30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پتہ نہیں تھا کہ میں ایسا شخص ہوں جس نے یہودیوں جیسی شکل بنا رکھی ہے نہ تو مجھے معلوم تھا اور نہ ہی آج تک کسی نے یہ بتایاکہ داڑھی منڈوانے والا یہودیوں جیسی شکل والاہے ۔ بس میں آپ سے وعدہ کرتاہوں کہ یہودیوں جیسی شکل نہیں بناؤں گا بلکہ اب سنّت کے مطابق داڑھی بڑھاؤں گا ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : مجھے بعد میں لوگوں نے بتایا کہ یہ ہمارے علاقے کا بدمعاش تھا ۔ ہم نے جان بوجھ کر اسے اجتماع کی دعوت نہیں دی کیونکہ ہمیں ڈر تھا کہ اگر یہ آگیا تو دَنگافساد کر کے اجتماع کے انتظامات دَرہم برہم کردے گا ۔ شاید یہ خود ہی بیان کی آواز سن کر اجتماع میں شریک ہوا اور یوں اس کے اندر مدنی انقلاب برپا ہو گیا ۔
امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہفرماتے ہیں : خدا جانے وہ اب زندہ بھی ہے یا نہیں ؟ برسوں پرانی بات ہے اس نے اپنے گھر میری دعوت کی تھی اور سارے اہلِ خانہ کو عطاری بھی بنایا تھا ۔ چہرے پر داڑھی شریف سجائی ، سر پر زلفیں رکھیں اور غنڈا گردی چھوڑ کر باعمل مبلغ بن گیاتھا ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(حکایت : ۳)
۶محرم الحرام۱۴۳۰ ھ23دسمبر 2009ء بروز جمعرات جب امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ فیضانِ مدینہ پہنچے تو جماعت کھڑی ہونے والی تھی جبکہ سامنے چھت پرمزدور کام میں مگن ہتھوڑے چلا رہے تھے ۔ جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزدوروں کو دیکھا تو ٹھہر گئے اور بلند آواز سے صدا لگاکر یوں نیکی کی دعوت پیش فرمائی : جماعت کھڑی ہونے والی ہے، مزدور اسلامی بھائی بھی نماز ادا فرمالیں ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!نماز کے لیے جاتے ہوئے لوگوں کو نماز کی دعوت دینااللّٰہ والوں کا پسندیدہ کام ہے ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ہمیں مدنی انعام بھی عطا فرمایا ہے کہ کیا آج آپ نے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صَف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ باجماعت ادا فرمائیں ؟نیز ہر بار کسی ایک کو اپنے ساتھ مسجد لے جانے کی کوشش فرمائی؟لہٰذا اس مدنی انعام پر عمل کی نیّت فرما لیجئے ۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(حکایت : ۴)
۵ محرم الحرام۱۴۳۱ھ23 دسمبر2010 بروز بدھ کم و بیش دوپہر02 : 25 پرنمازِ ظہر کی ادائیگی کے بعد دو اسلامی بھائی امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ کی بارگاہ میں آپ کے گھر حاضر ہوئے تو دیکھا کہ ایک اسلامی بھائی اندر آرام کر رہے ہیں ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ نے ان دونوں سے فرمایا : یہ روزے سے ہیں لیکن اس وقت انہیں بخار کے ساتھ ساتھ اِسہال کی بھی شکایت ہے ۔ میں نے ان کی عیادت کرکے روزہ پورا کرنے کی ترغیب دلائی ہے ۔ آپ دونوں بھی عیادت فرما لیجئے مگر یہ نہ بتائیے گا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع