30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
استعمال کی خود پر اور ہوسکے تو اپنے بال بچوں پر بھی سَخت پابندی ڈالیے:
’’ حیدر آباد اور اس کے قُرب وجَوار میں مُضِرِّصِحّت مین پوڑی اور گٹکے کے اِستِعمال کے باعِث20افراد کو اِنتہائی نازُک حالت میں مختلف اَسپتالوں میں داخِل کیا گیا ہے جب کہ تقریبا 500 افراد بلڈ کینسر اور گلے کی بیماریوں میں مبتَلا ہوگئے ہیں ۔ واضح ہو کہ ’’ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدر آباد ‘‘ کی جانب سے مین پوڑی اورگٹکے کی تیاری اور فروخت پر پابندی ہے۔ لیکن حیدر آباد سٹی، لطیف آباد ، قاسِم آباد اور اندرونِ سندھ مُضِرِصِحّت مَین پوڑی اور گٹکے کی تیاری اور کھلے عام فروخت جاری ہے۔ بعض نُمُونے ٹیسٹ کے لیے ’’ پاکستان کونسل آف سائیٹنفک اینڈ انڈسٹریل رِیسرچ لیبارٹریز ‘‘ کو روانہ کئے گئے تھے جس نے 2004 ۔ 9۔9 کو اپنی رَپورٹ میں گٹکے اورمین پوڑی کے نُمُونوں کومُضِرِّ صِحّت قرار دیا تھا۔ حیدَر آباد کی ’’ شہری بچاؤ ایکشن کمیٹی سندھ ‘‘ نے ایک سروے رَپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ مَین پوڑی کی تیاری میں 70 فیصد کَھجور کی گُٹھلیاں اور30 فیصد غیر مِعیاری چھالیا استِعمال کی جارہی ہیں ۔ مین پوڑی اور گٹکے میں گلی سڑی چھالیا ، مُلتانی مِٹّی، غیر مِعیاری تمباکو، چُونا اوررنگ (Paint) میں استعمال ہونے والے پہاڑی پتّھر کاسُفُوف (پاؤڈر) استِعمال کیا جارہا ہے جس کے باعِث لوگوں میں کینسر اور دیگر مُہلِک اَمراض تیزی سے پھیل رہے ہیں ۔ ‘‘ حیدَر آباد (بابُ الاسلام پاکستان) کے ’’ مین پوڑی ‘‘ کھانے والوں کے لرزہ خیز واقِعات مُلاحَظہ ہوں ۔ چُنانچِہ
حیدَر آباد (بابُ الاسلام پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے: غالِباً ۱۴۲۱ھ کی بات ہے ، میں حیدرَ آباد سے بابُ المدینہ (کراچی) جانے کے لیے کم و بیش دوپَہَر2 بجے بس میں سُوا رہوا، برابر کی نِشَست پر بیٹھے ہوئے ایک اسلامی بھائی سے بات چیت شُروع ہوئی۔ دَورانِ گفتگو اُنہوں نے جو کچھ بتایا وہ اپنی یادداشت کے مطابِق عرض کرتا ہوں : ’’ میں مین پوڑی کھانے کا اِنتِہائی شوقین تھا ، مگر اب میں نے اِس سے جان چُھڑالی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے تقریباً تمام دوست مین پوڑی کھانے کے عادی تھے۔ ان میں سے 5 کینسر کا شکار ہوگئے۔ جن میں سے تین اب تک فوت ہوچکے ہیں اور جو 2 زندہ ہیں انہیں ڈاکٹروں نے جواب دے دیا ہے۔ آپ دعا فرمائیں اللہ عَزَّ وَجَلَّانہیں شِفا عطا فرمائے۔ ‘‘
پُھلَیلی (حیدَر آباد ، بابُ الاسلام پاکستان) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: غالِباً 1992کی بات ہے کہ ہمارے ایک جواں سال عزیز مین پوڑی کھانے کے اِس قَدَر عادی تھے کہ مین پوڑی مُنہ میں رکھ کر سوبھی جاتے تھے اِبتِداء ً ان کے اُلٹے گال کی طرف چھالا پڑا جو بڑھتے بڑھتے کینسر کی صورت اِختیار کر گیا۔عِلاج کروایا مگر مَرَض بڑھتا رہا اور چند ہی ماہ میں رُخسار (یعنی گال) کے آر پار سوراخ ہوگیا اور آہِستہ آہِستہ گال کا گوشت گل کر اس طرح جھڑنے لگا جیسے جلا ہوا کاغذ جھڑتا ہے کچھ ہی عرصے میں گال کا تقریباً حصّہ گل کرجَھڑ گیا۔ جس کی وجہ سے پورا جَبڑا نظر آتا اور جو بھی چیز کھانے یا پینے کی کوشِش کرتے وہ باہَر نکل آتی ، وہ اپنے مُنہ پر کپڑا ڈالے رہتے، بدبُو کے باعِث خوشبو وغیرہ لگاتے۔ حالت جب بَہُت بگڑی تو انہیں علاج کے لیے جیسے تیسے مرکز الاولیاء لاہور لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر لوٹا دیا کہ اب ان کا بچنا بَہُت مشکل ہے، شاید یہ چند دِنوں کے مہمان ہیں ۔ جب واپَسی کے لیے بس میں بیٹھے تو دیگر مسافِروں نے بدبو کے بھپکوں اور مرض کی نوعیت دیکھ کر احتجاج شُروع کردیا کہ ہم ایسے مریض کے ساتھ سفر نہیں کرسکتے۔ بالآخِر انہیں بذریعہ ٹرین راستے میں خوشبو کا اسپرے کرتے ہوئے لایا گیا۔ گھر آنے کے بعد کچھ ہی دِنوں میں ان کا انتِقال ہوگیااللہ عَزَّ وَجَلَّہماری، مرحوم اسلامی بھائی کی اور اُمّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مغفِرت فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مین پُوڑی کھانے والے کی حِکایت
پان کے ساتھ تمباکو کا استِعمال نقصانات میں مزید اِضافہ کرتا ہے، اسی طرح خوشبودار سونف سُپاری بھی مُضِرِّصِحّت ہے اورمین پوڑی تو اس قَدَر خطرناک ہے کہ اس کی طرف دیکھنا بھی نہیں چاہیے۔ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میں نے لیاقت آباد (بابُ المدینہ پاکستان) کے ایک نوجوان کو دیکھا ہے جو مین پوڑی کھانے کا عادی تھا۔ بے چارے کو گلے کا کینسر ہوگیا ہے، غذا اُترنی بند ہوگئی تھی تو ڈاکٹروں نے گلے کی طرف سُوراخ کرکے غذا پہنچانے کے لیے نالی لگادی ہے۔
پان کا نِعمَ البَدَل
پان وغیرہ کا نِعمَ البَدَل (Alternative) یوں کرلیجئے کہ اگر گارنٹی شدہ اصلی کتّھا مل جائے فَبِھا (یعنی بہتر) ورنہ سُلَیمانی پان یعنی بِغیر کتّھے چونے کے، پان کے سبز پتّے پر بے خوشبوفَقَط سادہ چھالیا کے تین ٹکڑے رکھ کر کھا لیجئے۔ مگر یہ بھی کبھی کبھار کھائیے اس کی عادت مت بنائیے اِکّا دُکّا بازاری پان کھانے میں یہ بھی خطرہ رہتا ہے کہ اگر چَسکا لگ گیا تو بار بار کھانے کو جی چاہے گا اور یوں عادت پڑسکتی ہے، لہٰذا اس کی جگہ بِغیر خوشبو لگی الائچی یا بِغیر خوشبو کا سَونف دَھنیا بھی استِعمال کیا جاسکتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی میٹھی گولیاں ہر گز نہ کھائیں کہ میری ناقص معلومات کے مطابق اس پر کھانے کا رنگ (Food colour) نہیں چڑھتا اس لیے کپڑے رنگنے کا رنگ چڑھاتے ہیں ۔ زیادہ پان کھانے والے کے ہونٹ اور دانت وغیرہ گہرے لال اور بدنُما ہوجاتے ہیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر ثواب دلانے والی اچّھی اچّھی نیّتیں نہ ہوں تو بازاری پان کھانے میں آخِرت کے مُعامَلے میں بھی نقصان ہی نظر آرہا ہے کہ زندَگی کے انمول لمحات پان چھالیا چبانے کی نَذر ہوجاتے ہیں ، اس دَوران انسان ذِکر و دُرُود سے دُور اورتِلاوت سے معذور رَہتا ہے۔ بار بار پِیک تُھوک کر دوسروں کے لیے گِھن کا باعِث
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع