دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Pan Gutka | پان گٹکا

book_icon
پان گٹکا

طرح طرح کی خوشبو دار سُپاری کھاتے ہیں  ان کی خدمت میں  عَرض ہے:  ایک ڈاکٹر کے بیان کے مطابِق گُردے میں  80 فیصد پتھری چھالیا کے سبب ہوتی ہے۔مَعَاذَ اللہ عَزَّوَجَلَّگردہ ناکارہ  (Fail) ہوجانا یا اس میں  کینسر  ( Kidney cancer) ہوجانا بھی پان گٹکے کے کثرتِ استِعمال کے نقصانات میں  سے ہے۔

خوراک ناک سے باہَر آ جاتی ہے

          دعوتِ اسلامی کے عالَمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ کراچی کے اندررَمَضانُ المبارک ۱۴۲۶میں  آخِری عَشَرے کے اجتِماعی اعتکاف میں  3000سے زائد اسلامی بھائی مُعتکِف تھے۔ دورانِ اعتکاف نَمازِظُہر کے بعد ’’ مَدَنی مذاکرے ‘‘  میں  ایک دن سگریٹ اور پان گٹکے کی تباہ کاریاں  بیان کی گئیں  اور کئی عادی اسلامی بھائیوں  نے اُٹھ اُٹھ کرپان گُٹکا اور سگریٹ کااستِعمال تَرک کرنے کاعَہد کیا،  اِسی دَوران کسی نے ایک پرچی دی جس میں  دعوتِ اسلامی کے کسی ذمّے دار نے لکھا تھا:  ٹنڈو آدم  (بابُ الاسلام سندھ ،  پاکستان)  میں  ایک بار دعوتِ اسلامی کے ایک’ ’ مَدَنی مشورے ‘‘  کے بعد ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ میرا بھائی چھالیا بَہُت کھاتا تھا اس کو گلے کا کینسر ہوگیا ہے جو چیز مُنہ سے کھاتا ہے وہ ناک سے نکل جاتی ہے!

 گُٹکا خور کی حِکایت

          ایک اسلامی بھائی نے بتایا کہ عزیز آباد  ( بابُ المدینہ کراچی،  پاکستان)  کے 28 سالہ اسلامی بھائی سے مُلاقات ہوئی۔ اُنہوں  نے ناک کے نیچے سے اپنا مُنہ چھپایا ہوا تھا،  وجہ پوچھنے پر کپڑا ہٹا دیا۔ بدبُو کا ایک زور دار بھبکا اُٹھا،  آہ ! بے چارے کے چِہرے کے نچلے حصّے کا گوشت کینسر کی وجہ سے سڑ کر جھڑ چکا تھا اور دانت نظر آرہے تھے۔ بَمشکِل تمام اُنہوں  نے بتایا کہ میں  گُٹکا کھانے کا عادی تھا یہاں  تک کہ گُٹکا مُنہ میں  رکھ کر سو بھی جاتا تھا۔ کچھ ہی دنوں  کے بعد یعنی15  شَعبانُ الْمُعَظَّم ۱۴۲۵ کو اُن کا انتِقال ہوگیا۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّہماری،  مرحوم اسلامی بھائی کی اور امّتِ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی مغفِرت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ایک ڈاکٹر کے تَأَثُّرات

            ایک ڈاکٹر کا بیان ہے،  میں  نے  سِوِل اَسپتال  (بابُ المدینہ کراچی ، پاکستان)  کی چار سالہ سروس میں  مُنہ کے کینسر میں  اکثر نوجوانوں  ہی کو مبتَلا دیکھا ہے۔ اِس کی وجہ سگریٹ،  پان ، چھالیا،  تمباکو اور مین پوڑی کا بے تَحاشہ استِعمال ہے۔ یہ چیزیں  نہ جانے کتنوں  کو کینسر کے مَرَض میں  پٹخ دیتی ہیں ۔ بعض لوگوں  کا یہ کہنا مناسِب نہیں  کہ  ’’  فُلاں  ایک عرصے سے پان کھارہا ہے اُس کو توکچھ نہیں  ہوتا!  ‘‘ ہم اللہ عَزَّ وَجَلَّسے عافِیّت کا سُوال کرتے ہیں ،  آج نہیں  بھی ہوا تو کل  ’’ کچھ ‘‘  ہوسکتا ہے۔ نفسانی خواہِش اور چندمِنَٹ کے لُطف کی خاطر اپنی قیمتی جان کو خطرے میں  ڈالنا دانِشمندی نہیں ، بَہَرحال ان چیزوں  کے کثرتِ استعمال میں  جانی و مالی ہر طرح سے نقصان ہے۔ ایک چھوٹا سا پان بابُ المدینہ کراچی میں (تادمِ تحریر یعنی ۳۰  ربیعُ الغوث ۱۴۲۶)  2روپے 50 پیسے کا ملتا ہے اگر روزانہ کوئی10 پان کھائے تو یومیہ25 روپے ہوئے اور اس طرح وہ مَدَنی برس کے حساب سے سالانہ 9125 روپے کے پان کھا کر تھو تھو کرتا ، پچکاریاں  مارتا اور بجائے فائدے کے اتنی بھاری رقم میں  طرح طرح کے اَمراض خرید رہا ہے۔ نیز اگر کوئی بیماری لگ گئی تو علاج پر ہزار ہا روپے کا خَرچ مزید برآں  اور پچکاری مار کر کسی کی دیوار کو رنگین کردیا تو اُس کی دل آزاری و حق تلفی کے گناہِ کبیرہ کا امکان جدا۔

کیچڑ آلود دیوا رکی حکایت

          جو لوگ دوسروں  کی دیواروں  پر پان کی پِیک تھوکتے،  بِغیر اجازتِ مالِکِ مکان چاکِنگ کرتے،  پوسٹر لگاتے اور جان بوجھ کر کسی طرح سے اُس کے رنگ و چونے وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا باعث ہو کر سخت گنہگار اور جہنَّم کے حقدار بنتے ہیں  اُن کی توجُّہ کے لیے ایک ایمان افروز حِکایت پیش کی جاتی ہے ،  چُنانچِہ  کروڑوں  حنفیوں  کے عظیم پیشوا حضرتِ سیِّدُنا امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَماپنے ایک مَقروض مَجوسی سے قرض کی وُصُولی کے لیے تشریف لے گئے ، گھر کے قریب اتِّفاق سے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہکی نعلِ شریف کیچڑ میں  سَن گئی اُس کو صاف کرنے کے لیے آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے جھاڑا تو کچھ گندَگی اُڑ کرمَجوسی کی دیوار سے لگ گئی۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ اِس اُلجھن میں  پڑ گئے کہ اگر صاف نہیں  کروں  گا تو دیوار گندی رہے گی ،  گندَگی کُھرچوں  گا تو مِٹّی وغیرہ جھڑے گی اور یوں  دیوار کو نقصان پہنچے گا۔ اسی شَش وپنج میں  آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے مکان کا دروازہ کھٹکھٹایا، جب مَجوسی نے باہَر نکل کر امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَمکو دیکھا تو سٹپٹا گیا کہ ہو نہ ہو آپ اپنا قرضہ طلب فرمائیں  گے۔ لہٰذا معذِرت چاہنے لگا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے دیوار کا قصّہ بتا کر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ اب آپ ہی تدبیر بتائیے تاکہ یہ دیوار صاف ہوجائے۔ اُس مَجوسی نے جب امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کا یہ تقویٰ اورحُسنِ اَخلاق دیکھا تو بول اُٹھا:  دیوار کی گندَگی رَہنے دیجئے پہلے مجھے داخلِ اسلام کرکے میرے دل کی گندَگی صاف کردیجئے اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّوہ مَجوسی مُشَرَّف بہ اسلام ہوگیا۔  ( تفسیر کبیر ج ۱ ص ۰۴ ۲ )

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! کروڑوں  مسلمانوں  کے چہیتے امام یعنی ہمارے امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کس قَدَر خوف ِ خدا عَزَّوَجَلَّکے حامل تھے۔یقیناً تقویٰ اور پرہیز گاری کا اپنا ایک اثر ہوتا ہے،  امامِ اعظم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْاَکْرَم کی مَدَنی سوچ دیکھ کر اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّوہ آتَش پرست شخص مسلمان ہوگیا۔

سِند ھ میں  گُٹکے کی تباہ کاریاں

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بابُ الاسلام (سندھ،  پاکستان)  بالخصوص حیدَر آباد میں  ناقِص مین پوڑی اور سڑی ہوئی چھالیا کے گٹکے نے تباہی مچارکھی ہے۔ انٹرنیٹ کی ویب سائیٹ  ’’ جنگ آن لائن ‘‘ ۱۳ صفرُالمُظَفّر ۱۴۲۶ھ  ( بمطابق 23.3.2005) کی ایک طویل خبر کو مختصر کرکے پیش کرتا ہوں  پڑھئے اور لرزیئے نیز بازاری پان،  چھالیا،  گٹکا اور مین پوڑی کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن