دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Paanch Rupay ki Barkat Say Saath Shadian | پانچ روپے کی برکت سے سات شادیاں

book_icon
پانچ روپے کی برکت سے سات شادیاں

(احیاء العلوم ، ۴ /  ۲۰۱)

          میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! یقینا اچّھوں کی نقل بھی اچّھی ہوتی ہے : دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 318 صَفحات پر مشتمل کتاب ، فضائلِ دعا صَفْحَہ 81پر دُعا کی قبولیَّت کے آداب میں ہے : (دعا کے دَوران) آنسو ٹپکنے میں کوشش کرے اگر چِہ ایک ہی قَطرہ ہو کہ دلیلِ اِجابَت (یعنی قَبُولیت کی دلیل) ہے۔ رونا نہ آئے تو رونے کا سا منہ بنائے کہ نیکوں کی صُورت بھی نیک (یعنی اچّھی) ہے۔ دعا کے بیان کردہ ادب کی شَرح میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن  فرماتے ہیں : یہ (رونی) صورت بنانا بہ نیّتِ تَشَبُّہ (یعنی رونے والوں کی نقّالی) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حُضُور (یعنی بارگاہِ الٰہی میں ) ہے نہ کہ اَوروں کے دکھانے کو کہ وہ (یعنی لوگوں کو دکھانے کیلئے کرنا) ریا ہے اور حرام ، یہ نُکتہ یاد رہے۔

نَدامت سے گناہوں کا اِزالہ کچھ تو ہو جاتا                  مجھے رونا بھی تو آتا نہیں ہائے ندامت سے

(وسائلِ بخشش ، ص۲۳۸)

صلُّوْاعَلَی الْحَبِیْب!                                     صلَّی اللہ تعالٰی علٰی محمَّد

{2}آپریشن سے محفوظ رہے

          بابُ المدینہ (کراچی) کے مقیم ایک تنظیم کے سربراہ اور اہلسنّت کے رہنما کے بیان کا خلاصہ ہے : ماہِ ربیع الاوّل کا چاند نظر آتے ہی جہاں عاشقانِ رسول جگہ بہ جگہ جشن عید میلادُ النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے جلسے جلوس اور محافل و اجتماعات کا انعقاد کرتے ہیں وہیں باب المدینہ کراچی کے علاقے نشتر پارک میں بھی عاشقانِ رسول ہر سال انتہائی جوش وعقیدت کے ساتھ جشن عید میلاد النبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کرتے ہیں ، جس میں بڑی تعداد میں جیّد علماء کرام اور ہزاروں عاشقانِ رسول شرکت کر کے اپنے قلوب کو جلا بخشتے ہیں ۔ ہر سال کی طرح 11 اپریل 2006 ء بمطابق ۱۲ ربیع الاوّل ۱۴۲۷ھ میں بھی نشتر پارک میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یَارَسُوْلَ اللہ کے نعرے سے پیار کرنے والے ہزاروں عاشقانِ میلادکا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجزن تھا ، ہر طرف سرکار کی آمد مرحبا  سرکار کی آمد مرحبا کی صدائیں گونج رہی تھیں ، اجتماع گاہ میں بنائے گئے منچ پر اہلسنّت و جماعت کے مقتدر علماء جلوہ گر تھے جو اپنی مد بھری آوازوں میں سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرتِ طَیِّبہ کے مختلف گوشوں کو بیان کر کے عوام کے دلوں میں عشقِ رسول کی شمع کو مزید فروزاں کررہے تھے۔ اسی دوران نمازِ مغرب کاوقت ہوگیا ، چنانچہ اجتماع گاہ میں موجود تمام عاشقان رسول نے اپنے رب کریم عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سر بسجود ہونے کے لئے نمازِ مغرب کی جماعت کا اہتمام کیا ، توحید و رسالت کے پروانے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی با ر گاہ میں سجدہ ریز تھے کہ اچانک یہاں کے پُربہار موسم کی فضائیں ایک زور دار دھماکے کی گونج سے لرز اٹھیں اور اسٹیج پر موجود اہلسنّت و جماعت کے علماء ومشائخ اور قریب میں نماز پڑھتے کئی عاشقانِ رسول نے جامِ شہادت نوش کیا اور کچھ عاشقانِ رسول زخمی بھی ہوئے انہی زخمیوں میں میں بھی شامل تھا۔ واقعے کے فوراً بعد مجھے باب المدینہ کراچی کے ایک مشہور اسپتال میں پہنچا دیا گیا ، جہاں میں 19 دن زیرِ علاج رہا۔ میرے سیدھے ہاتھ میں پانچ چَھّرے پیوست ہوئے تھے جس کی بنا پرہاتھ کی حرکت رُک گئی تھی یہ ایسی جگہ پیوست ہوئے تھے جہاں سے وہ خون کی شریانوں کو متأثر کر رہے تھے اور خون کی آمدورفت رک جانے کے باعث بازو حرکت کرنے سے مفلوج ہو چکا تھا۔ تین بال بیرنگ (لوہے کی چھوٹی چھوٹی گولیاں ) پسلیوں میں بھی پیوست تھے جس کی وجہ سے میں بے حد تکلیف سے دوچار تھا۔ اسپتال میں ایڈمٹ ہونے کے پندرھویں روز آپریشن کی تاریخ دے دی گئی۔ اس دوران بڑے کرب و اضطراب میں دن گزرے۔ کئی عاشقانِ رسول اور متعدد علمائے کرام بھی عیادت کے لئے تشریف لائے جنہوں نے اپنی دعاؤں سے نوازا ، تسلیاں اور حوصلے دیے۔ آپریشن سے ایک رات قبل مجھے یہ خبر راحت اثر سنائی گئی کہ ولیٔ کامل ، شیخِ طریقت ، امیرِاہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ آپ کی عیادت کے لیے تشریف لائے ہیں ۔ یہ سن کر میں خوشی سے جھوم اٹھا۔ آپ بلند آواز سے سلام کرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوئے جوں ہی میری نگاہیں آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے نورانی چہرے پر پڑیں تو بے ساختہ آنکھوں سے آنسو بہہ نکلے اور میں آپ سے لپٹ گیا آپ نے خصوصی شفقت فرمائی اور ڈھیروں دعا ؤں سے نوازا ، میں نے عرض کی حضور! آج صبح آپریشن ہے اور آپریشن بھی انتہائی حساس ہے۔ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے میری ہمّت بندھاتے ہوئے فرمایا : گھبرائیں نہیں ، اللہ عَزَّوَجَلَّ کرم فرمائیگا۔ پھر آپ نے سب کو وارڈ سے باہر جانے کا فرمایا اور میرے زخمی ہا تھ پر کم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن