دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paikar e Sharm o Haya – Qist 7 | پیکرِ شرم و حیا

book_icon
پیکرِ شرم و حیا

ایک فِرِشتہ مقرَّر فرمادے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تحائف پیش کئے جاتے ہیں ، بِلاشبہ میرا علم میرے وِصال کے بعد وَیسا ہی ہو گا جیسا میری حیات میں ہے ۔  (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی،  ۷ / ۱۹۹، حدیث : ۲۲۳۵۵)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                            صلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(حکایت  : ۱)

مولانااورچائے منگوادوں

          دعوتِ اسلامی کا ابتدائی دور تھا اَمیرِ اَہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کسی ہوٹل میں چائے پینے کی غرض سے تشریف لے گئے ۔  چائے پینے کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے  کپ میں پانی ڈالا اور ہلا کر پی لیا ۔ قریب بیٹھے چند نوجوانوں میں سے ایک نے طنزیہ انداز میں آواز کَسی’’ مولانا اور چائے منگوا دوں  ۔ ‘‘اس جملے کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے  شفقت بھرے انداز میں نظر اٹھا کر انہیں دیکھاا ور مسکرادئیے ۔  قریب جا کر مصافحہ فرمایااورانفرادی کوشش کرتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا :  مجھے مزیدچائے کی حاجت نہیں ، البتہ میں نے کپ میں پانی ڈال کر اس لئے پیا تاکہ رزق کا کوئی ذرہ ضائع نہ ہو ۔ ‘‘آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے مزید نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ایسی پیاری پیاری باتیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں ہر جمعرات کو بعدِ مغرب بتائی جاتی ہیں ۔ ہم بھی وہاں جاتے ہیں ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ بھی جامع مسجد گلزارِ حبیب (سولجر بازار) میں ہونے والے د عوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت کیجئے ۔ ([1])

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ واقعے سے جہاں امیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحمل مزاجی (قوتِ برداشت )اور حُسنِ اَخلاق کا پتہ چلتا ہے وہیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ رزق کی کتنی قدر فرماتے ہیں اور اس کا معمولی سا ذرہ بھی ضائع نہیں ہونے دیتے ۔

رزق کی قدر

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رزق اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے بے شمار انعامات میں سے ایک انعام ہے ۔ جس کی قدر ہر ایک پر لازم ہے  ۔ رزق کی بے قدری کر کے اسے ضائع کردینے کے سبب بے برکتی و تنگ دستی کی آفتیں انسان کو گھیر لیتی ہیں ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمتیں کھانا مگران میں اِسراف سے بچنا حکمِ الٰہیعَزَّوَجَلَّ ہے جیسا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے  :

كُلُوْا وَ اشْرَبُوْا وَ لَا تُسْرِفُوْا ۚ-اِنَّهٗ لَا یُحِبُّ الْمُسْرِفِیْنَ۠(۳۱) (پ۸، الاعراف : ۳۱)

ترجمہ کنز الایمان : کھاؤ اور پیؤاور بڑھو بے شک حد سے بڑھنے والے اسے پسند نہیں ۔

          اس آیت کی تفسیر میں مفسر شہیر ، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : ’’اِسراف ‘‘کامعنی ہے ’’حد سے بڑھنا ‘‘ ۔  حد سے بڑھنا دو طرح کا ہوتا ہے جسمانی و رو حانی، اسی لئے گناہ کو بھی اسراف کہا جاتا ہے : ’’ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَا وَ اِسْرَافَنَا فِیْۤ اَمْرِنَا ‘‘ یہاں دونوں قسم کا اِسراف مراد ہو سکتا ہے ، جسمانی بھی روحانی بھی اور اس کا تعلق لباس، غذا ، پانی سب سے ہی ہے، لہٰذا اِسراف کی بہت تفسیریں ہیں  ۔ (۱)حلال چیزوں کو حرام جاننا(۲) حرام چیزوں کااستعمال



1   یہ دعوت ِاسلامی کا اوّلین مدنی مرکز تھا  ۔ اب ہفتہ وارسنّتوں بھرا اجتماع عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ محلہ سوداگراں پرانی سبزی منڈی باب المدینہ کراچی میں ہرجمعرات بعد نمازِمغرب شروع ہوجاتاہے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن