30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{2} ہیپاٹائٹس کے مرض سے نجات
اوکاڑہ (پنجاب، پاکستان) میں رہائش پذیر اسلامی بھائی کے بیان کا لب لباب ہے: میری دادی جان کافی عرصہ سے ہیپاٹائٹس کے مہلک مرض میں مبتلا تھیں۔ جہاں تک ہو سکا ہم نے ڈاکٹروں سے علاج کروایا، خاطر خواہ فائدہ نہ ہونے کی وجہ سے حکیموں کا رخ کیا لیکن ’’مرض بڑھتا ہی گیا جوں جوں دوا کی‘‘ کے مصداق کوئی تدبیر کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ بڑھتے بڑھتے مرض اس حد تک پہنچ گیا کہ ڈاکٹروں نے انہیں لاعلاج قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں ، حکیموں کی طرف سے جب ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو ہمت ٹوٹ چکی تھی قریب تھا کہ ہم مکمل طور پر مایوس ہو جاتے مگر بعض احباب کے توجہ دلانے سے دعائیں کروانے اور اورادو وظائف پڑھنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک رات میرے بڑے بھائی (جو کہ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ میں مرید ہیں ) سوئے توان کی قسمت انگڑائی لے کر جاگ اٹھی اور انہیں خواب میں امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت نصیب ہو گئی۔ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں بھائی جان سے کچھ یوں ارشاد فرمایا: ’’ بیٹا! پریشان نہ ہوں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کی دادی جان کی طبیعت ٹھیک ہو جائے گی‘‘ مزید فرمایا کہ کل ان کاچیک اپ کروا لینا۔‘‘ یہ کہنے کے بعد آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے گئے۔ بھائی جان صبح بیدار ہوئے تو گھر والوں کو رات کا خواب سنایا اور ہاتھوں ہاتھ امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشاد کی تعمیل کرتے ہوئے دادی جان کا نئے سرے سے چیک اپ کروانے کی ترکیب بنائی گئی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ رپورٹ میں مرض کا نام و نشان نہیں تھا۔ یہ دیکھ کر ہماری حیرت کی انتہانہ رہی کہ جس مرض کے علاج پر طویل عرصے سے اتنا پیسہ خرچ کیا لیکن خلاصی ہونے کے بجائے ہر طرف سے مایوسی ہی مایوسی کاسامنا کرناپڑا تھا وہی مرض اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم اور اسی کی عطاسے ایک ولئی کامل کی نظرِعنایت سے ایک ہی رات میں کافور ہو گیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری دادی جان تادمِ تحریربالکل صحت یاب ہو چکی ہیں گویا کہ وہ بیمارتھی ہی نہیں۔
نگاہِ ولی میں وہ تاثیردیکھی بدلتی ہزاروں کی تقدیردیکھی
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{3} مدنی ماحول سے وابستہ ہو جاؤ!
بابُ المدینہ (کراچی) کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے: میرے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہونے کا سبب کچھ یوں بنا کہ میرے استادِ محترم نے مجھے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے متعارف کروایا۔ پھر وہ وقتاًفوقتاً انفرادی کوشش کرتے رہے یہاں تک کہ میں مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا مرید ہو گیا۔ مجھ پرکرم بالائے کرم اس طرح ہوا کہ میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع