دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Poultry Farming Ke Ahkam | پولٹری فارمنگ کے احکام

book_icon
پولٹری فارمنگ کے احکام
            
جواب: زندہ مرغی کو تول کر بیچنا جائز ہے، اس میں شرعاًکوئی ممانعت نہیں۔ (1) سُوال: کسی شخص کو اِس طرح مرغی پالنے کے لئے دینا کہ وہ جتنے انڈے دے گی، دونوں کےد رمیان نِصْف نِصْف ہوں گے،ایسا کرنا جائز ہے ؟ جواب: یہ نا جائز ہے، انڈے اُسی کے ہیں ،جس کی مرغی ہے۔ (2) سُوال:پولٹری فارم پر ملازمین سالہا سال کے ملازم ہوتے ہیں، بسا اوقات انہیں عید وغیرہ پر بھی چھٹی نہیں دی جاتی، کیا یہ سب جائز ہے؟ جواب:اگر ملازمت شروع کرتے وقت ملازمت کی مدت، ڈیوٹی کے اوقات، چھٹیوں کے ایام اور تنخواہ وغیرہ کے تمام معاملات طے ہو گئے تھے، جن میں عید کے اَیّام میں بھی چھٹی نہ دینے کا طے تھا تو جائز ہے۔ (3) ورنہ عرف کے مطابق جن اَیّام کی چھٹیاں ہوتی ہیں وہ دینی ہوں گی۔ سُوال: مرغی کے انڈے میں خون آجائے تو اس کا کیا حکم ہو گا؟ جواب: ایسی صورت میں یہ انڈا نجس و حرام ہے۔ (4) سُوال: صدقے کی نیت سے بعض لوگ زندہ مرغ کو اپنے اوپر سے وار کر جنگل یا بیابان میں پھینک دیتے ہیں ایسا کرنا کیسا ؟ جواب: صَدَقہ نکالنے کیلئے زندہ مرغ پھینک دینا یا بکرے کی سری یا پائے قبرستان کے چوراہے میں دفن کرنا مال کا ضائع کرنا ہے اور ایسا صدقہ جس میں مال کو ضائع کیا جائے حرام ہے۔ (5)
[1] ...ماہنامہ فیضان مدینہ ،رجب المرجب 1439ھ بمطابق اپریل 2018ء، ص33، مکتبۃ المدینہ، کراچی [2] ...فتاویٰ ہندیہ،کتاب الشرکۃ،باب الخامس فی الشرکۃ الفاسدۃ، 2 / 346 [3] ...حلال طریقے سے کمانےکے 50 مدنی پھول ، ص 4 بتغیر قلیل، مکتبۃ المدینہ، کراچی [4] ...فتاویٰ رضویہ ، 21 / 667 بتغیر قلیل [5] ...ملفوظاتِ امیرِ اہلِ سنّت ، گلاب کی پتیوں پر پاؤں رکھنا کیسا؟ (قسط: 13)، 1 / 249

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن