30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جو سو بار لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ پڑھے اُسے اللہ پاک قیامت میں اِس طرح اُٹھائے گا کہ اس کا چہرہ چودھویںرات کے چاند کی طرح چمک رہا ہوگا ۔ (مَجْمَعُ الزَّوائِد ج۱۰ ص۹۶ حدیث۱۶۸۳۰)
(۵)بازار میں ذِکر کی فضیلت
بازار میں اللہ پاک کا ذِکر کرنے والے کیلئے ہر بال کے بدلے میں قِیامت میں نور ہوگا ۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۴۱۲ حدیث۵۶۷)
سُبْحٰنَ اللہِ!بازارکی غفلت بھری رونقوں سے جب بھی گزرنا پڑ جائے تو نگاہوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ذِکر و دُرُود کا وِرد شروع کردیجئے نیز بازار میں داخل ہونے کے وقت یہ دعا پڑھ لیجئے :
لَآ اِلٰـہَ اِلاَّ اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہ ٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ ا لْحَمْدُیُحْیٖ وَ یُمِیْتُ وَھُوَحَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرطوَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ
حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’جو بازار میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھے گا ، اللہ پاک اُس کے لیے ایک لاکھ نیکی لکھے گا اور ایک لاکھ گناہ مٹا دے گا اور ایک لاکھ درجے بلند فرمائے گااور اُس کے لیے ایک گھر جنت میں بنائے گا۔ ‘‘ ( تِرمِذی ج۵ص۲۷۱حدیث۳۴۴)
کہ ہے ربِّ سلّم صَدائے محمّد صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اے عاشقانِ رسول! قَبْر وحَشْر و پُل صراط پر نورِ مصطَفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صَدقے میں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ ہم غلامانِ مصطَفیٰ کو نور ہی نور ملے گا کہ بروزِ محشر ہمارے پیارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو اپنے غلاموں کی فِکر لاحِق ہوگی ، اس دعا : ’’ربِّ سلِّم ، ربِّ سلِّم ‘‘(یعنی ’’پَرْوَرْدَگار سلامتی سے گزار ، پروردگا ر سلامتی سے گزار‘‘ )کی تکرار فرما رہے ہوں گے۔ عاشقِ ماہِ رسالت ، اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں : ؎
رضا ؔ پُل سے اب وَجْد کرتے گزرئیے کہ ہے ربِّ سلِّم صدائے محمد (صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ہاں جو بد نصیب نَماز نہیں پڑھے گا ، داڑھی منڈوائے گا یا ایک مٹھی سے گھٹائے گا ، ماں باپ کو ستائے گا ، اولاد کو شریعت کی پابندی سے روک کر ماڈَرن بنائے گا ، بیوی اور بالغہ بچیوں کو بے پردہ پھرائے گا ، فلموں ڈراموں ، گانے باجوں ، حرام روزیوں ، سودی تجارتوں ، دھوکے بازیوں ، گندی گالیوں ، غیبتوں ، چغلیوں ، عیب دریوں ، بدنگاہیوں ، بلا اجازتِ شرعی مسلمانوں کی دل آزاریوں ، بے نمازیوں اور فیشن پرست برے دوستوں کی نیز شہوت کے باوجود اَمردوں یعنی خو ب صورت لڑکوں کی صحبتوں وغیرہ وغیرہ گناہوں سے باز نہیں آئے گا اس کیلئے لمحۂ فکریہ ہے ۔ اگر اللہ پاک اور اُس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ناراض ہوگئے اور گناہوں کے سبب ایمان بربا د ہوگیا تو یقینا ناقابلِ برداشت دائمی عذابوں کا سا منا ہوگااور پُل صراط پر نور بھی نہیں ملے گا۔ چنانچِہ
حضرتِ سیِّدُنا عبد اللّٰہ بن مبارک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ’’الزھد‘‘ میں نقل کرتے ہیں : ’’بے شک تم اللہ پاک کے یہاں اپنے ناموں اور نشانیوں اور اپنی سرگوشیوں اور مجلسوں یعنی بیٹھکوں اور صحبتوں سمیت لکھے ہوئے ہو۔ جب قِیامت کا دن آئے گا تو پکار پڑے گی : اے فلاں بن فلاں یہ تیرا نور ہے اور اے فلاں بن فلاں تیرے لئے کوئی نور نہیں ۔ ‘‘ (الزھد ص۴۶۵رقم۱۳۲۱)
نگاہِ نور کے طلب گار محروم بِھکاری
منافقین بروزِ قِیامت اِس حال میں آئیں گے کہ اُن کے پاس ایمان کا نورنہیں ہوگا ، خوش نصیب ایمان والوں کا نور دیکھ کر اُن کو حسرت بالائے حسرت ہوگی اور اُن سے نور کی بھیک مانگیں گے مگر محرومِ نور ہی رہیں گے ۔ چُنانچہِ پارہ 27 سُوْرَۃُ الْحَدِیْد کی تیرھویں آیتِ کریمہ میں اللہ پاک کا فرمانِ عبرت نشان ہے :
یَوْمَ یَقُوْلُ الْمُنٰفِقُوْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتُ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوا انْظُرُوْنَا نَقْتَبِسْ مِنْ نُّوْرِكُمْۚ- (پ۲۷ ، الحدید : ۱۳)
ترجَمۂ کنزالایمان : جس دن منافِق مرد اور منافِق عورَتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمیں ایک نگاہ دیکھو ہم تمہارے نور سے کچھ حصہ لیں ۔
ایمان پر خاتِمے کی گارنٹی کسی کے پاس نہیں
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! یاد رکھئے ! نجات ایمان پر خاتِمے کے ساتھ مشروط ہے ، فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہے : اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالْخَوَا تِیْم۔ یعنی ’’اعمال کادارومدار خاتمے پر ہے۔ ‘‘(بُخاری ج۴ ص۲۷۴ حدیث۶۶۰۷) آہ! ہم میں سے کسی کے پاس بھی یہ گارنٹی نہیں کہ اس کا خاتِمہ ایمان ہی پر ہوگا ، اللہ پاک کی خفیہ تدبیر ہمارے بارے میں کیا ہے یقینااِس سے ہم ناواقف ہیں اور یہی سب سے بڑی خوف کی بات ہے ۔ برے خاتِمے کے ڈر سے بڑ ے بڑے اولیائے کِرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام خو ف زَدہ رہتے تھے۔ براہِ کرم! اس کی مزیدمعلومات کے لئے دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کا جاری کردہ ’’ اللہ پاک کی خفیہ تدبیر‘‘ نامی بیان کی کیسٹ سنئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّوَجَلَّ آپ خوفِ خدا سے لرز اٹھیں گے نیز ’’برے خاتمے کے اَسباب‘‘ نامی 33صفحات پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع