دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Peeri Mureedi ki Shari Haisiyat | پیری مریدی کی شرعی حیثیت

book_icon
پیری مریدی کی شرعی حیثیت

ہمارے ایک اسلامی بھائی نے ایک پیٹرول پمپ پر جا کر فون کے لیے درخواست کی تو انہوں نے یہ کہہ کر ٹال دیا کہ ” فون پر تالا ہے اور چابی ہمارے پاس نہیں۔“ بس کے اڈّے والے نے بھی فون نہیں کرنے دیا،اسی پریشانی کے عالَم میں ایک مسجِد کھلی نظر آئی ہم اس میں  داخِل ہو گئے۔ دوگانہ (دو رکعت نفل نماز ) ادا کر کے بارگاہِ خداوندی میں اپنا مسئلہ عرض کیا۔ پھر  ہم نے باہَر نکل کر  ہمّت کی اور دوبارہ پیٹرول پمپ والے کے پاس جاکر فون کی اجازت طلب کی تو وہ بَہت مہربان ہوگیااور اس نے فون کرنے کی اِجازت دے دی اور  پیسے بھی نہیں لیے بلکہ کمال شَفْقَت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چائے کی دعوت بھی دی۔

نہ کر رَد کوئی اِلتجا یاالٰہی

ہو مقبول ہر اِک دُعا یاالٰہی

رہے ذِکر آٹھوں پَہَر میرے لب پر

 تِرا یاالٰہی تِرا یاالٰہی     (وسائلِ بخشش)

دُعا  مانگنے کی ترغیب و فَضائل پر اَحادیثِ مُبارکہ

سُوال: دُعا  مانگنے کی ترغیب و فضائل پر چند اَحادیثِ مُبارکہ بیان فرما دیجیے ۔

جواب : قرآن و حدیث میں دُعا  مانگنے کی  بہت ترغیب دِلائی گئی ہے چنانچہ پارہ 24 سورۃ ُ المؤمن کی آیت نمبر 60 میں خُدائے رحمٰن عَزَّ وَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے :  

وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ-

ترجمۂ کنز الایمان:  اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دُعا کرو میں قبول کروں گا۔

اِسی طرح اَحادیثِ مُبارکہ میں بھی دُعا  مانگنے کی بہت زیادہ ترغیب دِلائی گئی ہے نیز دُعا مانگنے کے فضائل و بَرکات بھی بیان فرمائے گئے ہیں چنانچہ دُعا  مانگنے کی ترغیب و فضائل پر11فَرامینِ مصطفےٰ مُلاحظہ کیجیے:  (۱) خدا کے بندو !  دُعا کو لازم پکڑو۔ ([1])  (۲) اللہ عَزَّ وَجَلَّ فرماتا ہے: اے فرزندِ آدم!  تُو جب تک مجھ سے دُعا  مانگے جائے گا اور اُمّید رکھے گا تیرے کیسے ہی گناہ ہوں بخشتا رہوں گا اور مجھے کچھ پَروا نہیں۔ ([2])   (۳)  مجھ پر دُرُود بھیجو اور دُعا میں کوشش کرو۔ ([3])   (۴) دُعا میں کمی  نہ کرو جو دُعا کرتا رہے گا ہرگز ہلاک نہ ہو گا۔ ([4])  (۵) رات دن اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دُعا مانگو کہ دُعا مومن کا ہتھیار ہے۔ ([5])  (۶) عافیت کی دُعا اکثر مانگ۔ ([6])  (۷)  دُعا کی کثرت کرو کہ دُعا قضائے مُبرم کو رَدکرتی ہے۔ ([7])   (۸)جسے یہ پسند ہو کہ اللہ تعالیٰ سختیوں میں اس کی دُعا قبول فرمائے تو وہ نرمی میں دُعا کرتا رہے۔ ([8])   (۹)  جو اللہ تعالیٰ سے دُعا نہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر غضب فرمائے گا۔ ([9])   (۱۰) اللہ عَزَّ    وَجَلَّ  فرماتا ہے: میں اپنے بندے کے گمان کے پاس ہوں اور میں اُس کے ساتھ ہوں جب مجھ سے دُعا کرے۔ ([10])  (۱۱) ایک بار حضورِ اکرم،نورِ مجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دُعا کی فضیلت اِرشاد فرمائی ، تو ایک شخص نے عرض کی: ’’اِذاً نُکْثِرُ یعنی ایسا ہے تو ہم دُعا کی کثرت کریں گے۔“ اِرشاد فرمایا: ’’اَللّٰہُ اَکْثَرُ  یعنی اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کا کرم بہت زیادہ ہے۔“ ([11])  

کیا دُعا کیلئے ہاتھ اُٹھانا ضَروری ہے؟

سُوال : کیا دُعا کے لیے ہاتھ اُٹھانا ضَروری ہے؟ نیز نماز کے بعد ہاتھوں کو اُٹھا کر دُعا مانگنا اور ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا کیساہے ؟  

جواب : دُعا بغیر ہاتھ اُٹھائے بلکہ بغیر زَبان ہِلائے بھی دِل ہی دِل میں مانگی جاسکتی ہے، اَلبتہ ”دُعا کے لیے ہا تھ اُٹھانا دُعا کےآداب میں سے ہے۔“  ([12])  لہٰذا دُعا کے

 



[1]   تِرمِذِی ، کتاب الدعوات ،  باب  ما جاء  فی دعاء النبیصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ، ۵ / ۳۲۱ ، حدیث:۳۵۵۹ 

[2]    تِرمِذِی ، کتاب الدعوات ،  باب فی فضل التوبة...الخ ، ۵  / ۳۱۸ ،  حدیث:۳۵۵۱

[3]   نَسائی ، کتاب السھو، باب کیف الصلاة...الخ ، ص / ۲۲۱ ،  حدیث:۱۲۸۹

[4]   مستدرك حاكم، كتاب الدعاء...الخ ،  باب  لا  يهلك  مع  الدعاء احد ، ۲ / ۱۶۴، حدیث:۱۸۶۱ 

[5]   مُسْنَد اَبِی یَعْلٰی ،  مسند جابر بن عبداللّٰہ ، ۲ / ۲۰۱،  حدیث:۱۸۰۶ 

[6]   مستدرک حاکم، کتاب الدعاء...الخ ،  باب  سوال العفو والعافیة ، ۲  / ۲۱۷، حدیث:۱۹۸۲

[7]   کَنْزُالْعُمَّال ، کتاب الاذکار ، الباب الثامن فی الدعاء ، الجزء:۲، ۱ / ۲۸، حدیث:۳۱۱۷ 

[8]   تِرمِذِی ، کتاب الدعوات ،  باب  ما جاء ان دعوة  المسلم...الخ ،  ۵ / ۲۴۸، حدیث:۳۳۹۳

[9]   تِرمِذِی ، کتاب الدعوات ،  باب منہ (ت:۲)۵ / ۲۴۴، حدیث:۳۳۸۴ 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن