30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی بڑے پیمانے پر صنعتی پیداوار شروع ہوئی ۔ چنانچہ 1930 کی دہائی میں مشینوں کے ذریعے مُرغیوں کی تجارتی فارمنگ کا آغاز ہوا اور مُرغیوں کو انڈے دینے اور گوشت کی پیداوار کے لئے مختلف اقسام میں تقسیم کیا گیا۔ جدید پولٹری فارمنگ میں انڈے دینے والی مرغیوں (Layers) اور گوشت پیدا کرنے والی مرغیوں (Broilers) کے لئے مخصوص خُوراک، ماحول اور سہولتیں فراہم کی گئیں، جس کے نتیجے میں پولٹری کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا اور مرغی کا گوشت عام آدمی کے لئے سستی اور آسانی سے دستیاب ہونے والی غذا بن گیا۔
پولٹری فارمنگ کیا ہے ؟
پولٹری سے مراد وہ گھریلو پرندے (Domesticated Birds) ہیں ،جنہیں انسان گوشت اور انڈے وغیرہ حاصل کرنے کے لئے گھریلو یا تجارتی سطح پر پالتے ہیں اور ان پرندوں کا پالنا پولٹری فارمنگ (Poultry Farming) کہلاتا ہے۔ ایک آن لائن رپورٹ کے مطابق 2023 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ پولٹری کا گوشت استعمال کیا گیا۔ [1]
پولٹری کی ضرورت و اہمیت
پولٹری کی اہمیت اور غذائی فوائد کی وجہ سے موجودہ دور میں پولٹری فارم تقریباً دنیا کے ہر خطے کی ضرورت بن چکے ہیں ، گھریلو مرغیوں کے مقابلے میں یہ انتہائی کم وقت میں پروٹین سے بھرپور، سستا گوشت اور انڈے فراہم کرتے ہیں۔ 2023 کی پاکستان اکنامک سروے کی رپورٹ کے مطابق پولٹری سیکٹر میں Billion 1962 (یعنی تقریباً 2 کھرب) روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔ ملک میں 15 ہزار سے زائد پولٹری فارم فعال ہیں، جو گوشت اور انڈوں کی صورت میں عوام کی بہت بڑی غذائی ضروریات کو پورا کر رہے
[1] ...https://www.scienceagri.com/2024/02/the-10-worlds-most-consumed-of-animal.html
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع