلَّنے چاہا کہ وہ بچے جوان ہو کر خزانہ نکال لیں۔ ان کے نیک باپ کے صدقے میں ان پر بھی رَحمت ہوئی۔‘‘ مفسرین کرامرَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں :  ’’وہ نیک آدمی ان بچوں کا ساتویں یا دسویں پشت پر جاکر والد بنتا تھا۔ ‘‘ (مُلَخّص اَز تفسیرِ صاوی ج۴ص۱۲۱۱، ۱۲۱۳ )

خزانۂ لاجواب

          میٹھے میٹھے اسلامی بھا ئیو!یہاں پر ان کے والد کی نیکی کا لحاظ فرمایا گیا خود ان بچوں کی نیکی کا تذکرہ نہیں۔ ان کے والد نیک اورپرہیز گار تھے لہٰذا ان کا خزانۂ لاجواب محفوظ رکھا گیا۔ سیِّدُنا عبد اللہ ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :  ’’بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّانسان کی نیکو کاری سے اس کی اولاد اور اولاد،  دَر اولاد کی اصلاح فرمادیتا ہے اور اس کی نسل اور اس کے پڑوسیوں میں اس کی حفاظت فرماتا ہے اوروہ سب اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی طرف سے پرد ہ اور امان میں رہتے ہیں۔‘‘  (تفسیردُرّ مَنثور ج۵ص۴۲۲)

             صدرُالْاَ فاضِل حضرت علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیم الدین مراد آبادی  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِی فرماتے ہیں :  سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں :  ’’اللہ تَعَالٰیایک صالح  (یعنی نیک) مسلمان کی برکت سے اس کے پڑوس کے سو گھر والوں کی بلا دَفع فرماتا ہے۔‘‘  (مُعجَم اَوسَط ج۳ ص۱۲۹حدیث۴۰۸۰)  سُبْحٰنَ اللہ نیکوں کا قرب بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔   ( خزائنُ العِرفان ص ۸۷)

سات عبر تناک عبارات

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! معلوم ہوا کہ نیک لوگوں کی بَرَکت سے ان کی اولاد بلکہ ہمسایوں  (یعنی پڑوسیوں ) کو بھی فائدہ پہنچتاہے،  تونیک آدمی کتنا بھلا انسان ہوتا ہے کہ اس کے فیوض وبرکات سے نہ جانے کتنے لوگ مُتَمتِّع و مالا مال ہوتے ہیں ۔ابھی جس خزانۂ لا جواب کا ذکر ہوااس کا تذکرہ سُوْرَۃُ الْکَہْفپارہ16آیت82 میں کچھ یوں ہے :  وَ كَانَ تَحْتَهٗ كَنْزٌ لَّهُمَا وَ كَانَ اَبُوْهُمَا صَالِحًاۚ-  ترجَمۂ کنز الایمان:  اُس کے نیچے ان کا خزانہ تھا اور ان کا باپ نیک آدمی تھا۔

          اس آیتِ مقدَّسہ کے تحت حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :  وہ خزانہ سونے کی ایک تختی پر مشتمل تھا اور اس پر سات عبرت آموز عبارات منقوش تھیں :  

 {۱} ا س شخص کا حال عجیب ہے جو موت کا یقین ہونے کے باوجود ہنستا ہے ۔  

 {۲} اس شخص پرتعجُّب ہے جو دنیا کو فنا ہونے والی تسلیم کرنے کے باوجود اس میں مطمئن و مُنْہَمِک (یعنی مشغول اور کھویا ہوا) ہے۔  

 {۳} اس شخص پر حیرت ہے جو تقدیر پر ایمان رکھنے کے باوُجود دنیا  (کی نعمتیں )  نہ ملنے پر مغموم ہو تا ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن