30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گزرنے کی کیا صورت ہوگی!
بوجھ ہے سر پر کوہِ گنہ کا آپ ہی کا ہے مجھ کو سہارا
میری مدد ہو شافِعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک ، دعوتِ اسلامی کیمکتبۃُ المدینہ کی کتاب ، ’’آنسوئوں کا دریا‘‘ (300 صفحات ) صَفْحَہ 77 سے شروع ہونے والی طویل حکایت کا بعض حصّہ سنئے : (مشہور تابعی بزرگ)حضرتِ سیِّدُناحسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی لوگو ں کو وعظ ونصیحت کرنے بیٹھے تو لوگ ان کے قریب آنے کے لئے ایک دو سرے کو دھکیلنے لگے ، اس پرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے ان کی طرف متو جہ ہوکر فرمایا : اے میرے بھائیو! آج تم میرا قرب پانے کے لئے ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہو ، کل قیامت میں تمہارا کیا حال ہوگا جب پرہیزگاروں کی مجالس قریب ہوں گی جبکہ گناہ گاروں کی مجالس کو دور کردیا جائے گا ، جب کم بوجھ والوں (یعنی نیک لوگوں )سے کہا جائے گا کہ تم پُل صراط عبور کرلو اور زیادہ بوجھ والوں (یعنی گناہ گاروں )سے کہاجائے گا کہ تم جہنَّم میں گرجاؤ ۔ آہ! میں نہیں جانتا کہ میں زیادہ بو جھ والوں کے ساتھ جہنَّم میں گرپڑوں گا یا تھوڑے بو جھ والوں کے ساتھ پُل صراط پار کرجاؤں گا۔ پھرآپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ رونے لگے یہاں تک کہ آپ پر غشی طاری ہوگئی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے قریب بیٹھے ہوئے لوگ بھی رونے لگے۔ پھر آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ان کی طر ف متوجّہ ہوئے اور پکار کر فرمایا : ’’ اے بھائیو! کیاتم جہنَّمکے خوف سے نہیں رورہے ؟ سن لو کہ جو شخص جہنَّم کے خوف سے روتاہے اللہ پاک اسے اس دن جہنَّم سے آزاد فرمائے گا جس دن مخلوق کو زنجیروں اور بیڑیوں سے کھینچا جارہا ہوگا۔ ‘‘ (بَحرُ الدّموع ص۵۳)
اے عاشقانِ رسول!اپنے گناہوں پر نادِم ہوکرسچی توبہ کرکے دعوتِ اسلامیکے سنتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر اختیار فرمائیے اور فکر مدینہ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پر کرکے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ اپنے یہاں کے دعوتِ اسلامی کے ذمے دار کو جمع کروا دیجئے۔ ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘ کا عامل بننے کا اَحسن طریقہ یہی ہے کہ روزانہ رِسالہ پر کیا جائے۔ جو ’’مَدَنی اِنعامات ‘‘کا رسالہ روزانہ بھر نہیں پاتے وہ کم از کم25 سیکنڈکیلئے دیکھ ہی لیا کریں ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ کبھی نہ کبھی بھرنے کا جذبہ بھی مل ہی جائے گا اور اس کی بَرَکت سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آخِرت کی تیّاری اور قبر و حشر کی روشنی اور پُل صراط پر نور کے حُصول کی تڑپ پیدا ہو گی ۔
اللہ پاک کا جس پر کرم ہوگا اُس کو ایسا نور عطا ہوگا کہ اُس کا بیڑا پار ہوجائے گا۔ چُنانچِہ پارہ 27 سُوْرَۃُ الْحَدِیْد کی 12ویں آیتِ کریمہ میں اللّٰہُ نورُ السَّمٰوٰتِ وَالْارض کا ارشادِ نور بار ہے :
یَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ یَسْعٰى نُوْرُهُمْ بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ بِاَیْمَانِهِمْ (پ۲۷ ، الحدید : ۱۲)
ترجَمۂ کنزالایمان : جس دن تم ایمان والے مَردوں اور ایمان والی عورَتوں کو دیکھو گے کہ ان کا نور ان کے آگے اور ان کے دَہنے دوڑتا ہے ۔
اللّٰہُ ربُّ العزّت کی خاص عنایت سے جو خوش قسمت مسلمان نور سے معمور ہو کر جگمگ جگمگ کرتا جھومتا ہوا پُل صراط سے گزرے گا اُس کی شانِ عظمت نشان کا رحمت عالمیان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے اِس فرمانِ روشن بیان سے اندازہ لگائیے : ’’دوزخ مؤمن سے کہے گی ، اے مؤمن ! جلد تر گزر ، اس لئے کہ تیرے نور نے میری آگ بجھا دی ۔ ‘‘ (شُعَبُ الْاِیمان ج۱ ص۳۳۹ حدیث۳۷۵)
آقا کا گدا ہوں اے جہنَّم ! تُو بھی سن لے
وہ کیسے جلے جو کہ غلامِ مَدنی ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حشْر میں نُور دِلانے والے 5 فرامینِ مصطَفٰے
(۱) نَمازی کو نور ملے گا
جس نے نَمازوں کی حفاظت کی ا س کیلئے قیامت میں نور و برہان ( یعنی دلیل) اور نجات ہوگی اور جس نے نَماز کی حفاظت نہ کی تو اُس کیلئے نہ نور ہوگا اور نہ برہان اور نہ نجات اور وہ ( یعنی بے نَماز) قیامت میں قارون وفرعون وہامان اور اُبَیّ بِنْ خَلَف کے ساتھ اُٹھا یا جائے گا ۔ (مُسندِ اِمام احمد بن حنبل ج۲ ص۵۷۴ حدیث۶۵۸۷)
(۲) اندھیرے میں مسجِد کو جانے کی فضیلت
اندھیروں میں مساجِد کی طرف جانے والوں کو قِیامت میں نورِ تام ( یعنی مکمَّل نور ) کی خو ش خبری دو۔ (ابوداوٗد ج۱ص۲۳۲ حدیث۵۶۱)
(۳)مشکل کُشائی کی فضیلت
جس نے کسی مسلمان بھائی کی مشکل آسان کی اللہ پاک قِیامت میں پُل صراط پر اُس کیلئے نور کے دو شعبے بنائے گا ، ان کی روشنی سے ایک عالم روشن ہوگا جن کی گنتی ربُّ العزت خود ہی جانتا ہے۔
(معجَم اَوسَط ج۳ص۲۵۴حدیث۴۵۰۴)
(۴) لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ100بار پڑھنے کی فضیلت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع