دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noorani Chehray Walay Buzurg | نورانی چہرے والے بزرگ

book_icon
نورانی چہرے والے بزرگ

{6} مشکبارمَدَنی ماحول کی برکتیں

          بھکر  (پنجاب، پاکستان)  میں مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مشکبار مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل دین سے دوری کی وجہ سے میں گناہوں کی دلدل میں دھنستا چلا جا رہا تھا۔ چوریاں ،  ڈکیتیاں ،  لڑائی جھگڑے کرنا،  حقوق العباد پامال کرنا،  غریبوں مسکینوں کی اَملاک پر قبضہ جما لینا علاقے بھر میں میری پہچان بن چکا تھا۔ اس کے علاوہ فضول کھیلوں کی عادت،  جانور لڑوانا میرے پسندیدہ مشغلے تھے۔ میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہونے میں سب سے بڑا کردار ہمارے علاقے میں موجود دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائیوں کا ہے کہ جنہوں نے رات دن اِنفرادی کوشش کر کےمجھ گنہگار کو دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کیا۔ میری مَدَنی ماحول سے وابستگی کچھ اسطرح وقوع پذیرہوئی کہ رمضان المبارک کابابرکت مہینہ اپنی بہاریں لٹا رہا تھا اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والا تربیتی اعتکاف قریب آتا جا رہا تھا۔ علاقے کے اسلامی بھائیوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے بھی تربیتی اعتکاف کی ترغیب دلائی۔ آخرکاران کی مسلسل انفرادی کوششوں کی برکت سے مجھے تربیتی اعتکاف میں شرکت کی سعادت حاصل ہوگئی۔ مدنی ماحول کی طرف میرایہ پہلا قدم تھا جو کہ مجھے دعوتِ اسلامی کے قریب سے قریب ترہونے میں مددگار ثابت ہوا اور گناہوں سے نفرت،  نیکیوں کی محبت دلانے میں معاون بنا۔ اجتماعی اعتکاف میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے ہونے والے سنّتوں بھرے بیانات نے میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا کر دیا،  میں نے سچے دل سے توبہ کی اور آئندہ ان گناہوں سے بچنے کا عزمِ مصمم کرلیا۔ دورانِ اعتکاف ہی میں نے شیخِ طریقت،  امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادِری رَضَوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے شرفِ بیعت حاصل کرلیا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ان برکتوں سے میرے اندر پائی جانے والی تمام برائیاں ختم ہو گئیں۔ تادمِ تحریر فرائض و واجبات کی پابندی کے ساتھ ساتھ میں نے مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ راہِ خدامیں سفر کو اپنا معمول بنا لیاہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلوں میں سفر کی برکت سے دورانِ قافلہ کئی بار مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی خواب میں زیارت بھی نصیب ہوئی ہے۔ ایک مرتبہ میرا مدنی منّا سخت بیمار ہو گیا،  پریشانی کی حالت میں رات سویا تو میری قسمت جاگ اٹھی شیخِ طریقت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں کرم نوازی فرمائی کیا دیکھتا ہوں کہ نورانی چہرہ چمکاتے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میرے سامنے تشریف فرما ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں :  ’’ آپ کا مدنی منّاجو بیمار ہے وہ کہاں ہے؟ ‘‘ میں نے خواب ہی میں اپنے مدنی منے کو آواز دی،  میرا بیٹا فوراً آ گیا۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اس کے سر پر اپنا دستِ مبارک پھیرتے ہوئے ارشاد فرمایا:  ’’ اِن شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا مَدَنی منّا ٹھیک ہو جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مدینۃُالاولیاء ملتان میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بین الاقوامی سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بھی ترغیب دلائی اور دیکھتے ہی دیکھتے آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئے۔ اس خواب کے بعد اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا مدنی منّا بالکل تندرست

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن