دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paikar e Sharm o Haya – Qist 7 | پیکرِ شرم و حیا

book_icon
پیکرِ شرم و حیا

عورَت کا مَرد سے انجکشن لگوانا

سُوال : اگر نرس نہ ہو اور انجکشن لگوا نا ضَروری ہو تو عورت کیا کرے؟

جواب : صحیح مجبوری کی صورت میں غیرمرد سے لگوا لے ۔

مرد کا نرس سے انجکشن لگوانا

سُوال : کیا مَر د نرس سے انجکشن لگوا سکتا ہے؟

جواب : نہ انجکشن لگوا سکتا ہے، نہ پٹّی بندھوا سکتا ہے ، نہ بلڈ پریشر نَپوا سکتا ہے، نہ ٹیسٹ کروانے کیلئے خون نکلوا سکتا ہے  ۔ اَلغَرَض بِلا اجازتِ شَرْعی مرد و عورت کو ایک دوسرے کا بدن چُھونا حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے ۔

سر میں لَوہے کی کیل

    فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہ وَ اٰلہٖ وَ سَلَّم :  ’’تم میں سے کسی کے سر میں لوہے کی کِیل کاٹَھونک دیا جانا اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی ایسی عورت کو چُھوئے جو اس کے لیے حلال نہیں  ۔ ‘‘(معجم کبیر، ابوالعلاء یزید بن عبداللّٰہ الخ، ۲۰ / ۲۱۱، حدیث : ۴۸۶)

صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(حکایت  : ۱۱)

نگاہوں کی حفاظت کے لئے ’’حِمٰی‘‘ قائم فرمائی

          ایک بار  ا میر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ  نے ایک اسلامی بھائی  سے ترغیباًارشاد فرمایا :  میں نے اپنے کمرے میں آگے اور پیچھے دیوار سے پہلے ’’حِمیٰ‘‘ قائم کرلی ہے ۔ پھر ’’حِمیٰ‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا :  دراصل بادشاہوں کی زمین کے گردایک حد قائم کر دی جاتی ہے تاکہ جانور وغیرہ بادشاہ کے باغ یا زمین سے دور رہیں اور وہ جگہ جانوروں کے نقصان پہنچانے سے محفوظ رہے اس حد(Boundry line) کو  ’’حِمیٰ‘‘ کہتے ہیں ۔ میں نے اپنے کمرے کی دیوار کی کھڑکیوں سے کچھ پہلے ایک حد قائم کرلی ہے کہ اس سے آگے نہیں جاؤں گا تاکہ کھڑکی سے دور رہ کر تحفظ حاصل رہے ورنہ کھڑکی سے باہر نظر ڈالنے کی صورت میں کسی عورت یا اَمْرَدْ پر نظر پڑ سکتی ہے، اس لیے میں نے اپنے لیے یوں ’’حِمیٰ‘‘ مقرر کرلی ہے ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ مستحبات پر عمل نیز خلافِ اولیٰ اور مشتبہ اُمُور کے اِرتکاب سے خود کو بچانے  کی کوشش کرنا اللّٰہ والوں کا طریقہ ہے ۔ رضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کے طلبگاروں کی   زندگی تقویٰ و پرہیز گاری میں بسر ہوتی ہے اور جس کام میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی نافرمانی کا ذرا سا شبہ بھی ہوتو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے مقبول بندے وہ کام کرنے سے ڈرتے ہیں ۔ اس ضمن میں ایک ایمان افروز حکایت ملاحظہ فرمائیے چنانچہ

سچّا وَرَعْ

          حضرت سیدنا بِشْرْ حافی رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی ہمشیرہ حضرت سیدنا امام احمد بن حنبل رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے پاس تشریف لائیں اور کہنے لگیں  : ’’ہم اپنے مکان کی چھت پر سوت کاتتی ہیں اور ’’ ظاہریہ ‘‘ کی مشعلیں گزرتی ہیں جن کی شعائیں ہم پر پڑتی ہیں کیا ان کی شعاعوں میں ہمارے لئے سوت کاتنا جائز ہے ؟‘‘حضرت سیدنا امام احمدبن حنبل رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے پوچھا : اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں معاف فرمائے ، تم کون ہو؟انہوں نے فرمایا : میں بشر حافی کی بہن ہوں ۔ حضرت سیدنا امام احمدبن حنبل  رَحمۃُ اللّٰہِ تَعَالٰی عَلَیْہِرو پڑے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن