30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
شرکت (Partnership) اور اس کےضروری احکام
مرکز الاقتصا د الاسلامی دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
Islamic Economics Centre Darulifta Ahlesunnat (Dawat e islami)
از قلم: مولاناسید مسعود علی عطاری مدنی متخصص فی الفقہ الاسلامی دار الافتاء اہلسنت
شرکت (Partnership) حدیث پاک کی روشنی میں
حدیث پاک میں ہے: ”عن السائب بن أبي السائب : أنه كان شريك النبي صلى الله عليه و سلم في أول الإسلام في التجارة فلما كان يوم الفتح قال : مرحبا بأخي و شريكي“
یعنی ابتدائے اسلام میں حضرت سائب بن ابو سائب مخزومی تجارت میں نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے شریک تھے۔ جب مکہ مکرمہ فتح ہوا تو حضورصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ان الفاظ کے ساتھ ان کو مخاطب فرمایا: ”خوش آمدید میرے بھائی اور میرے شریک۔“ (مستدرک علی الصحیحین، جلد2، صفحہ 69، دارالکتب العلمیہ)
ایک اور حدیث پاک میں ہے: ” عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رفعہ قال: ان اللہ تعالیٰ یقول انا ثالث الشریکین ما لم یخن احدھما صاحبہ فاذا خانہ خرجت من بینھما“
یعنی حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ میں دو شریکوں کے درمیان تیسرا ہوں، جب تک ان میں سے کوئی اپنے ساتھی کے ساتھ خیانت نہ کرے، جب کوئی خیانت کرتا ہے تو میں ان سے جدا ہوجاتا ہوں۔ (سنن ابی داؤد، کتاب البیوع، باب الشرکۃ، حدیث 3383)
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعثت مبارکہ کے وقت بھی لوگ آپس میں عقدِ شرکت (Partnership) کیا کرتے تھے پیارے آقاصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اس کو باقی رکھا اور اس سے منع نہیں فرمایا ۔
بدائع الصنائع میں ہے: ”بعث رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم والناس یتعاملون بھذہ الشرکۃ فقررھم علی ذلک حیث لم ینھھم و لم ینکر علیھم، والتقریر احد وجوہ السنۃ “
یعنی نبی اکرمصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بعثتِ مبارکہ کے وقت لوگ عقدِ شرکت کیا کرتے تھے حضورصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے لوگوں کو اس پر برقرار رکھا اور انہیں اس سے منع نہیں فرمایا اور جب کوئی عمل حضورصلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے سامنے کیا جائے اور آپ اس سے منع نہ فرمائیں تو اس سے بھی سنت کا ثبوت ہوتا ہے۔ (بدائع الصنائع، جلد7، صفحہ 512)
شرکت (Partnership) کسے کہتے ہیں ؟
دو یا دو سے زائد افراد کا مل کر کام کرنا شرکت(Partnership) کہلاتا ہے۔شرکت کی بعض اقسام میں دونوں فریق کا سرمایہ ملانا ضروری ہوتا ہے اور بعض میں دونوں بغیر سرمایہ لگائے کام کرتے ہیں۔
شرکت کتنی طرح کی ہوتی ہے؟
شرکت کی دو مرکزی اقسام ہیں :
1. شرکتِ ملک (Joint Ownership)
2. شرکتِ عقد (Contractual Partnership)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع