30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کہ میں نے ایسا کرنے کو کہا ہے بلکہ اپنے طور پر معلوم کرکے عیادت کریں گے تو اس سے ان کی زیادہ دلجوئی ہوگی ۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہ نے اس واقعے میں کیسی حکمتِ عملی سے نیکی پر استقامت اختیار کرنے کی تلقین کا طریقہ سکھایا ہے ۔ ہمیں بھی چاہئے کہ کسی بیمار اسلامی بھائی کو کھڑے ہو کر نماز پڑھتا دیکھیں یا بیماری کے باوجود روزہ رکھنے والے اسلامی بھائی سے ملیں تو اس کی حوصلہ افزائی کریں اور نیکی پر اِستقامت کی تلقین کریں ۔ اس واقعے میں عیادت کا بھی ذکر ہے جو کہ سنّت ہے نیز اس کا کثیر اجر و ثواب بھی ہے چنانچہ
نبیٔ کریم، رَء ُوفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : مسلمان جب اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرتا ہے تو جنت کے باغ میں رہتا ہے حتی کہ لوٹ آئے ۔ (مسلم، کتاب البر والصلۃ، باب فضل عیادۃ المریض، ص ۱۳۸۸، حدیث : ۲۵۶۸)
حضرت سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم ، شاہِ بنی اٰدمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : مسلمان کے مسلمان پر چھ حق ہیں ۔ عرض کی گئی : یارسول اﷲوہ کیا؟ فرمایا : جب تم اس سے ملو تو اسے سلام کرو، جب دعوت دے تو قبول کرو اور جب تم سے خیرخواہی چاہے توکرو، جب چھینکے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی حمدکرے تو اس کا جواب دو، جب بیمارہوتو عیادت کرواورجب فوت ہو جائے تو (اس کے جنازے کے)ساتھ جاؤ ۔ (مسلم، کتاب السلام، باب من حق المسلم للمسلم، ص ۱۱۹۲، حدیث : ۲۱۶۲)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی چاہئے کہ اس سنّت کو بھی عام کریں ۔ عزیز و اَقْرِباء ، دوست اَحْباب یا پڑوس میں کوئی بیمار ہو جائے اور کوئی مانعِ شرعی بھی نہ ہو توکوشش فرما کر ضرور عِیَادت کی ترکیب بنانی چاہئے ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں سنتوں پر عمل کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(حکایت : ۵)
۲۸ ذوالقَعْدَۃُ الْحَرام ۱۴۲۹ھ بروز بدھ بمقام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ (اسٹوڈ یو)میں جامعۃالمدینہ کے طَلبہ جمع تھے ۔ بعدِ سحری امیرِاہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُم العَالِیَہنے فرمایا : آپ لوگوں کی معلومات میں کوئی ایسا طالبِ علم ہے جس نے سب سے کم نمبر لیے ہوں ؟تاکہ میں اس کو تحفہ بھجواؤں …! (سب حیران ہوئے کہ اعلیٰ نمبر والوں کو تحائف و تحسین سے نوازا جاتا ہے اور یہاں کم نمبر والوں کو تحائف سے نوازنے کی بات ہو رہی ہے ) پھرآپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ العَالِیَہنے خود ہی اس کی یہ حکمت ارشاد فرمائی : ایسا کرنے سے اُس طالبِ علم کی دلجوئی ہو گی اور ان شآء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ ازسرِ نو ہمت کرکے پڑھائی پر کمر بستہ ہو جائے گا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!کسی مسلمان کی دل جوئی کرکے اُسے نیکیوں کی جانب مائل کرنا یقینا محمود ہے ۔ اگر کبھی کسی فرد سے کوئی معمولی غلطی ہوجائے جس پر وہ شرمندہ بھی ہو اس کے باوجود سبھی اُس پر برس پڑیں ایسے میں اگر کوئی آگے بڑھ کر اسے سینے سے لگا لے اور اچھے انداز میں سمجھادے تو اُس کے دل میں اِس خیر خواہ کی جگہ خودبخود بن جاتی ہے ۔ اب اگر یہ اسلامی بھائی اسے نیکی کی دعوت یا کسی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دے تو وہ اُسے ٹال نہ سکے گا ۔ اپنے مسلمان بھائی کو احساسِ کمتری
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع