دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Pulsirat ki Dehshat | پُل صراط کی دہشت

book_icon
پُل صراط کی دہشت

 

غم مدینہ ، بقیع ،

مغفر ت اوربے حساب

  جنّت الفردوس میں

آقا کے پڑوس کاطالب

 

۲۷ صفر المظفر ۱۴۴۰ھ

2018-11-6 0

’’پُلْ صِراط کی دہشت‘‘ ( کیسٹ) نے کایا پلٹ دی

          قُصُور(پنجاب ، پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی مُتَعدَّد اَخلاقی بُرائیوں میں مبتلا تھے ۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا ، کھیل کود میں وَقْت برباد کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا ۔ ایک مرتبہ رَمَضانُ الْمبارَک تشریف لایا تو ان کو بھی نَمازوں کے لئے مسجِد میں حاضِری کی سعادت ملنے لگی۔ وہاں دعوتِ اسلامی کے ایک ذمّے دار اسلامی بھائی فیضانِ سنّت سے درس دیتے تھے ۔ درس کے بعد وہ خوب مسکرا کر پر جوش طریقے سے ملاقات کیا کرتے ، ان کے اِس انداز سے یہ بَہت مُتَأَثِّرہوئے۔ بالخصوص مبلّغِ دعوتِ اسلامی کا’’پیارے پیارے اسلامی بھائیو‘‘کہنا کافی دیر تک ان کے کانوں میں رس گھولتا رہتا۔ ایک دن وہ انہیں بڑے پرتپاک انداز میں ملے اور  دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنَّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ،  انہوں نے نیّت کرلی۔ جمعرات آنے سے پہلے ہی انہیں دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے جاری کردہ بیان کا کیسٹ ’’پل صراط کی دہشت‘‘ کہیں سے مُیسَّر آگیا۔ انہوں نے توجُّہ سے بیان سننا شروع کیا۔ ’’پُل صراط‘‘ کانام تو انہوں نے پہلے بھی سن رکھا تھا مگرپُل صراط عبور کرنے کا مرحلہ اتنا دہشت ناک ہے ، اِس کا پتا انہیں یہ بیان سن کر چلا ۔ جب انہوں نے اپنے گناہوں ، پھرناتواں یعنی کمزور بدن کی طرف نظر کی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور سوچنے لگے کہ میں پُلْ صراط کیونکر پار کرسکوں گا! چُنانچِہ انہوں نے اپنے ر بِّ کریم کی نافرمانیوں سے توبہ کر کے سُدھرنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت ِاسلامی کے سنَّتوں بھرے مَدَنی ماحول کی بَرَکت سے سنّت کے مطابِق داڑھی شریف ، عمامہ اور سفید لباس اب ان کے بدن کا حصّہ بن چکے ہیں ۔  (رسالۂ ہذا مذکورہ کیسٹ ہی کا مَعَ ترمیم و اضافہ تحریری گلدستہ ہے)

اِقامت کے بعد امام صاحِب  یوں اِعلان کریں

       اپنی ایڑیا ں ، گردنیں اور کندھے ایک سِیدھ میں کرکے صف سیدھی کرلیجئے ، دوآدَمیوں کے بیچ میں جگہ چھوڑ نا گناہ ہے ، کندھے سے کندھا رگڑ کھا رہا ہو اس طرح خوب اچّھی طرح ملا کر رکھنا واجب ، صف سیدھی رکھنا واجب اور جب تک اگلی صف (دونوں کونوں تک) پوری نہ ہوجائے جان بوجھ کر پیچھے نماز شروع کردینا تَرک ِواجب ، ناجائز و گناہ ہے۔ 15 سال سے چھوٹے نا بالِغ بچّوں کو صَفوں میں کھڑانہ رکھئے ، انہیں کونے میں بھی نہ بھیجئے چھوٹے بچّوں کی صف سب سے آخرمیں بنائیے۔    (تفصیلی معلومات کیلئے دیکھئے : فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۷ص۲۱۹تا۲۲۵)

مآخذ و مراجع

 

کتاب

مطبوعہ

کتاب

مطبوعہ

قراٰنِ پاک

 

الجامع الصغیر

دار الکتب العلمیۃ بیروت

تفسیر خزائن العرفان

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

الزھد لابن المبارک

دار الکتب العلمیۃ بیروت

بخاری

دار الکتب العلمیۃ بیروت

مرقاۃ المفاتیح

دار الفکر بیروت

ابوداوٗد

دار احیاء التراث العربی بیروت

البدور السافرۃ

موسسۃ الکتب الثقافیۃ بیروت

ترمذی

دار الفکر بیروت

بحر الدموع

مکتبۃ دار الفجر دمشق

ابن ماجہ

دار المعرفۃ بیروت

تنبیہ المغترین

دار المعرفۃ بیروت

مسند امام احمد

دار الفکر بیروت

احیاء العلوم

دار صادر بیروت

معجم ا وسط

دار الکتب العلمیۃ بیروت

التخویف من النار

مکتبۃ دار البیان دمشق

المستدرک

دار المعرفۃ بیروت

بہار شریعت

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

شعب الایمان

دار الکتب العلمیۃ بیروت

حدائق بخشش

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

حلیۃ الاولیاء

دار الکتب العلمیۃ بیروت

وسائل بخشش

مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

مجمع الزوائد

دار الفکر بیروت

٭٭٭

٭٭٭

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن