دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paikar e Sharm o Haya – Qist 7 | پیکرِ شرم و حیا

book_icon
پیکرِ شرم و حیا

کرنا(۳)ضرورت سے زیادہ کھانا پینا یا پہننا(۴) جو دل چاہے وہ کھا، پی لینا یا پہن لینا(۵)دن رات میں بار بار کھاتے پیتے رہنا جس سے مِعدہ خراب ہو جائے بیمار پڑ جائے(۶)مُضِر اور نقصان دہ چیزیں کھانا پینا (۷)ہر وقت کھانے پینے کے خیال میں رہناکہ اب کیا کھاؤں آئندہ کیا پیوں  ۔ ‘‘

           مزید فرماتے ہیں : ’’اللّٰہ تعالیٰ ان میں سے ہر اِسراف کرنے والے کو ناپسند کرتا ہے  ۔ ایسے لوگ اللّٰہ کی بارگاہ میں نا مقبول ہیں  ۔ ‘‘(تفسیر نعیمی، ۸ / ۳۹۰بتصرف)

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! افسوس صد افسوس! ہمارے ہاں رزق کا اسراف اور بے قدری عام ہے ۔ ایک طرف لذیذ اور عُمدہ کھانے کا شوق تو دوسری طرف کھانے کا ایسا ضِیَاعْ کہ اَلاَمَان وَ الْحَفِیظ ۔  اس کے نظارے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں عام دکھائی دیتے ہیں  ۔ ہوٹلوں میں لذیذ کھانے کھانا اور پھرآدھا کھانا پلیٹوں میں چھوڑ دینا، روٹی کے ٹکڑے نیچے گر جائیں تو انہیں نہ اٹھا نا وغیرہ وغیرہ، شاید رزق میں بے برکتی کی ایک وجہ یہ بھی ہے ۔ رزق کا ادب اور قدربہت ضروری ہے اور ہمارے آقا، مکی مدنی مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اس کی خصوصی تاکید فرمائی ہے چنانچہ

          حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا   فرماتی ہیں  : سلطانِ دوجہاں ، والیِ کون و مکان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمگھر تشریف لائے ، روٹی کا ٹکڑا پڑا ہوا دیکھا تو اسے اُٹھایا ، صاف کیا اور کھا لیا پھرفرمایا : ’’عائشہ! اچھی چیزکا احترام کروکہ یہ جب کسی قوم سے بھاگی ہے تو لوٹ کر نہیں آئی ۔ ‘‘(ابن ماجہ، کتاب الاطعمۃ، باب النہی عن إلقاء الطعام، ۴ / ۵۰، حدیث : ۳۳۵۳ )

          اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں رزق کی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائے  ۔ کھانا کھانے کی سنّتیں اور آداب نیز رزق کی اہمیت جاننے کے لئے امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مشہورِ زمانہ کتاب ’’فیضانِ سنّت‘‘ کا باب ’’آدابِ طعام‘‘ خود بھی پڑھیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

     (حکایت  : ۲)

امیرِ اہلسنت اور نیکی کی دعوت

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اگر کوئی با عمل شخص جذبۂ اخلاص کے ساتھ  نیکی کی دعوت دے تو اسکے الفاظ میں تاثیر ہواکرتی ہے ۔ اس کے بظاہر سادہ  الفاظ بھی پتھر دل کو نرم کردیتے ہیں  ۔ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہبھی علم و عمل کے پیکر ہیں ۔ اسی لئے آپ کے سادہ اور خلوص سے بھرے الفاظ لاکھوں لوگوں کی ہدایت کا سبب بن جاتے ہیں اور معاشرے کے بہت سے بگڑے ہوئے لوگ توبہ تائب ہو کر سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے لگتے ہیں چنانچہ

بدمعاش کی توبہ

           ایک بار کراچی کے مشہور علاقے کیماڑی میں شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان تھا  ۔ بیان کے اِختتام پر جب ملاقات کا سلسلہ شروع ہوا تو علاقے کا ایک اوباش شخص آیااور امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگا ۔  پھرامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی اور رو رو کر وعدہ کیا کہ میں کبھی داڑھی نہیں منڈاؤں گا، مجھے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن