30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ولی کامل کی دعاو دم کی برکت سے مجھے سات سالہ آشوب چشم سے نجات مل گئی وہیں آپکے عطاکردہ تبرک کی برکت دیکھ کر میرا یقین اور بھی بڑھ گیا۔ ٹافی کی صورت میں آپ کے تبرُّک کا ایسا اثر ہوا کہ ٹافی کھانے والے ایک اسلامی بھائی حافظِ قراٰن بن گئے ، ایک امام مسجد بن گئے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے قراء ت کورس کیا ، مدرس کورس کرنے کی سعادت پائی اور ملتان شریف میں مدرس کورس کروانے کی سعادت بھی حاصل کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی بن گیا تادمِ تحریر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم اور امیرِ اہلسنّت کے تَبَرُّک کی برکت سے کم و بیش تقریباً دس ہزار بیانات کر چکا ہوں ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ڈویژن سطح کا خادم ہونے کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہوں ۔ ایک دن گھر میں عزیز و اَقارِب کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا کہ والد صاحب (مرحوم) کا تذکرہ چھڑ گیا کہ نجانے قبر میں کن معاملات کا سامنا کرنا پڑا ہو گا؟ اس پر میں نے کہا : میں نے تو علماء سے یہی سنا ہے جو خوش نصیب مسلما ن اپنی اولاد کی سنّتوں کے مطابق تربیت کرتا ہے وہ سعادتوں کا حق داربنتا ہے۔ مجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت سے امید ہے کہ میرے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کی برکت سے والد صاحب پر کرم ہوا ہو گا ۔ اتفاقاً اگلی صبح میرے کزن جو کہ حافظِ قراٰن ہیں میرے پاس آئے اوربتایا کہ آج رات میں نے خواب میں آپ کے والد صاحب کو انتہائی خوش و خرم دیکھا ہے۔ میری دعا ہے اللہ تَعَالٰیشیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے۔ ہمیں ان کی غلامی اور دعوتِ اسلامی میں استقامت عطا فرمائے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو : اس مدنی بہار میں آپ نے ایک ولیِ کامل کے دَم اور دعا کی تاثیر ملاحظہ فرمائی کہ سات سالہ آشوبِ چشم جو ڈاکٹروں کے تجویز کردہ نسخوں سے ٹھیک نہیں ہوا ، شیخ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دَم اور دعا کی برکت سے ٹھیک ہوگیا۔ آشوبِ چشم سے حفاظت کے لئے ایک مدنی نسخہ بھی ملاحظہ فرمائیے چنانچہ مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’فیضانِ صدیقِ اکبر‘‘ صفحہ 187 پر ہے : امام سخاوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی نقل فرماتے ہیں کہ حضرت سیدنا خضر عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ارشاد فرمایا : جو شخص مؤذن سے اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللہ سن کر کہے : مَرْحَبًا بِحَبِیْبِیْ وَقُرَّۃُ عَیْنِیْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہ پھر دونوں انگوٹھے چوم کر آنکھوں پر رکھے ، تو اس کی آنکھیں کبھی نہ دکھیں گی۔ (المقاصد الحسنہ ، حرف المیم ، ص۳۹۱ ، حدیث : ۱۰۲۱)
صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد
آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے
خربوزے کودیکھ کرخربوزہ رنگ پکڑتاہے ، تِل کوگلاب کے پھول میں رکھ دو تو اُس کی صُحبت میں رَہ کرگلابی ہوجاتاہے ۔ اِسی طرح تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو کر عاشقانِ رسول کی صُحبت میں رہنے والا بے وَقعت پتھر بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلہٖ وَسَلَّمکی مہربانی سے انمول ہیرابن جاتا ، خوب جگمگاتا اور ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کولَبَّیْک کہتاہے کہ دیکھنے سننے والا اس پر رَشک کرتا اور ایسی ہی موت کی آرزوکرنے لگتا ہے۔ آپ بھی تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ اپنے شہر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت اور راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے مَدَنی قافلوں میں سفر کیجئے اورشیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطاکردہ مَدَنی انعامات پر عمل کیجئے ، اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو دونوں جہاں کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہونگی۔
مقبول جہاں بھرمیں ہودعوتِ اسلامی
صدْقہ تجھے اے ربِّ غفّارمدینے کا
غورسے پڑھ کریہ فارم پُرکرکے تفصیل لکھ دیجئے
جواسلامی بھائی فیضانِ سنّت یا امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دیگرکُتُب و رسائل سن یا پڑھ کر ، بیان کی کیسٹ سن کریاہفتہ وار ، صوبائی وبَین الاقوامی اجتماعات میں شرکت یا مَدَنی قافِلوں میں سفر یادعوتِ اسلامی کے کسی بھی مَدَنی کام میں شمولیت کی بَرَکت سے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوئے ، زندگی میں مَدَنی انقلاب برپاہوا ، نمازی بن گئے ، داڑھی ، عمامہ وغیرہ سج گیا ، آپ کو یا کسی عزیزکوحیرت انگیز طور پر صحت ملی ، پریشانی دُورہوئی ، یامرتے وقت کَلِمَۂ طَیِّبَہ نصیب ہوا یا اچھی حالت میں رُوح قبض ہوئی ، مرحوم کواچھی حالت میں خواب میں دیکھا ،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع