دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Noorani Chehray Walay Buzurg | نورانی چہرے والے بزرگ

book_icon
نورانی چہرے والے بزرگ

اعتکاف کی بَرَکتیں لوٹنے لگا۔دورانِ اعتکاف ایک دن جب مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دیدار نصیب ہوا تو میری حیرت کی انتہانہ رہی کیونکہ یہ تو وہی نورانی چہرے والے بزرگ تھے جنھوں نے خواب میں آ کر مجھے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی تھی۔ آپ کی یہ برکت وکرامت دیکھ کرمیں نے اپنے آپ کو  ’’ وقفِ مدینہ‘‘ کر دیا۔  (مدینہ: دعوتِ اسلامی کی اِصطلاح میں خود کو مَدَنی کام کرنے کے لئے مَدَنی مرکزکے حوالے کردینے کو  ’’ وقفِ مدینہ‘‘ کہتے ہیں )

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {5} خطرناک دوروں کے مرض سے نجات

          باب المدینہ  (کراچی)  میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میری بہن  (جو کہ امیرِاہلسنّت سے مرید ہیں )  کو کافی عرصے سے عجیب و غریب قسم کے دورے پڑنے کا مرض لاحق تھا۔ جب کبھی دورہ پڑتا تو اچانک ان کی حالت غیر ہو جاتی۔ بہن کی اس حالت کو دیکھ کر گھر کے تمام افراد بہت زیادہ پریشان رہتے۔ اس مرض سے نجات حاصل کرنے کے لئے بڑے بڑے ڈاکٹروں ،  حکیموں اور عاملوں سے علاج کروایا لیکن میری بہن کی صحت دن بدن بگڑتی ہی جارہی تھی۔ اسی پریشانی کے عالم میں ایک دن میری بہن نمازِعشاء پڑھ کر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کی امید رکھتے اور مرشدِکریم دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکو یاد کرتے ہوئے سو گئی۔ ظاہری آنکھیں تو کیا بند ہوئیں ان کے تو نصیب ہی جاگ اٹھے بیدار ہونے پر انہوں نے بتایا اللہ عَزَّوَجَلَّ کا کرم ہو گیا،  کیا دیکھتی ہوں کہ حسین و جمیل نورانی چہرہ چمکاتے،  سفید لباس میں ملبوس،  نظریں جھکائے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ آنکھوں کے سامنے موجود ہیں اور ارشاد فرما رہے ہیں :  ’’ بیٹی! پریشان نہ ہوں ،  صبح نمازِفجر اداکرنے کے بعد فریج میں رکھا ہوا عرقِ گلاب آنکھوں میں چند قطرے ڈال لینا اِن شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ٹھیک ہو جاؤ گی۔‘‘ چنانچہ میری بہن نمازِفجر سے فراغت کے بعد فریج کی طرف بڑھی جب فریج کا دروازہ کھولا تو واقعتاً وہاں عرقِ گلاب موجود تھا  (حالانکہ ہم میں سے کسی نے بھی فریج میں وہ عرق نہیں رکھا تھا) ۔ اب تو یقین مزید پختہ ہو گیا کہ اِن شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ شِفا ضرور ملے گی۔ یقینِ کامل کے ساتھ فریج سے عرقِ گلاب کی شیشی اٹھائی اور امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان کے مطابق آنکھوں میں چند قطرے ٹپکا لئے۔ عرق کے ان قطروں کے آنکھوں میں پہنچنے کے بعد سے میری بہن کی طبیعت سنبھلنے لگی چند روز بعد ہی انہوں نے بتایا کہ میں اپنے اندر تبدیلی محسوس کرنے لگی ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ دن اور آج کا دن تادمِ تحریر دو سال ہو چکے ہیں ڈاکٹروں کی لکھی ہوئی دوائیاں استعمال کئے بغیر ہی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نظرِعنایت کے صدقے اس موذی مرض سے اس طرح شفا عطا فرما دی گویا وہ بیمار ہی نہیں تھیں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت  پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن