دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Parday Kay Baray Main Sawal Jawab | پردے کے بارے میں سوال جواب

book_icon
پردے کے بارے میں سوال جواب

روایات کو پیشِ نظر رکھ لیا کریں : {1}حضرتِ سیِّدُنا بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ رَحمتِ عالَم ،  نُورِ مُجَسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ معظّم ہے : ’’جو کسی شخص کی بیوی کو اس کے خلاف بھڑکائے وہ ہم میں   سے نہیں    ۔ ‘‘  (مُسنَد اِمام احمد ج۹ ص ۱۶ حدیث ۲۳۰۴۱) {2} حضرتِ سیِّدُنا جابررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِ نامدار، دو عالم کے مالِک و مختار ، شَہَنشاہِ اَبرار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عبرت نشان ہے : ’’ شیطان اپنا تخت پانی پر بچھاتا ہے ، پھر اپنے لشکر بھیجتا ہے ، ان لشکروں   میں   ابلیس کے زیادہ قریب اُس کا دَرَجہ ہوتا ہے جو سب سے زیادہ فتنے باز ہوتا ہے  ۔  اس کے لشکرمیں   سے ایک آ کر کہتا ہے :  میں   نے ایسا ایسا کیا ہے تو شیطان کہتا ہے  : ’’تُونے کچھ بھی نہیں   کیا ۔ ‘‘ پھر ایک اور لشکر آتا ہے اور کہتا ہے  : ’’میں   نے ایک آدمی کو اس وَقت تک نہیں   چھوڑا جب تک اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جُدائی نہیں   ڈال دی  ۔ ‘‘یہ سن کر ابلیس اسے اپنے قریب کر لیتا ہے اور کہتا ہے  : ’’تُوکتنا اچھا ہے  ۔ ‘‘اور اپنے ساتھ چمٹا لیتا ہے  ۔    (صَحِیح مُسلِم   ص ۱۵۱۱حدیث۶۷ ۔ (۲۸۱۳))

شوہر بے پردَگی کا حکم دے تو ۔  ۔  ۔  ۔  ۔  ۔ ؟

سُوال :  اگر شوہریا سُسرال والے یا ماں   باپ پردے کے بارے میں   کوئی خلافِ شرع حکم دیں  تو کیا کرے ؟

جواب : اس بات میں   اُن کی اِطاعت نہیں   کی جائیگی کہ گناہوں   کے مُعامَلات میں   شوہریا والِدَین وغیرہ کا حکم ماننا ثواب کے بجائے گناہ ہے  ۔  امیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات، علیُّ الْمُرتَضٰی شیرِ خدا  کَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے روایت ہے ، سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ، صاحِبِ مُعطَّر پسینہ، باعِثِ نُزُولِ سکینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ باقرینہ ہے :  ’’لَاطَاعَۃَ فِیْ مَعصِیَۃِ اللّٰہِ اِنَّمَاالطَّاعَۃُ فِی الْمَعرُوْفِ ۔ ‘‘یعنی اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں   کسی کی اطاعت جائز نہیں   اِطاعت تو صرف نیکی کے کاموں   میں   ہے  ۔   ( مُسلِم ص ۱۰۲۳ حدیث ۱۸۴۰ )اِس حدیثِ پاک میں   ارشاد فرمودہ لفظ’’مَعروف ‘‘کی تعریف بیان کرتے ہوئے مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان فرماتے ہیں، ’’مَعروف وہ کام ہے جسے شریعت مَنْع نہ کرے ، معصیَت وہ کام ہے جسے شریعت مَنْع فرما دے  ۔ ‘‘ (مراٰۃُ  ج۵ص۳۴۰ )

بچوں   کا پہلا مکتب ماں   کی گود ہے

سُوال : ایک اسلامی بہن کے لئے علمِ دین کے حصول کابنیادی ذریعہ کون سا ہے ؟

جواب :  ضَرورت کی قَدَرعلم ِدین حاصِل کرنا یقینا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے جیسا کہ حدیثِ پاک میں   فرمایا گیا : طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسلِمٍ ۔  یعنی علم طلب کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے  ۔ (سُنَنِ اِبن ماجہ ج۱ ص۱۴۶ حدیث ۲۲۴)  لہٰذا اس کے لئے سعی(یعنی کوشِش) کرنا لازِمی ہے  ۔ حُصُولِ علم کے مختلف ذرائِع میں   سے ایک ذَرِیعہ والِدَین بھی ہیں  ، بچّے کا پہلامکتب ’’ ماں   کی گود ‘‘ ہے  ۔

             ماں   باپ کیلئے ضَروری ہے کہ اپنی اولاد کی صحیح اسلامی تربیّت کریں    ۔  اس ضِمن میں   دوفرامِینِ مصطَفٰے  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  مُلاحَظہ کیجئے :  {1}’’اپنی اولادکو تین باتیں   سکھاؤ(۱) اپنے نبی (  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)کی مَحَبَّت(۲) اہلِ بَیْت (رِضْوَانُ اللّٰہِ تَعَالیٰ عَلَیْہِم اَجمَعِین)کی مَحَبَّت اور(۳) قِراء َتِ قرآن(اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص۲۵حدیث ۳۱۱){2}اپنی اولاد کے ساتھ نیک سُلوک کرو اور انھیں   آدابِ زندگی سکھاؤ ۔ ‘‘(سُنَنِ اِبن ماجہ ج۴ ص۱۸۹ حدیث ۳۶۷۱)

 عورت شوہر سے علم حاصل کرے

سُوال :  شادی شُدہ عورت کس طرح علم حاصل کرے ؟

جواب :  جتنا ممکن ہو اپنے شوہر سے علمِ دین حاصل کرے  ۔  شوہر پر اس سلسلے میں   بڑی بھاری ذمّے داری عائد ہوتی ہے قرآنِ مجید فُرقانِ حمید پارہ 28 سورُۃُ التَّحریم کی چھٹی آیت : { قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا ترجَمۂ کنزالایمان : اپنی جانوں   اور اپنے گھر والوں   کو اس آگ سے بچاؤ}کے تحت حضرتِ علّامہ جلالُ الدّین سُیُوطِی الشّافِعی علیہ رحمۃ  اللّٰہِ  القوی تفسیرِ دُرِّمَنثور میں   نقل  فرماتے ہیں  کہ حضرتِ ، علیُّ المُرتَضٰی  شیرِ خدا  کَرَّمَ اللّٰہُ تعالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اس آیتِ مبارَکہ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں  : اس آیت کا تقاضا ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے اہلِ خانہ کو خیر(یعنی بھلائی )کی تعلیم دیجئے اور انہیں   آداب ِ زندَگی سکھایئے  ۔  (تفسیر درمنثور ج۸ ص۲۲۵)

                        اعلیٰ حضرت، امام اہلسنّت، مجدِّدِ دین و ملت مولیٰنا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاوٰی رضویہ شریف میں  شوہر پر بیوی کے حُقُوق بیان کرتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں  : ’’نَفَقہ سَکنی(یعنی گزارے کے اَخراجات و رہائش کیلئے مناسِب جگہ)، مہر، حُسنِ مُعاشَرَت(یعنی اچھی طرح رہنے سہنے کا ڈھنگ)، نیک باتوں   اور حیاء و حجاب(یعنی شرم و پردے ) کی تعلیم و تاکید اور اس کے خِلاف(عمل کرنے ) سے منع التّہدِید (یعنی سمجھائے دھمکائے  نیز)ہر جائز بات میں   اِس کی دِلجوئی (کرے ) ‘‘ (فتاوی رضویہ ج۲۴ ص۳۷۱)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن