دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paikar e Sharm o Haya – Qist 7 | پیکرِ شرم و حیا

book_icon
پیکرِ شرم و حیا

اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بات سُن کر اس نے کہا :  اچھا!میں نے کل جو دوسرے آدمی سے رَمی کروائی وہ کیا غلط کیاتھا؟ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا : جی ہاں !جو شخص چلنے پھرنے پر قادرہو وہ اگر دوسرے سے رَمی کروائے تو اس پر دَم واجب ہو جاتا ہے ۔  آپ نے باوجودِ قدرت کسی سے کنکریاں پھینکوا دیں اس لیے آپ کے لیے بھی یہی حکم ہے ۔  امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بات سنتے ہی اس کی حالت ایسی ہو گئی کہ گویا اس پرکوئی پہاڑ ٹوٹ پڑا ہو ۔ وہ فوراً آپے سے باہر ہو گیااورڈانٹتے ہوئے چلا کر بولا : ’’اپنا مسئلہ اپنے پاس رکھ! خوامخواہ میں دم واجب ہو گیا ۔ ‘‘یہ کہہ کروہ چلا گیا ۔  امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اُس کے اِس جارحانہ انداز پر کسی قسم کے جذباتی پن کا مظاہرہ نہیں فرمایابلکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صبر کا جام نوش فرمایا ۔  اس پر جدّہ شریف کے ایک اسلامی بھائی (جو اس وقت آپ کے ساتھ تھے) نے عرض کی : آپ کو اس بوڑھے شخص کی بد اخلاقی پر غصہ نہیں آیا؟  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے فرمایا :  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا ماحو ل ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ کوئی کیسا ہی سخت رویہ اختیار کرے ہمیں ہر حال میں صبر اور نرمی ہی اختیارکرنی چاہئے  ۔

ہے فلاح و کامرانی نرمی و آسانی میں                    ہر بنا کام بگڑ جاتا ہے نادانی میں

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                  صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علٰی محمَّد

(حکایت  : ۱۹)

بدکلامی پر صبر

          ایک مرتبہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ایک مسجد میں داڑھی شریف رکھنے کے فضائل اور منڈوانے کی وعیدیں اور عبرتناک واقعات بیان فرما رہے تھے ۔  اتفاق سے حاضرین میں کوئی دنیوی شخصیت بھی موجود تھی جس کے ساتھ اس کے چند ہَمْنَوَا بھی موجود تھے  ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے دورانِ بیان مسئلہ بیان فرمایا کہ ’’ داڑھی منڈانا حرام ہے ۔ ‘‘ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  بیان کر کے جونہی فارغ ہوئے وہ شخص غصے میں لال پیلا ہو چکا تھا :   بِپھْرے ہوئے انداز میں بولا : شراب حرام ، چوری حرام یہ تو سُنا تھا ۔ داڑھی منڈانا حرام یہ کس کتاب میں لکھا ہے؟ مجھے وہ کتاب دکھاؤ؟امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٹھنڈے لہجے میں جواب دیا :  ’’ میرے پاس اس وقت کتاب تو نہیں ہے، البتہ میں آپ کو یہ مسئلہ جلد ہی کتاب سے دکھا دوں گا ۔ ‘‘اُس نے رُعب دار لہجے میں کہا :  نہیں !ابھی دِکھاؤ ۔ مانا جُوا حرام، بدکاری حرام، ڈکیتی حرام ۔ داڑھی منڈانا حرام تم نے کیسے کہہ دیا ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاسے نرمی سے سمجھاتے رہے جناب !یہ مسئلہ کتابوں میں اسی طرح لکھا ہوا ہے ، میرے پاس اس وقت کتاب موجود نہیں میں آپ کو دِکھا دوں گا ۔ مگر اس کی ایک ہی رٹ تھی میں نہ مانوں ! ابھی کتاب دکھاؤ ۔ بالآخر امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس سے اُلجھے بغیرحکمتِ عملی سے ترکیب بنائی اور معاملہ ختم فرمایا ۔   

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقینانیکی کی دعوت دیتے ہوئے سخت کلامی اختیار کرناانتہائی نقصان دہ ہے  ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس شخص کے جارحانہ رویّے کے باوجود نرمی سے ہی پیش آئے ۔  بعض لوگوں کے سمجھانے کا اَنداز کچھ یوں ہوتا ہے کہ میاں اِتنے بڑے ہو گئے ہو تمہیں عقْل نہیں ہے، اَذان ہو رہی ہے، تم نماز کے لئے نہیں آتے، یار!تم تَو نرے بُدُّھو ہو، تمہارا دماغ تَو بالکل خراب ہو گیا ہے ، جہنَّم میں جاؤگے، وغیرہ وغیرہ ۔ یہ اَنداز سخْت ہے اِسے بالکل پذیرائی نہیں ، ایسے طریقے چھوڑنے اور خوش اَخلاقی اپنانے میں ہی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن