دُرُود شریف پورا لکھیے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Piyaray Aqa Ka Piyara Bachpan | پیارے آقا کا پیارا بچپن

book_icon
پیارے آقا کا پیارا بچپن

اوقات ایک ہی بات کو بار بار دُہرانا پڑتا ہے جب کہیں جاکر وہ چیز ذہن نشین ہوتی ہے لہٰذا کسی بات کو یاد رَکھنے کے لیے اُسے کئی بار پڑھنے میں حَرج نہیں بلکہ ثواب کی اُمِّید ہے ۔ دُنیوی تعلیم حاصِل کرنے والے لوگ اپنے اَسباق یاد رَکھنے کے لیے کس قدر محنت کرتے اور رَٹے لگاتے ہیں بلکہ مزید بہتری کے لیے Tutor(یعنی اُستاد) کی خِدمات بھی حاصِل کرتے ہیں تو ہمیں دِینی تعلیم حاصِل کرنے کے لیے بھی  وَساوِس سے بچ کر خوب محنت کرنی چاہیے ۔

دُرُود شریف پورا لکھیے

سُوال : کیا پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے نام کے ساتھ دُرُود شریف کی جگہ صرف ”ص“لکھ سکتے ہیں؟([1])

جواب : دُرُود کی جگہ ص لکھنا حرام ہے ۔ ([2])بعض لوگ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام مبارک یا کوئی لقب مثلاً حضور وغیرہ لکھ کر چھوٹا سا صاد  بنادیتے ہیں یہ حرام ہے ۔ مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ 48صفحات پر مشتمل رِسالے ”سیاہ فام غُلام“کے آخری صفحے پر اس مسئلے کی مَزید تفصیل بھی موجود ہے ۔ نیز اِس رِسالے میں پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے 12 معجزات بھی جمع کیے گئے ہیں ، یہ بہت ہی پیارا رِسالہ ہے ، اِس کا مُطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  عشقِ رَسُول کے جام بھر بھر کر پینے کو ملیں گے اور مدینے والے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی محبت میں مَزید اِضافہ ہو گا۔ تمام اسلامی بھائی یہ رِسالہ ضَرور ضرور  پڑھیں نیز اس ہفتے (۲ رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ھ تا  ۹رَبیع الاوّل ۱۴۴۰؁ھ) میں یہی رسالہ پڑھنے کا ہَدف ہے ۔ پڑھنے کے ساتھ ساتھ اِس رِسالے کوتقسیم کرنے کی بھی ترکیب بنائیں اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  خوب خوب بَرکتیں ملیں گی۔

(شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس رِسالے کو پڑھنے سننے والوں اور والیوں کو جو دُعا دی ہے وہ یہ ہے : )ىا ربَّ المصطفے ٰ!  جو کوئى رِسالہ’’سىاہ فام غلام‘‘کے 48 صفحات پڑھ ىا سُن لے ، اُسے عاشقِ دُرُود و سَلام بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم

یومِ قفل مدینہ

سُوال : یوم ِقفل مدینہ کب سے کب تک مَنایا جاتا ہے اور اس میں کیا کرنا ہوتا ہے ؟([3])

جواب : اتوار کو غُروبِ آفتاب سے لے کر پیر کے غُروبِ آفتاب تک یومِ قفلِ مدینہ ہوتا ہے ۔ یاد رَکھیے !  بُری باتوں سے تو ہمیشہ ہی بچنا چاہیے لیکن یومِ قفلِ مدینہ میں فُضُول باتوں سے بھی بچنا ضَروری ہے ۔ اگرچہ فُضُول باتیں کرنے والا گناہ گار نہیں ہوتا مگر فُضُول باتیں کرتے کرتے گناہوں بھری گفتگو میں پڑنے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ بہت سے  لوگوں کو گناہوں بھری گفتگو کا پتا ہی نہیں ہوتا  اور وہ جسے فُضُول گفتگو سمجھتے ہیں دَر اصل وہ گناہوں بھری باتیں ہوتی ہیں۔ لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ اِنسان فُضُول باتوں سے بچے بلکہ کام کی بات بھی اِشاروں میں یا لکھ کر کرے ۔  یومِ قفلِ مدینہ میں لکھ کر  اور اِشاروں سے گفتگو کرنے کی مَشق کرنی چاہیے پھر آہستہ آہستہ اِس اَنداز سے گفتگو کرنے کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لینا چاہیے ۔  اسلامی بھائیوں کو چاہیے کہ خود بھی قفلِ مدینہ لگانے کی کوشش کریں اور ساتھ ساتھ دِیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اِس کی تَرغیب دِلائیں تاکہ وہ بھی قفلِ مدینہ لگانے کی سعادت حاصِل کرسکیں۔

انگریزی اَلفاظ اِستعمال کرنے کی وجہ

سُوال : دیکھا گیا ہے کہ آپ اُردو اَلفاظ کے ساتھ انگریزی اَلفاظ بولنے کا بھی اِہتمام کرتے ہیں اِس کی کیا وجہ ہے ؟([4])

جواب : میں خیرخواہیِ اُمَّت کی وجہ سے لوگوں کو سمجھانے کے لیے انگریزی کے اَلفاظ بولتا ہوں جیسے قدم کو Step ، دَرمیانے کو  Medium وغیرہ حالانکہ اس طرح بولنے سے گفتگو کی روانی مُتأ ثر ہوتی ہے ۔ مُقَرِّر کبھی بھی اس بات  کو پسند نہیں کرتا کہ دَورانِ گفتگو اس کی روانی ٹوٹ جائے ، مگر میرا مقصود خطاب کے جوہر دِکھانا نہیں بلکہ لوگوں کو سمجھانا ہے کہ بس  کسی طرح یہ لوگ ہماری نیکی کی دعوت سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں تاکہ یہ نمازوں کی پابندی شروع کر دیں۔ تمام مبلغین کو چاہیے وہ اپنے بیانات میں سادہ اور آسان اَلفاظ اِستعمال کریں ، بالخصوص مَدَنی چینل کے مبلغین  تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے بیان اور گفتگو سے فائدہ حاصِل کر سکیں ۔

بیانات میں آسان اَلفاظ کے  اِستعمال کا اِہتمام کیجیے

بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں لفظِ یکم کا معنیٰ نہیں معلوم ہوتا ایک بار میری توجہ اِس طرف ہوئی تو میں نے حاضِرین سے اس کا مَطلب پوچھا کافی لوگوں کو پتا نہیں تھا۔ یکم کا مطلب ہے پہلی تاریخ۔  ممکن ہے بہت سے لوگ یکم ربیع الاول کو 12ربیع الاول  سمجھتے ہوں۔  New Generation(یعنی نئی نسل)کے سامنے  اگر گنتی اُردو میں بولی جائے مثلاً گیارہ ، بارہ ، تیرہ تو شاید ان کی سمجھ میں نہ آئے لہٰذا یہ بھی انھیں انگریزی میں ہی بتائی جائے ۔ بعض اوقات میں بھی فیصلہ نہیں کرپاتا کہ کون سا آسان لفظ کہا جائے ، جب کوئی آسان لفظ نہیں ملتا تو وہی مشکل لفظ کہنا پڑتا ہے ۔ جب عوام کے لیے یکم لفظ مشکل ہے تو دِیگر اَلفاظ سمجھنا کتنا مشکل ہوتا ہو گا۔ تمام مبلغین غور فرمائیں کہ آپ لوگ اتنی محنت کے ساتھ کوئی بیان وغیرہ کریں مگر اَلفاظ مشکل ہونے کی وجہ سے اس بیان سے کوئی خاص فائدہ حاصِل  نہ ہو تو  یہ نفع میں نقصان ہے ۔ اگر تمام مبلغین اِس بات کا اِہتمام کر لیں کہ ہمیشہ اپنے بیان وغیرہ میں آسان اَلفاظ ہی اِستعمال کریں گے تو اللہ پاک کی رَحمت سے اُمّید ہے کہ مَدَنی کام بہت بڑھ جائے گا ، نمازیوں کی تعداد میں اِضافہ ہو گا اور سُنَّتوں پر عمل کرنے والے بھی بڑھ جائیں گے ۔ اچھی اچھی  نیتوں  کے ساتھ اپنی گفتگو کو آسان کریں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ثواب حاصِل ہو گا۔

 



[1]      یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر ِاہلسنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[2]      بہارِ شریعت ، ۱ / ۵۳۴ ، حصہ : ۳ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی

[3]      یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

[4]      یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیر اہلسنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ  ہی ہے ۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن