30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بھلائی ہے ۔
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
(حکایت : ۲۰)
دعوتِ اسلامی کے اَوائل کی بات ہے : امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ داڑھی شریف رکھنے کے موضوع پر بیان فرما رہے تھے کہ دورانِ بیان ایک بوڑھاشخص کھڑا ہوا، اس نے لوگوں کی پرواہ کیے بغیر انتہائی بے ہودہ انداز میں بلند آواز سے بولنا شروع کردیا : اوئے ملاں !سن!حدیث میں ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم نے پہلے صحابۂ کرام کو داڑھی رکھنے کا حکم دیا تھا پھر کافروں کے مظالم سے بچنے کے لیے داڑھیاں منڈوانے کا حکم دے دیا تھا ۔ (مَعَاذَ اللّٰہ) امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس کی بات کے دوران ہی ارشاد فرمایا : مجھے ایسی کوئی حدیث نہیں سننی جو آج تک محدثینِ کرام کو نظر ہی نہیں آئی ۔ کیونکہ حدیث میں تو ہے : سرکار دوعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانکو حکم دیا : ’’ مونچھیں پست کرو، داڑھیوں کو معافی دو اور یہودیوں کی سی صورت مت بناؤ‘‘(شرح معانی الآثار للطحاوی، کتاب الکراہۃ، باب حلق الشارب، ۴ / ۲۸، حدیث : ۶۴۲۴) ۔ اب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس کی جانب التفات نہ فرمایااور اپنا بیان اسی طرح جاری رکھا ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : اللّٰہ کرے وہ بوڑھاتوبہ کرچکا ہو ۔
حدیث کے معاملے میں احتیاط لازم ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!علمِ دین سے دوری کی وجہ سے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے اپنی اٹکل سے کوئی بات کہہ دیتے ہیں اور اسے سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی طرف منسوب کردیتے ہیں کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے یوں ارشاد فرمایا ہے ، یاد رکھئے! کسی بھی ایسی بات کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی طرف منسوب کرنا جو آپ نے نہ کہی ہو یہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر افتراء(جھوٹ باندھنا) ہے اور ایسے شخص کے لیے حدیثِ پاک میں سخت وعیدہے چنانچہ
حضرت سیدنا ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُماسے مروی ہے کہ نبیٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا : جب تک تمہیں علم نہ ہو میری طرف سے حدیث بیان کرنے سے بچو، جس نے جان بوجھ کر میری طرف جھوٹ منسوب کیا وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنالے ۔ (ترمذی، کتاب تفسیر القراٰن عن رسول اللّٰہ، باب ماجاء فی الذی یفسر القراٰن برایہ ، ۴ / ۴۳۹، حدیث : ۲۹۶۰)
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد
(حکایت : ۲۱)
اعلٰی حضرت کی قِیام گاہ کا ادب
۱۴۲۰ھ بمطابق 1999ء امیرِ اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں اجمیر شریف (ہند)حاضر ہوئے ۔ ایک اسلامی بھائی نے آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قِیام کا انتظام ایسے مکان میں کیا جس کے بارے میں مشہور تھا کہ اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنّت شاہ احمد رضا خان عَلَیْہ رَحْمَۃُ الرَّحمٰن نے بھی یہاں قیام فرمایا تھا ۔ امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے یہ فرماتے ہوئے اس مکان میں ٹھہرنے سے انکار کر دیا کہ جس مقام پر اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنْ نے قیام فرمایا ہواس جگہ ٹھہرنا مجھے اپنے لیے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع