دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paikar e Sharm o Haya – Qist 7 | پیکرِ شرم و حیا

book_icon
پیکرِ شرم و حیا

سے بچانے کا درس تو  ہمیں پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ طیّبہ سے بھی ملتاہے چنانچہ

          ایک مرتبہ حضرت سیّدنا عبداللّٰہبن مسعود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  مسواک توڑنے کے لیے درخت پر چڑھے ۔ آپ کی پنڈلیاں دُبلی پَتلی تھیں ۔ اچانک ہوا چلنے سے (کپڑا ہٹ گیا اور)پنڈلیاں نظر آنے لگیں ۔ لوگ دیکھ کر ہنس پڑے ۔ بے کسوں کے غمخوار، شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے دیکھا تو فرمایا : تم کیوں ہنس رہے ہو؟ انہوں نے عرض کی : یَا نَبِیَّ اللّٰہ!ان کی کمزور پنڈلیاں دیکھ کر ۔  رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :  اُس ذات کی قسم!جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے، یہ دونوں پنڈلیاں میزان پر اُحُد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہیں  ۔ (مسند احمد، مسند عبداللّٰہ بن مسعود، ۲ /  ۱۰۲، حدیث : ۳۹۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(حکایت  : ۶)

شادی میں فکرِ آخرت کا انداز

           یکم رمضان المبارک۱۴۳۰ھ بعد ِنمازِ عشاء  عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ باب المدینہ کراچی میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کے چھوٹے بیٹے حاجی ابو ہلال محمدبلال رضا عطاری المدنی  مَدَّظِلُّہُ العَالِی کا نکاح ہوا ۔  

بعدِ نکاح امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ جب نیچے مکتب میں چند اسلامی بھائیوں کے پاس تشریف لائے جن میں مفتیانِ کرام بھی شامل تھے، توسب نے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہکو مبارکباد دینا شروع کی مگر امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کے چہرے پر خوشی کے آثارظاہر ہونے کے بجائے افسردگی چھا گئی اور آپ نے سب کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : میں نے اس وقت پھولوں کے ہار پہن رکھے ہیں ، میرا بیٹا بھی خوش ہے آپ سب بھی خوش ہورہے ہیں مگر مجھے پھولوں کے یہ ہار  موت کی یاد دلارہے ہیں ۔ یہ فرماتے ہوئے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہبے اختیار رونے لگے یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا ۔ اسی دوران ایک نعت خواں اسلامی بھائی نے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ کے کلام کا یہ پُرسوز شعر پڑھنا شروع کیا :

پھونک دے جومِری خوشیوں کانشیمن آقا

چاک دل ، چاک جگر سوزِ سینہ دے دو

تو شُرَکا پر بھی رِقَّت طاری ہوگئی ۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھاآپ نے!اللّٰہ والوں کی مدنی سوچ کے کیا کہنے!خوشی ہو یا غم ہر وقت موت کو یاد رکھتے ہیں  ۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی لمحہ فکرِ آخرت سے غفلت میں نہ گزر جائے ۔  چنانچہ امیرالمؤمنین حضرت سیّدنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا ایک ایمان افروز واقعہ ملاحظہ فرمائیے  :

سّیدُنا عمر فاروق رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کی عید

          عِیدکے دِن چندحضرات مکانِ عالی شان پر حَاضِر ہوئے تو کیا دیکھا کہ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ در وا زہ بند کرکے زَارو قِطاررو رہے ہیں ۔ لوگوں نے حَیران ہوکر عَرض کی، یاامیرَالْمُؤمِنِین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ !آج تَو عِید ہے جو کہ خوشی مَنانے کا دِن ہے ، خوشی کی جگہ یہ رونا کیسا؟آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے آنسو پُونچھتے ہوئے فرمایا ، ’’ھٰذا یَوْمُ الْعِیْدِ وَ ھٰذا یَوْم ُ الْوَعِیْد‘‘یعنی اے لوگو!یہ عِید کا دِن بھی ہے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن