30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
پہلے تولوبعد میں بولو ⁽¹⁾
دُعائے عطّار: یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” پہلے تو لو بعد میں بولو“پڑھ یا سُن لے اُسے بولنے سے پہلے تولنے کی کی توفیق عطافرما،بے فائدہ اور گناہوں بھری گفتگوسے بچااور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما ۔
اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلہٖ وسلّم
دُرود شریف کی فضیلت
حضرتِ اُبَیْ بِن کَعْب رضی اللہ عنہ نے عَرض کی کہ میں (سارے وِرد،وظیفے چھوڑ دوں گا اور)اپنا سارا وَقت دُرُود خوانی میں صَرف کروں گا۔ تو سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: یہ تمہاری فِکروں کودُور کرنے کے لئے کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مُعاف کر دئیے جائیں گے ۔
(ترمذی، 4/207، حدیث: 2465ملتقطاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
بے وُقوف بے سوچے بولتا ہے
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!عقل مند پہلے بات کو تولتا ہے پھر منہ سے بولتا ہے اور بیوقوف جو کچھ زبان پر آئے بولتا چلا جاتاہے، چاہے اِس کی وجہ سے ذلیل ہی کیوں نہ ہونا پڑے۔ چنانچہ حضرتِ حَسَن بَصری رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: لوگوں میں مشہور تھا کہ عقلمند کی زَبان اُس کے دل کے پیچھے ہوتی ہے، وہ بات کرنے سے پہلے اپنے دل سے رُجوع کرتا ہے یعنی غور کرتا ہے کہ کہوں یا نہ کہوں؟ اگر بات فائدے والی ہوتی ہے تو کہتا ہے ورنہ چُپ
[¹] … یہ مضمون ا میرِاہلِ سنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب” گفتگو کے آداب “ صفحہ 116 تا 129 سے لیا گیا ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع