دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Pan Gutka | پان گٹکا

book_icon
پان گٹکا

بنتا ہے ،  کسی کے کپڑے،  گاڑی یا دیوار وغیرہ پرپِیک ڈال دی تو بندوں کی حق تلفی کے مُعامَلات کا سامنا ہوتا ہے۔ اور وُضُو کے مُعامَلے میں  بھی پان کھانے والے کے لیے سخت آزمائش کا سامنا ہے۔ چُنانچِہ

  پان کھانے والے مُتَوجّہ ہوں  

            میرے آقا اعلٰی حضرت، اِمامِ اَہلسنّت،   ولیٔ نِعمت، عظیمُ البَرَکت،  عظیمُ المَرتَبت، پروانۂِ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین  ومِلَّت،  حامیِٔ سنّت ،  ماحِیِ بِدعت،  عالِمِ شَرِیْعَت ،  پیرِ طریقت، باعثِ خَیْر وبَرَکت،  حضرتِ علامہ مولانا الحاج الحافِظ القاری شاہ امام اَحمد رَضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفتاوٰی رضویہ جلد اوّل صَفحَہ 624تا625پرفرماتے ہیں :  پانوں  کے کثرت سے عادی خُصُوصاً جبکہ دانتوں  میں  فَضا (گیپ)  ہو تجرِبے سے جانتے ہیں  چھالیہ کے باریک رَیزے اور پان کے بَہُت چھو ٹے چھوٹے ٹکڑے اِس طرح مُنہ کے اَطراف و اَکناف میں  جاگِیر ہوتے ہیں  ( یعنی مُنہ کے کونوں  اور دانتوں  کے کھانچوں  میں  گھس جاتے ہیں )  کہ تین بلکہ کبھی دس بارہ کُلّیاں  بھی اُن کے تَصفِیۂ تام ( یعنی مکمَّل صفائی)  کو کافی نہیں  ہوتیں  ، نہ خِلال اُنہیں  نکال سکتا ہے نہ مسواک ، سوا کُلّیوں  کے کہ پانی مَنافِذ ( یعنی سوراخوں )  میں  داخِل ہوتا اور جُنبِشیں  دینے ( یعنی ہِلانے)  سے جمے ہوئے باریک ذرّوں کو بَتَدرِیج چُھڑا چُھڑا کر لاتا ہے،  اس کی بھی کوئی تَحدید ( حد بندی )  نہیں  ہوسکتی اور یہ کامِل تَصفِیہ (تص۔فِیَہ یعنی مکمّل صفائی)  بھی بَہُت مُؤَکِّد (یعنی اِس کی سخت تاکید)  ہے مُتَعَدَّد احادیث میں  ارشاد ہوا ہے کہ جب بندہ نَماز کو کھڑا ہوتا ہے فِرِشتہ اس کے مُنہ پر اپنا مُنہ رکھتا ہے یہ جو پڑھتا ہے اِس کے مُنہ سے نکل کر فِرِشتے کے مُنہ میں  جاتا ہے اُس وَقت اگر کھانے کی کوئی شے اُس کے دانتوں  میں  ہوتی ہے ملائکہ کو اُس سے ایسی سخت اِیذ ا ہوتی ہے کہ اور شے سے نہیں ہوتی ۔ (چُنانچِہ)

            فِرشتوں  کو اِیذا ہوتی ہے

    حُضُورِ اکرم ، نُورِ مُجَسّم ، شاہِ بنی آدم ، رسولِ مُحتَشَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:  جب تم میں  سے کوئی رات کو نَماز کیلئے کھڑا ہو تو چاہئے کہ مِسواک کرلے کیونکہ جب وہ اپنی نَماز میں  قِرا ئَ ت (قِ ۔را، ئَ ت)  کرتا ہے تو فِرِشتہ اپنا منہ اِس کے منہ پر رکھ لیتا ہے اور جو چیز اِس کے منہ سے نکلتی ہے وہ فِرِشتے کے منہ میں  داخِل ہوجاتی ہے ۔ (شُعَبُ الْاِیمان ج ۲ ص ۳۸۱ رقم ۲۱۱۷ )  اور طَبَرانینے کَبِیر میں  حضرت ِ سیِّدُناابو ایُّوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کی ہے کہ دونوں  فِرِشتوں  پر اس سے زِیادہ کوئی چیزگِراں  (یعنی تکلیف دہ)  نہیں  کہ وہ اپنے ساتھی کو نَماز پڑھتا دیکھیں  اور اس کے دانتوں  میں  کھانے کے رَیزے پھنسے ہوں ۔

  (اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۴ص۱۷۷حدیث۴۰۶۱)

اِفطار میں  اِحتیاط

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  بالخصوص رَمَضانُ المبارَکمیں  اس بات کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ مسجِد میں  ایک آدھ کَھجور سے اِفطار کرکے منہ میں  اس طرح ہِلاجُلا کر پانی پئے کہ مُنہ میں  مٹھاس اور کوئی ذرّہ باقی نہ رہے اگر پھل یا پکوڑے سموسے وغیرہ بھی کھائے تو منہ اور دانت اچھی طرح صاف کرنے ہوں  گے دورانِ نماز کوئی ذَرّہ یا رَیشہ دانتوں میں  پھنسا ہوا نہیں  رہنا چاہیے۔ اگر مُنہ صاف کرنا دشوار ہو یا نمازِ مغرِب کی جماعت کی کوئی رَکعَت فوت ہوتی ہو تو آسانی اسی میں  ہے کہ صِرف پانی سے اِفطار کرلے کہ پانی سے اِفطار کرنا بھی سنَّت ہے۔ چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا اَنَس بن مالِک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :  میں  نے اللہ عَزَّ وَجَلَّکے مَحبوب ،  دانائے غُیُوب،  مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو کبھی اس طرح نہیں  دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِفطار سے پہلے نَماز مغرِب ادا فرمائی ہو،  چاہے ایک گُھونٹ پانی ہی ہوتا۔ ( آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اس پانی سے افطار فرماتے)   (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی ج۳ص۳۲۴حدیث۳۷۸۰)

تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ،  دعوتِ اسلامی  کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، ہرماہ کم از کم تین دن کیلئے مَدَنی قافِلے میں  سفر کرتے رہئے اور    ’’  فکرِ مدینہ  ‘‘ کے ذَرِیعے روزانہ مَدَنی اِنعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر مَدَنی ماہ کی ابتِدائی دس تاریخوں  کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کوجَمع کرواتے رہئے تو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّان ذرائع سے بے شمار سنتیں  سیکھنے کا موقع ملتا رہے گا۔

یاربِّ مصطَفٰے عَزَّ  وَجَلَّ! جو مسلمان پان ،  گٹکا ،  خوشبودار چھالیا،  مَین پوڑی،  پان پراگ،  تمباکواور سگریٹ وغیرہ کی عادتوں  سے جان چُھڑانا چاہتے ہیں  اُن کے لیے آسانیاں  عطا فرما اور انہیں  ان چیزوں  سے نَجات بخش ،  ہماری بے حساب مغفِرت فرما۔ اُمّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بخش دے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

نوٹ: یہ رسالہ پہلی بار ۱۱ شوال المُکرّم ۱۴۲۷ھ  (بمطابق4-11-2006)  کو ترتیب پایا اور کئی بار شائع کیا گیا پھر ۱۵ محرّمُ الحرام ۱۴۳۳  (بمطابق11-12-2011) میں  اِس پر نظرِ ثانی کی۔

 

غمِ مدینہ و بقیع و مغفرت و

بے حساب  جنّت الفردوس  میں آقا کے پڑوس کا طالب

۱۱ شوال المکرم ۱۴۳۳ھ

2006-11-4

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن